M M Qamar Official

M M Qamar Official

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from M M Qamar Official, Education Website, Rawalpindi.

11/01/2026

لوگوں کی رازداری اور پراٸیویسی کا احترام کیجئے،
کسی سے کبھی مت پوچھیں کہ آپکی شادی کیوں نہیں ہوئی یا وہ کب صاحب اولاد ہو رہے ہیں، کیوں انکی علیحدگی ہوئی یا طلاق ہوئی،
نوکری کیوں چھوڑ دی، کیوں تنہائی کو پسند کرتے ہیں، خاموش کیوں رہتے ہیں بولتے کیوں نہیں،
کیوں وہ اعلیٰ درجے کے ادارے سے تعلیم حاصل نہ کر سکے، کیوں انہوں نے شاندار ہوٹل سے کھانا نہیں کھایا،
راتوں کو کام کیوں کرنا پڑتا ہے،
شریک حیات یا سسرال والوں سے معاملات کیسے ہیں یا کیسا برتاٶ رکھتے ہیں،
آمدنی کتنی ہے، عمر کتنی ہے وغیرہ وغیرہ،
مت پوچھیں جب تک کہ وہ خود آپکے ساتھ معاملات شئیر نہ کریں کیونکہ آپکا ان معاملات کے ساتھ کچھ لینا دینا نہیں ہے،
دوسروں کی زندگیوں میں مداخلت مت کیجئے،
خوش رہیں، خوشیاں بانٹیں، آسانیاں پیدا کریں ۔.

06/01/2026

مسجد منیند شریف میں ایک شام۔۔۔۔۔۔۔
چند بے ترتیب کلیکس میں سکون .......

01/01/2026

یا اللہ!
اس نئے سال کو ہمارے لیے
ہدایت، سکونِ دل اور بہتری کا سبب بنا دے۔
ہمیں درست سوچ، اچھا کردار
اور دوسروں کے لیے فائدہ مند انسان بنا۔
جو گزر گیا اسے معاف فرما
اور جو آنے والا ہے اسے خیر کے ساتھ لے آ۔
آمین

31/12/2025

نئے سال کی آپ سب کو دل سے مبارک ہو
زندگی بہت مختصر ہے۔
ماضی کی غلطیوں میں خود کو قید نہ کریں اور مستقبل کے خدشات کو اپنے اندر مت پالیں۔
اگر کسی سے غلطی ہو گئی ہو تو معافی مانگ لیں،
اور اگر کسی نے دکھ دیا ہو تو معاف کر دیں۔
حال میں جینا سیکھیں،
اس لمحے کو زندہ کر لینے کی کوشش کریں،
کیونکہ اصل زندگی اب ہے —
نہ گزرے ہوئے کل میں، نہ آنے والے کل کے خوف میں۔
دعا ہے کہ آنے والا سال
دلوں کے بوجھ ہلکے کر دے،
رشتوں میں آسانی،
سوچ میں وضاحت،
اور زندگی میں سکون لے آئے۔
اللہ ہم سب کو معاف کرنے والا، شکر گزار
اور حال میں جینے والا دل عطا فرمائے۔ آمین۔

والسلام

31/12/2025

As 2025 Comes to an End - Let go of grudges - M M Qamar

29/12/2025

As 2025 Comes to an End - M M Qamar

25/12/2025

16/12/2025

دوسروں کی مدد کیلئے آپ کا امیر ہونا ضروری نہیں، بس آپ کا رحم دل ہونا کافی ہے..

01/12/2025

Surah Yusuf Ayat 108 To 111
سورۃ یوسف : آیات 108 تا 111 (آخر تک)
آیت 108

قُلْ هَٰذِهِ سَبِيلِي أَدْعُو إِلَى اللّٰهِ ۚ عَلَىٰ بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي ۖ وَسُبْحَانَ اللّٰهِ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ

آیت 109

وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ إِلَّا رِجَالًا نُّوحِي إِلَيْهِمْ مِّنْ أَهْلِ الْقُرَىٰ ۗ أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَيَنظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۗ وَلَدَارُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ اتَّقَوْا ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

آیت 110

حَتَّىٰ إِذَا اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا جَاءَهُمْ نَصْرُنَا فَنُجِّيَ مَن نَّشَاءُ ۖ وَلَا يُرَدُّ بَأْسُنَا عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ

آیت 111

لَقَدْ كَانَ فِي قَصَصِهِمْ عِبْرَةٌ لِّأُولِي الْأَلْبَابِ ۗ مَا كَانَ حَدِيثًا يُفْتَرَىٰ وَلَٰكِن تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ كُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ

آیت 108

کہہ دو: “یہ میرا راستہ ہے، میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں، پوری بصیرت (سمجھ) پر، میں بھی اور وہ لوگ بھی جنہوں نے میرا اتباع کیا۔ اور اللہ پاک ہے، اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔”

آیت 109

اور ہم نے آپ سے پہلے بھی صرف مردوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا، جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے، جو بستیوں کے رہنے والے تھے۔ کیا انہوں نے زمین میں سفر نہیں کیا کہ دیکھتے کہ پچھلوں کا انجام کیا ہوا؟ یقیناً آخرت کا گھر انہی کے لیے بہتر ہے جو تقویٰ اختیار کریں۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے؟

آیت 110

یہاں تک کہ جب رسول مایوس ہونے لگے اور گمان کرنے لگے کہ انہیں جھٹلایا گیا، تب انہیں ہماری مدد پہنچ گئی، اور ہم نے جسے چاہا نجات دی۔ اور ہمارا عذاب مجرم قوم سے ٹالا نہیں جاتا۔

آیت 111

یقیناً ان کے واقعات میں عقل والوں کے لیے بڑی نصیحت ہے۔ یہ کوئی گھڑا ہوا کلام نہیں بلکہ وہ (کتاب) ہے جو اس سے پہلے کی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے، اور ہر چیز کی تفصیل ہے، اور ایمان والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Culinary Team

Attire

Website

Address

Rawalpindi