Al-Marjan Online Quran Academy

Al-Marjan Online Quran Academy Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al-Marjan Online Quran Academy, Tutor/Teacher, B Block Sabzazar, sabzazar.

A Getway to Learn The Holy Quran Online at Home
COURSES OFFERED
 Basic Qaida for Kids
 Nazra Quran
 Hifz Quran
 Tajweed & Tarteel
 Selected Ahadith and Prayrs
Contact #:
+92302-7715187
+92301-4084867

22/06/2026

( سیدنا حسن و حسین رضی اللہ عنہما سے محبت)*

عَنِ الْبَرَاءِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبْصَرَ حَسَنًا وَحُسَيْنًا، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّهُمَا فَأَحِبَّهُمَا۔

*ترجمہ*
سیدنا براء رضي الله عنه سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے حسن اور حسین رضی الله عنہما کو دیکھا تو فرمایا: «اللهم إني أحبهما فأحبهما» ”ائے الله ! میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں، تو بھی ان دونوں سے محبت فرما۔

*(ترمذی حدیث 3782)*

20/06/2026
20/06/2026

( مسجد نبوی کا شہید)*

أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُمْ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَعِدَ أُحُدًا وَأَبُو بَكْرٍ , وَعُمَرُ , وَعُثْمَانُ فَرَجَفَ بِهِمْ ، فَقَالَ اثْبُتْ أُحُدُ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ ۔

*ترجمہ*
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت ہے کہ
نبی کریم ﷺ ، ابوبکر ، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم کو ساتھ لے کر اُحد پہاڑ پر چڑھے تو اُحد پہاڑ کانپ اٹھا ، آپ ﷺ نے فرمایا ” اُحد ! ٹھہر جا۔ تجھ پر ایک نبی ، ایک صدیق اور دو شہید ہیں“

*(صحیح بخاری 3675)*

*نوٹ*
دو شہیدوں سے مراد سیدنا عمر و عثمان رضی اللہ عنہما ہیں۔ چنانچہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ کی شہادت یکم محرم الحرام کو مسجد نبوی میں نماز پڑھاتے ہوئے ہوئی ۔

13/06/2026

(کسی مسلمان کو یہودی یا ہیجڑا نہ کہو)*

عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ،‏‏‏‏ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ إِذَا قَالَ الرَّجُلُ لِلرَّجُلِ:‏‏‏‏ يَا يَهُودِيُّ،‏‏‏‏ فَاضْرِبُوهُ عِشْرِينَ،‏‏‏‏ وَإِذَا قَالَ:‏‏‏‏ يَا مُخَنَّثُ،‏‏‏‏ فَاضْرِبُوهُ عِشْرِينَ،‏‏‏‏ وَمَنْ وَقَعَ عَلَى ذَاتِ مَحْرَمٍ،‏‏‏‏ فَاقْتُلُوهُ ۔

*ترجمہ*
سیدنا ابنِ عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
”جب کوئی آدمی دوسرے کو یہودی کہہ کر پکارے تو اسے بیس کوڑے لگاؤ، اور جب مخنث ( ہیجڑا ) کہہ کر پکارے تو اسے بیس کوڑے لگاؤ، اور جو کسی محرم کے ساتھ زنا کرے، اسے قتل کر دو“
*(ترمذی 1462)*

07/06/2026

(وہ شخصیت، جس سے اللہ کے نبی اور فرشتے بھی حیا کرتے تھے)*

عَائِشَةَ، قَالَت كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُضْطَجِعًا فِي بَيْتِي، كَاشِفًا عَنْ فَخِذَيْهِ، أَوْ سَاقَيْهِ، فَاسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ فَأَذِنَ لَهُ، وَهُوَ عَلَى تِلْكَ الْحَالِ، فَتَحَدَّثَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُمَرُ، فَأَذِنَ لَهُ، وَهُوَ كَذَلِكَ، فَتَحَدَّثَ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُثْمَانُ، فَجَلَسَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَسَوَّى ثِيَابَهُ - قَالَ مُحَمَّدٌ: وَلَا أَقُولُ ذَلِكَ فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ - فَدَخَلَ فَتَحَدَّثَ، فَلَمَّا خَرَجَ قَالَتْ عَائِشَةُ: دَخَلَ أَبُو بَكْرٍ فَلَمْ تَهْتَشَّ لَهُ وَلَمْ تُبَالِهِ، ثُمَّ دَخَلَ عُمَرُ فَلَمْ تَهْتَشَّ لَهُ وَلَمْ تُبَالِهِ، ثُمَّ دَخَلَ عُثْمَانُ فَجَلَسْتَ وَسَوَّيْتَ ثِيَابَكَ فَقَالَ: «أَلَا أَسْتَحِي مِنْ رَجُلٍ تَسْتَحِي مِنْهُ الْمَلَائِكَةُ»

