GPS Pati Khar

GPS Pati Khar Quality education for all � | Govt. Primary School Pati Khar
A place where every child learns, grows, and shines �

🎓 میٹرک کے بعد کیا کریں؟ اپنی دلچسپی، قابلیت اور مستقبل کے اہداف کو مدنظر رکھ کر درست فیصلہ کریں۔ چاہے آپ ڈاکٹر بننا چاہ...
13/08/2026

🎓 میٹرک کے بعد کیا کریں؟

اپنی دلچسپی، قابلیت اور مستقبل کے اہداف کو مدنظر رکھ کر درست فیصلہ کریں۔ چاہے آپ ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں، انجینئر، IT ایکسپرٹ یا بزنس مین - ہر راستہ یہاں واضح کیا گیا ہے۔

والدین سے گزارش ہے کہ بچوں پر اپنی مرضی مسلط نہ کریں، ان کی دلچسپی کو سمجھیں اور صحیح رہنمائی کریں۔

*اہم ہدایات برائے تمام اساتذہ کرام*تمام ایسے اساتذہ کرام جو Transfer کے بعد نئے سکول میں جا چکے ہیں، لیکن ان کی Leave اب...
12/08/2026

*اہم ہدایات برائے تمام اساتذہ کرام*

تمام ایسے اساتذہ کرام جو Transfer کے بعد نئے سکول میں جا چکے ہیں، لیکن ان کی Leave ابھی تک پرانے سکول کے Head کے پاس شو ہو رہی ہے، وہ اپنا HRMIS Login کریں۔

🔹 Login کے بعد
ICP Chart کے آپشن پر کلک کریں۔
🔹 اس کے بعد نیلے رنگ میں موجود “Update with SIS” پر کلک کریں۔
🔹 اس عمل کے بعد آپ کا ڈیٹا نئے/موجودہ سکول کے ساتھ Sync ہو جائے گا اور آپ کی Leave موجودہ سکول کے Head کے Portal پر شو ہونا شروع ہو جائے گی۔

اسی طرح جن اساتذہ کرام کی Leave اس وقت AEO کے پاس شو ہو رہی ہے، جبکہ وہ High School یا کسی دوسرے موجودہ سکول میں کام کر رہے ہیں، وہ بھی اپنا HRMIS Login کر کے ICP Chart → Update with SIS کریں اور اس کے بعد اپنی Leave دوبارہ چیک کریں۔

ہاتھوں میں پرچم، دل میں پاکستان! 🇵🇰 آزادی کے 79 سال مکمل ہونے پر پورے ملک کو دل کی گہرائیوں سے جشنِ آزادی مبارک ہو۔ اللہ...
12/08/2026

ہاتھوں میں پرچم، دل میں پاکستان! 🇵🇰

آزادی کے 79 سال مکمل ہونے پر پورے ملک کو دل کی گہرائیوں سے جشنِ آزادی مبارک ہو۔ اللہ ہمارے اس وطن کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، آمین۔

آج میرا منسٹر بڑے فخر سے یہ لفظ کہتا ہے کہ میں نے 600 ارب روپے کی بچت کی ہے ۔ ڈوب مرنے کا مقام ہے اس کے لیے اس لیے کہ تم...
12/08/2026

آج میرا منسٹر بڑے فخر سے یہ لفظ کہتا ہے کہ میں نے 600 ارب روپے کی بچت کی ہے ۔ ڈوب مرنے کا مقام ہے اس کے لیے اس لیے کہ تم نے بچت نہیں کی تم نے ہمارے بچوں کا حق مارا ہے۔ کاشف مرزا صدر ، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن
600 ارب روپے کی بچت نہیں، یہ آنے والی نسلوں کے تعلیمی حق کا سوال ہے۔
ہر بچے کو معیاری تعلیم، بہتر سہولیات اور روشن مستقبل کا حق حاصل ہے۔
آج تعلیم میں سرمایہ کاری کریں گے تو کل ایک باشعور، باصلاحیت اور مضبوط پاکستان تشکیل پائے گا۔ 🇵🇰
تعلیم بچائیں، مستقبل بچائیں! ✨

تعلیم: ہر بیٹی کا حق اور دینی فریضہ 📚🌸اسلام میں علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت کی ذمہ داری ہے۔ بیٹیاں ہمارے معاشرے ک...
12/08/2026

تعلیم: ہر بیٹی کا حق اور دینی فریضہ 📚🌸

اسلام میں علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت کی ذمہ داری ہے۔ بیٹیاں ہمارے معاشرے کا روشن مستقبل ہیں، انہیں تعلیم سے محروم کرنا دراصل ایک نسل کے مستقبل کو محدود کرنا ہے۔

آئیے اپنی بیٹیوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کریں، انہیں اسلامی تعلیمات سے روشناس کرائیں اور ان کے بنیادی تعلیمی حقوق کا احترام کریں۔
پڑھی لکھی بیٹی، باشعور خاندان اور مضبوط معاشرہ! 🇵🇰✨

🏫 GPS PATI KHAR
ہمارا مقصد: با ادب اور با شعور نسل کی تیاری

#تعلیم

📚🌸 بیٹی کی تعلیم، روشن مستقبل کی ضمانت! 🌸📚بیٹی اللہ تعالیٰ کی رحمت، گھر کی برکت اور معاشرے کی بہترین معمار ہے۔ جب ایک بی...
07/08/2026

📚🌸 بیٹی کی تعلیم، روشن مستقبل کی ضمانت! 🌸📚
بیٹی اللہ تعالیٰ کی رحمت، گھر کی برکت اور معاشرے کی بہترین معمار ہے۔ جب ایک بیٹی تعلیم حاصل کرتی ہے تو وہ صرف اپنی زندگی نہیں بدلتی بلکہ اپنے پورے خاندان اور آنے والی نسلوں کے لیے علم، شعور اور ترقی کا راستہ روشن کرتی ہے۔
✨ داخلے جاری ہیں!
🏫 گورنمنٹ پرائمری سکول پتی کھر (GPS Pati Khar)
📖 نرسری سے پانچویں جماعت تک
✅ معیاری اور مفت تعلیم
👨‍🏫 تجربہ کار اساتذہ
📚 مفت کتب
🥛 مفت دودھ
🍪 مفت بسکٹ
آج ہی اپنی بیٹی کا داخلہ کروائیں، کیونکہ ایک تعلیم یافتہ بیٹی ہی روشن پاکستان کی بنیاد ہے۔
#تعلیم

⚠️ ٹبی قیصرانی فیڈر کے بجلی صارفین کے ساتھ ناانصافی ناقابلِ قبول!متعدد صارفین نے شکایت کی ہے کہ اس ماہ میٹر ریڈنگ میں سن...
06/08/2026

⚠️ ٹبی قیصرانی فیڈر کے بجلی صارفین کے ساتھ ناانصافی ناقابلِ قبول!

متعدد صارفین نے شکایت کی ہے کہ اس ماہ میٹر ریڈنگ میں سنگین بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔

❗ بعض صارفین کے اصل استعمال سے زیادہ یونٹس درج کر دیے گئے ہیں، جبکہ کچھ صارفین کے کم یونٹس ظاہر کیے گئے ہیں۔

یہ معاملہ صرف موجودہ بل تک محدود نہیں، بلکہ آئندہ ماہ ان صارفین کے لیے بڑا نقصان بن سکتا ہے۔ جن کے یونٹس اس ماہ مصنوعی طور پر کم دکھائے گئے ہیں، اگلے ماہ ان کے یونٹس 200 سے تجاوز کر سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ Protected Category سے نکل کر Non-Protected Category میں چلے جائیں گے اور انہیں ہزاروں روپے اضافی بل ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا نیا نوٹیفیکیشن​یہ نوٹیفیکیشن حکومت پنجاب، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے...
31/07/2026

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا نیا نوٹیفیکیشن
​یہ نوٹیفیکیشن حکومت پنجاب، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے، جس کا مقصد ترقی پانے والے (Promoted) اور پوسٹنگ کے منتظر (Awaiting Posting) اساتذہ کو ای-ٹرانسفر کے ذریعے سکولوں میں تعینات کرنے کے لیے ایک اور موقع فراہم کرنا ہے۔
​اہم شیڈول (Schedule)
​آن لائن اپلائی کرنے کی تاریخیں: 3 اگست 2026 سے 5 اگست 2026 تک
​کاغذات کی جانچ پڑتال (Verification): 6 اگست 2026 سے 7 اگست 2026 تک
​اعتراضات کا ازالہ (Address Concerns): 8 اگست 2026
​آرڈرز کا اجراء: 11 اگست 2026
​اہم ہدایات اور شرائط
​ترجیحات کا انتخاب: اگر کوئی ترقی پانے والا یا پوسٹنگ کا منتظر استاد مقررہ وقت پر سکولوں کے لیے اپنی پسند (Preferences) جمع نہیں کرواتا، یا نامکمل ترجیحات دیتا ہے، تو محکمہ یا مجاز اتھارٹی ایس آئی ایس (SIS) پورٹل کے ذریعے خود بخود کسی بھی دستیاب خالی اسامی پر اس کی پوسٹنگ کرنے کا مجاز ہوگا۔
​سی ای اوز کی ذمہ داری: تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز (CEOs) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ترقی یافتہ اساتذہ کو SIS پر لازمی ٹیگ کریں اور اس پالیسی سے تمام متعلقہ اساتذہ کو اچھی طرح آگاہ کریں۔

Address

Retra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS Pati Khar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category