Government Campus High School Patni

Government Campus High School Patni Welcome to Government Campus High School Rohri!

Nestled in the heart of Wadi Patni Rohri, our school is dedicated to empowering young minds with excellent educational and academic skills.

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں فیشل ریکگنیشن اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سسٹم (FRAMES) کے...
15/08/2026

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں فیشل ریکگنیشن اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سسٹم (FRAMES) کے آغاز کے انتظامات مکمل

سندھ کے 6 اضلاع میں FRAMES کا باقاعدہ نفاذ 17 اگست سے شروع کیا جائے گا۔

پائلٹ مرحلے کے لیے صوبے کے ہر ڈویژن سے ایک ضلع منتخب کیا گیا ہے، جس میں تدریسی عملے کے ساتھ نان ٹیچنگ اسٹاف کی حاضری بھی مانیٹر کی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں کراچی ایسٹ، حیدرآباد، نوشہروفیروز، جیکب آباد، گھوٹکی اور عمرکوٹ کے اضلاع شامل ہوں گے۔

ڈیجیٹل موبائل ایپلیکیشن FRAMES کے ذریعے اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی حاضری فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹر کی جائے گی۔

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ FRAMES کی شروعات پائلٹ اقدام کے طور پر 6 اضلاع سے کی جا رہی ہے۔

کامیاب پائلٹ مرحلے کے بعد FRAMES کو مرحلہ وار سندھ کے تمام اضلاع تک توسیع دی جائے گی، وزیر تعلیم سندھ

ایپلیکیشن کو یوزر فرینڈلی بنایا گیا ہے، جبکہ ممکنہ تکنیکی مسائل کی نگرانی، نشاندہی اور بروقت حل کے لیے بھی باقاعدہ میکنزم وضع کیا گیا ہے، سید سردار علی شاہ

۔FRAMES صرف حاضری کا نظام نہیں بلکہ طلبہ کے اس حق کو یقینی بنانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے کہ انہیں اسکول میں اساتذہ کی دستیابی حاصل ہو، صوبائی وزیر تعلیم

ابتدائی مرحلے میں 6 اضلاع کے 49,565 تدریسی اور نان ٹیچنگ عملے کی حاضری FRAMES کے ذریعے مانیٹر کی جائے گی۔

۔FRAMES کے ذریعے حاضری لگانے کے لیے ہر استاد کے پاس ذاتی موبائل فون ہونا ضروری نہیں، استاد ہیڈ ماسٹر یا کسی ساتھی کے موبائل فون سے بھی اپنی حاضری لگا سکتا ہے۔

انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی صورت میں بھی حاضری درج کی جا سکے گی، جبکہ انٹرنیٹ دستیاب ہوتے ہی حاضری خودکار طور پر اپڈیٹ ہو جائے گی۔

اساتذہ ایپلیکیشن کے ذریعے اپنی حاضری کا ریکارڈ خود بھی دیکھ سکیں گے اور ماہ کے اختتام پر حاضری کا ریکارڈ ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے۔

چھٹی کی صورت میں اساتذہ لیو ریکارڈ کی بنیاد پر دفتر کے چکر لگائے بغیر گھر سے ہی ایپلیکیشن کے ذریعے چھٹی کی درخواست جمع کرا سکیں گے، جس کی منظوری آن لائن دی جائے گی۔

ایپلیکیشن کے مؤثر استعمال کے لیے انتظامی افسران، اسکول سربراہان اور اساتذہ کی تربیت بھی مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ اسکول سربراہان کو اساتذہ کی رہنمائی اور معاونت کے حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

۔FRAMES رجسٹریشن سے رہ جانے والے اساتذہ اور عملے کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایوالوئشن آفیس سے رابطے میں آ کر حاضری نظام اپ ڈیٹ کروائیں۔

حاضری مانیٹرنگ ایپلیکیشن FRAMES ایپل اور انڈرائیڈ دونوں سسٹمز پر دستیاب ہے۔

محترم سر  Riazat Ali Shaikh  ریاضت علی شیخ صاحب کو باوقار ریٹائرمنٹ پر دلی مبارکبادآج ہمارے لیے ایک یادگار اور جذباتی دن...
05/08/2026

محترم سر Riazat Ali Shaikh ریاضت علی شیخ صاحب کو باوقار ریٹائرمنٹ پر دلی مبارکباد

آج ہمارے لیے ایک یادگار اور جذباتی دن ہے، کیونکہ محترم سر ریاضت علی شیخ صاحب نے ہمارے ادارے میں 30 سے زائد سال کی بے مثال، مخلصانہ اور دیانت دارانہ خدمات انجام دینے کے بعد اپنی ملازمت مکمل کر لی ہے۔

