03/10/2022
یہ چیـن کا ایک سکـول ہے جہاں بچـوں کـو دوپہـر کے کھانے کے ساتھ پاور نیپ
(Power Nap)
دِیا جا رہا ہے۔ تحـقـیق کے مُطابق دوپہـر کے وقـت تھـوڑی سـی نینـد لینے سے انسان کـی جِسمـانی و ذہنـی تھـکاوٹ اُتر جاتـی ہے، وہ ہشـاش بشـاش ہـو جاتا ہـے اور مـزیـد کام کے لِیے اِس کـی انرجـی بـڑھ جاتـی ہـے۔
چیـن کے علاوہ کئـی اور ممـالک میـں طلبـہ
اور ملازمیـن کـی صلاحیـت بڑھانـے کے لیے
دِن کو پاور نیـپ دِیا جاتا ہے۔
اگـر ہم نبی کـریم صلی اللہ علیہ وسلم کـی سیرتِ مُبارک پڑھیـں تـو معلـوم ہوتا ہـے کہ Power Nap یعنـی قیلـولہ آپ کے معمول
کا حِصہ رہا۔ آپ صلـی اللـہ علیـہ وسلـم کو
سب سے بـڑی ذُمـہ داری دی گئـی تھـی اور
آپ نے ایک ایسے ویـژن پر کام کیا جو تمام
عالم پر محیط اور تاقیامت جاری رہنے والا (Ultimate & Universal Vision) تھـا
مگـر تب بھـی آپ نـے قیلـولہ کـو تـرکــ نـہ کِیا۔
ہم نـے اِس سُنت کـو اپنـے طـرزِ زندگـی کا
حِصـہ نہیـں بنایا مگـر آج کـی جـدیـد دُنیا قیلـولہ Power Nap کـو اپنـا رہـی ہـے۔