*ترجمہ*
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ میرے گھر میں لیٹے ہوئے تھے-اس عالم میں آپ کی دونوں پنڈلیاں مبارک کچھ ظاہر ہورہی تھیں- سیدنا ابوبکرؓ نے اجازت طلب کی تو آپ ﷺ نے اجازت دے دی اور آپ اسی طرح لیٹے رہے اور گفتگو فرماتے رہے، پھر سیدنا عمرؓ نے اجازت طلب کی تو آپ ﷺ نے اجازت دےدی اور آپ اسی طرح لیٹے رہے اور گفتگو فرماتے رہے۔ پھر سیدنا عثمانؓ نے اجازت طلب کی تو نبی ﷺ اٹھ کر بیٹھ گئے اور اپنے کپڑے درست فرما لیے۔ (محمد راوی کہتے ہیں میں یہ نہیں کہتا کہ یہ ایک دن کا واقعہ ہے) سیدنا عثمان آکر باتیں کرتے رہے جب وہ چلے گئے تو اماں عائشہ ؓنے عرض کیا یارسول اللہ! ابوبکر آئے تو آپ نے ان کافکر واہتمام نہیں کیا - عمرؓ آئے تب بھی آپ نے ان کا فکر و اہتمام نہیں کیا، اور جب سیدنا عثمانؓ آئے تو آپ اٹھ کر بیٹھ گئے اور اپنے کپڑے درست کر لیے؟ آپ ﷺ نے فرمایا میں اس شخص سے کیسے حیاء نہ کروں جس سے فرشتے بھی حیاء کرتےہیں‘‘

*(صحیح مسلم 6209)*

04/06/2026

(سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت کی گواہی)*

أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَهُمْ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَعِدَ أُحُدًا وَأَبُو بَكْرٍ , وَعُمَرُ , وَعُثْمَانُ فَرَجَفَ بِهِمْ ، فَقَالَ اثْبُتْ أُحُدُ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ .

*ترجمہ*
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم ﷺ ، ابوبکر ، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم کو ساتھ لے کر اُحد پہاڑ پر چڑھے تو اُحد پہاڑ کانپ اٹھا ، آنحضرت ﷺ نے فرمایا ” اُحد ! قرار پکڑ کہ تجھ پر ایک نبی ، ایک صدیق اور دو شہید ہیں ۔“

*(صحیح بخاری 3675)*

*نوٹ*
دو شہید سے مراد سیدنا عمر و عثمان رضی اللہ عنہما ہیں ، جن کی شہادت کی گواہی بزبانِ رسالت ہو، ان کے مقبولِ بارگاہ الٰہی ہونے کا منکر اپنے ایمان کی خیر منائے ۔

26/05/2026

(یوم عرفہ 9 ذی الحج کی فضیلت اور تکبیرات)*

قَالَتْ عَائِشَۃُ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ يَوْمٍ أَكْثَرَ مِنْ أَنْ يُعْتِقَ اللهُ فِيهِ عَبْدًا مِنَ النَّارِ، مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ، وَإِنَّهُ لَيَدْنُو، ثُمَّ يُبَاهِي بِهِمِ الْمَلَائِكَةَ، فَيَقُولُ مَا أَرَادَ هَؤُلَاءِ؟

*ترجمہ*
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضي الله عنها کہتی ہیں کہ رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا۔ الله تعالیٰ عرفہ کے دن سے زیادہ کسی دن اپنے بندوں کو دوزخ سے آزاد نہیں کرتا ، وہ ( اپنے بندوں کے ) قریب ہوتا ہے پھر فرشتوں کے سامنے اپنے بندوں پر فخر فرماتے ہوئے فرماتا ہے یہ لوگ کیا چاہتے ہیں ؟
*(مسلم 3288)*

