08/04/2026
جناح گرائمر سیکنڈری سکول، رکن میں سالانہ تقسیم انعامات کی ایک پروقار تقرییب منعقد ہوئی۔
تقریب میں طلبہ، والدین اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا انعقاد سکول کے ایوانِ تعلیم میں کیا گیا
تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر آپریشنز سپیر یئر کالج گوجرہ پروفیسر ڈاکٹر نوید اقبال گوندل صاحب تھے جبکہ
چیئرمین النور پبلک سیکنڈری سکول منڈی بہاءالدین جناب محمد بشیر حطار صاحب اور ڈائریکٹر دی موٹیویٹر سکول اینڈ کالج مکے وال جناب ثاقب حیات رانجھا صاحب بطور مہمان اس پروقار تقریب کا حصہ بنے۔
جبکہ دیگر معززین میں اساتذہ، بورڈ آف گورنرز کے اراکین، والدین اور مختلف سماجی شخصیات شامل تھیں۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا،
بعد ازاں بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا جس پر طالبہ کو خوب داد وصول ہوئی۔
اس سال تقریب کا خاصہ طلبا و طالبات کی طرف سے مختلف موضوعات پر پیش کردہ تقاریر اور خاکے رہے۔
· خاکوں (اسکیچز) میں طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
ان خاکوں کو اسٹیج پر پیش کیا گیا اور مہمانوں نے خوب سراہا۔
مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز، بہترین تقاریر اور بہترین خاکہ پیش کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔
ان میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ خصوصی طور پر قابلِ تحسین رہے۔ اس کے علاوہ ان طلبہ کو بھی حوصلہ افزائی انعامات دیے گئے
اپنے خطاب میں مہمان خصوصی ڈائریکڑ آپریشنز سپیر یئر کالج گوجرہ پروفیسر ڈاکٹر نوید اقبال گوندل صاحب نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ "اسکول کی طرف سے منعقد کردہ یہ تقاریر اور خاکے طلبہ کی ذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں کا بہترین اظہار ہیں۔" انہوں نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کی صلاحیتوں کو پہچانیں اور انہیں آگے بڑھنے کا موقع دیں۔ اس موقع پر انہوں نے جناح گرائمر سیکنڈری سکول رکن کے ڈائریکٹر اور روح رواں محترم چوہدری امتیاز احمد گوندل حسنانہ صاحب کی کاوشوں کو بھی سراہا اور ان کی ادارہ اور علاقہ کیلئے خدمات پر ان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور حاضرین نے تالیوں کی گونج سے مہمان خصوصی کی اس بات پر مہر ثبت کر دی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سال 2025 میں والدین اور معززین علاقہ سے سکول میں جدید لیبارٹریز اور بلڈنگ کی تزیئن و آرائش کے حوالے سے جو وعدے کئے گئے تھے وہ بھی نہ صرف بروقت پورے کئے گئے ہیں بلکہ ان میں مزید بہتری کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔
پرنسپل صاحبہ نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ "طلبہ کی یہ کارکردگی قابلِ فخر ہے، اور ہم آنے والے سالوں میں مزید بہتر انتظامات کریں گے۔"
تقریب کے اختتامی لمحات میں ڈائریکٹر جناح گرائمر سکول رکن جناب چوہدری امتیاز گوندل حسنانہ صاحب کی طرف سے معز ز مہمانان کو یادگاری شیلڈز زپیش کی گئیں۔
تقریب کے آخر میں قومی ترانے کے ساتھ دعا کی گئی۔ اس موقع پر سکول کے ہال کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے تقریب کو رونق بخشی۔ جناح گرائمر سیکنڈری سکول، رکن نے ثابت کر دیا کہ وہ نہ صرف تعلیمی اعتبار سے بلکہ ہمہ جہتی سرگرمیوں میں بھی نمایاں مقام رکھتا ہے۔
پرشکوہ تقریب کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں