Malik Shb

Malik Shb Alhamdulillah for everything

22/07/2026

فجر سے شروع ہونے والا دن،
اکثر سکون پر ختم ہوتا ہے۔
🤍🌿

18/07/2026

جب تم اللہ کو جاننے کی اسے ڈھونڈنے کی تمنا کرتے ہو نا تو اللہ تمہارا دل سکون ڈھونڈنے میں لگا دیتا ہے۔۔ ماتھا جب جائے نماز پر ٹکتا ہے تو آنکھیں بند کیے دل سے آواز آتی ہے!" (سبحان ربی اعلی) جب تمہیں رب کو کھوجنے کا راستہ نہیں ملتا تب اللہ خود تمہارے سامنے آتا ہے!! یقین بن کے،،،، دل کا سکون بن کے،،،، تاریکی میں معجزہ بن کے اور زندگی میں قوس قزح بن کےـ!!

18/07/2026

تسبیح عادت ڈالیں۔۔۔ تسبیح بہت ضروری ہے۔۔۔ کوئی بھی تسبیح پڑھ لیں، لیکن پڑھیں ضرور۔۔۔ ایک گول سیٹ کریں اور پھر اسے پورا کریں۔ یقین کریں زندگی کچھ ہی دن میں بدلنے لگ جائے گی۔ رات دن میں نہیں بدلے گی لیکن رات کے آسمان پر ستارے چمکنے لگیں گے اور وہ تارے راستہ دکھانے کے لیے کافی ہوں گے۔۔۔ بہت سی بلائیں ٹلیں گی، آفتیں دور ہوں گی، شیطان خیالات دور رہیں گے، مصائب (شکر کا در) سے ہی شیطانی خیالات دور رہیں گے۔

تسبیح آپ کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔۔۔ آپ نے آج ہی سے اپنی زندگی میں شامل کر لینا ہے۔۔۔ کیونکہ جو لوگ اللہ کا ذکر بلند کرتے ہیں، اللہ بھی ان کا ذکر اتنا ہی بلند کرتا ہے۔ وہ ان کے لیے جہاں میں عزت بناتا ہے، ان کا رتبہ بلند کرتا ہے۔ اس کو آپ کی تسبیح سے فرق نہیں پڑتا، فرشتے ہیں اس کے لیے۔۔۔آپ کو چاہیے اپنی تسبیح۔۔۔ سو اس کی عادت ڈالیں۔۔

17/07/2026

🌸 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
*تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔*
📚 صحیح بخاری
📖 روزانہ تھوڑا سا قرآن پڑھیں، سمجھیں اور دوسروں تک پہنچائیں۔
🤲 اللہ ہمیں قرآن سے محبت کرنے والا بنائے۔ آمین۔

17/07/2026

💚 نماز صرف ایک عبادت نہیں، بلکہ مومن کی پہچان ہے۔
🌙 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
*بندے اور کفر و شرک کے درمیان فرق نماز چھوڑ دینا ہے*۔
📚*صحیح مسلم*
⏰ دنیا کے ہر کام کے لیے وقت نکالتے ہیں، تو اپنے رب کے لیے بھی پانچ وقت ضرور نکالیں۔
🤲 اللہ تعالیٰ ہم سب کو نماز کا پابند بنائے۔ آمین۔

17/07/2026

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

*اللّٰهُمَّ صَلِِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ*
*كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ*
*.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ*
*اللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ*
*كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ*
*.إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ❤️🥰*

15/07/2026

*دن میں صرف پانچ کام کرنے سے آپ دنیا و آخرت کی بھلائیاں سمیٹ سکتے ہیں:*

1۔ ایک مکمل قرآن کا اجر و ثواب:
*تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھنا۔*
2۔ جنت کی ضمانت:
*ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنا۔*
3۔ سمندر کی جھاگ کے برابر گناہوں کی معافی:
*ایک سو مرتبہ “سبحان الله وبحمده” پڑھنا۔*
4۔ جنت کا سوال اور جہنم سے پناہ:
*تین مرتبہ “اللهم إني أسألك الجنة وأعوذ بك من النار” پڑھنا۔*
5۔ دعاؤں کی قبولیت اور نجات کی بارش:
*تہجد کے دو نفل ادا کرنا*۔ 🤍

15/07/2026

*روزانہ رات سونے سے پہلے سورۃ البقرہ کی آخری 2 آیات کو پڑھنے کی عادت بنا لیں۔*
کیونکہ یہ دل کے لیے سکون ، گھر کے لیے برکت اور اللہ کی حفاظت کا ذریعہ ہے۔❤️

Address

Rodu Sultan
35160

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Shb posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category