9 ذی الحج کی نماز فجر کے بعد سے تیرہ ذی الحج کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد تکبرات (اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہُ اَکْبَرُ، لَآ اِلٰہ الَّا اللّٰہُ، وَاللّٰہُ اَکْبَر، اللّٰہُ اَکْبَر، وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ۔) پڑھی جائیں۔
*(السنن الکبری للبیہقی التشريق. (3/315)*

18/05/2026

( ذی الحجہ کے پہلے دس دنوں میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کیجیے)*

عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَال مَا الْعَمَلُ فِي أَيَّامٍ الْعَشْرِ أَفْضَلَ مِنْهَا فِي هَذِهِ ، قَالُوا : وَلَا الْجِهَادُ ، قَالَ وَلَا الْجِهَادُ ، إِلَّا رَجُلٌ خَرَجَ يُخَاطِرُ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فَلَمْ يَرْجِعْ بِشَيْءٍ ۔

*ترجمہ*
سیدنا ابنِ عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی کریم ﷺ نے فرمایا۔ (ذی الحجہ کے) دس دنوں کے عمل سے زیادہ کسی دن کے عمل میں فضیلت نہیں ۔ لوگوں نے پوچھا اور جہاد میں بھی نہیں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ ہاں جہاد میں بھی نہیں، سوائے اس شخص کے جو اپنی جان و مال خطرہ میں ڈال کر نکلا اور واپس آیا تو ساتھ کچھ بھی نہ لایا ( سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کر دیا )

*(بخاری 969، ابو داؤد 2438)*

16/05/2026

( ذوالحجہ کا چاند نظر آنے سے پہلے بال اور ناخن کاٹ لیں)*

عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا دَخَلَتْ الْعَشْرُ وَأَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يُضَحِّيَ فَلَا يَمَسَّ مِنْ شَعَرِهِ وَبَشَرِهِ شَيْئًا۔

*ترجمہ*
ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا ۔
جب عشرہ ( ذوالحجہ ) شروع ہو جائے اور تم میں سے کوئی شخص قربانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو وہ اپنے بالوں اور ناخنوں کو نہ کاٹے۔

*(مسلم 5117)*

15/05/2026

(نبی کریم ﷺ کے طواف کی کیفیت)*

عَنْ جَابِرٍ، قَالَ لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ، ‏‏‏‏‏‏دَخَلَ الْمَسْجِدَ، ‏‏‏‏‏‏فَاسْتَلَمَ الْحَجَرَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ مَضَى عَلَى يَمِينِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَرَمَلَ ثَلَاثًا وَمَشَى أَرْبَعًا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أَتَى الْمَقَامَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى سورة البقرة آية 125، ‏‏‏‏‏‏فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَالْمَقَامُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْبَيْتِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أَتَى الْحَجَرَ بَعْدَ الرَّكْعَتَيْنِ فَاسْتَلَمَهُ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّفَا أَظُنُّهُ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ سورة البقرة آية 158.

*ترجمہ*
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ آئے تو آپ مسجد الحرام میں داخل ہوئے، اور حجر اسود کا بوسہ لیا، پھر اپنے دائیں جانب چلے آپ نے تین چکر میں رمل کیا ( یعنی کندھے ہلا کر چلے) اور چار چکر میں عام چال چلے۔ پھر آپ نے مقام ابراہیم کے پاس آ کر فرمایا ”مقام ابراہیم کو نماز پڑھنے کی جگہ بناؤ“، چنانچہ آپ نے دو رکعت نماز پڑھی، اور مقام ابراہیم آپ کے اور بیت اللہ کے درمیان تھا۔ پھر دو رکعت کے بعد حجر اسود کے پاس آ کر اس کا استلام کیا۔ پھر صفا کی طرف گئے۔ میرا خیال ہے کہ ( وہاں ) آپ نے یہ آیت پڑھی: «‏‏‏‏ ( إن الصفا والمروة من شعائر الله» ”صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں“

*(ترمذی 856)*

Address

B Block Sabzazar
Sabzazar
54000

Telephone

+923027715187

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Marjan Online Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Al-Marjan Online Quran Academy:

Shortcuts

Share

Category