آپ نے نہ صرف طلبہ کو علم کی روشنی سے منور کیا بلکہ اپنے اعلیٰ اخلاق، خلوص اور کردار سے بے شمار دل جیتے۔ آپ کی محنت، لگن اور تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔

اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، خوشی، سکون اور لمبی عمر عطا فرمائے، اور آپ کی آئندہ زندگی کو اپنی رحمتوں اور برکتوں سے بھر دے۔

آپ کی خدمات ہمیشہ قابلِ فخر رہیں گی، اور آپ کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

ریٹائرمنٹ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک تمنائیں۔
Atta Muhammad Headmaster.
Asif Hussain Incharge Examination
Ali Khan Mirani Incharge Primary School

📢 اہم اطلاع برائے طلبہتمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے  اسکول سے دسویں جماعت کی مارک شیٹ، سرٹیفکیٹ، اسکول لیونگ ...
03/08/2026

📢 اہم اطلاع برائے طلبہ

تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اسکول سے دسویں جماعت کی مارک شیٹ، سرٹیفکیٹ، اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ اور کریکٹر سرٹیفکیٹ جلد از جلد وصول کر لیں۔

یہ تمام دستاویزات کالج میں داخلے، اسکالرشپ، اور دیگر تعلیمی و سرکاری امور کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

براہِ کرم مقررہ اوقات میں اسکول تشریف لا کر اپنی دستاویزات حاصل کریں اور اس معاملے میں تاخیر سے گریز کریں۔

آپ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں۔ 🌹🎓

17/07/2026
17/07/2026

سندھ حکومت نے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ نظام کو جدید بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اب ہر طالب علم کا داخلہ مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا اور ہر بچے کو ایک منفرد شناختی نمبر جاری کر کے اسے نادرا کے ب فارم سے منسلک کیا جائے گا۔ یہ نیا نظام، جو پہلے ہی ایک منصوبے کے تحت چھ سو اسکولوں میں چل رہا ہے، اب پورے صوبے میں نافذ کیا جا رہا ہے۔
اس اقدام سے فرضی اور دوہرے داخلوں کا مکمل خاتمہ ہوگا اور اسکول چھوڑنے والے بچوں کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔ اس کے ساتھ ہی اساتذہ اور طلبہ کے لیے حاضری کا نظام بھی ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے، جس سے تعلیمی نظام میں شفافیت آئے گی اور حکومت کو درست ڈیٹا کی بنیاد پر مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے میں مدد ملے گی۔

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 🎉یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ ڈاکٹر عبدالباسط سولنگی کا اندراج نیشنل سائنٹسٹس ڈائریکٹری (NSD...
03/07/2026

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 🎉
یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ ڈاکٹر عبدالباسط سولنگی کا اندراج نیشنل سائنٹسٹس ڈائریکٹری (NSD) .میں کامیابی کے ساتھ ہو گیا ہے، جو پاکستان سائنٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سینٹر (PASTIC)، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن (PSF) کے تحت، وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی، حکومتِ پاکستان کی جانب سے کیا گیا ہے۔
یہ اعزاز آپ کی مسلسل محنت، علمی قابلیت، خدمات اور تدریسی وابستگی کا واضح اعتراف ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو مزید کامیابیاں، عزت، صحت اور علم و تحقیق کے میدان میں مزید ترقی عطا فرمائے، تاکہ آپ اسی جذبے کے ساتھ قوم، طلبہ اور ملک کی خدمت کرتے رہیں۔
🌹

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کا کالجز میں داخلا کے لیے آن لائن ویب پورٹل معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔طلباء و والدین کو آگاہ...
04/06/2026

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کا کالجز میں داخلا کے لیے آن لائن ویب پورٹل معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

طلباء و والدین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ کالجز میں داخلا کے لیے SECCAP پر درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

آن لائن ایڈمیشن پلیٹ فارم SECCAP کو پہلے سے زیادہ بہتر کردیا گیا ہے۔

۔ SECCAP معمول کے مطابق کام کر رہا ہے، طلباء بغیر کسی رکاوٹ کے آسانی سے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

The College Education Department, Government of Sindh, has announced free admissions for Class XI, starting from 1st Jun...
24/05/2026

The College Education Department, Government of Sindh, has announced free admissions for Class XI, starting from 1st June 2026.

Apply online at: http://seccap.dgcs.gos.pk

سنڌ پنڪ اسڪوٽي اسڪيم 2026: عورتن ۽ شاگردياڻين لاءِ سنڌ حڪومت جو وڏو تحفو؛
24/05/2026

سنڌ پنڪ اسڪوٽي اسڪيم 2026: عورتن ۽ شاگردياڻين لاءِ سنڌ حڪومت جو وڏو تحفو؛

Address

Near Wadhi Patni Taluka Rohri
Rohri
65170

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 13:00
Saturday 08:00 - 14:00

Telephone

+923153557799

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Campus High School Patni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share