Dars-e-Nizami
start your journey of islamic knowledge today!
*🌹ضمائر عربی گرائمر کا ایک اہم اور بنیادی حصہ ہیں ان کو یاد کرنے اور استعمال کرنے کا آسان طریقہ🌹*
✅ *1. ضمائر یاد کرنے کا آسان طریقہ:*
ضمائر کو *3 گروپس* میں تقسیم کریں:
`1. غائب`
| واحد | مثنیٰ | جمع |
|------|-------|------|
| هُوَ (وہ) | هُمَا (وہ دونوں) | هُم (وہ سب)
| هِيَ (وہ لڑکی) | هُمَا (وہ دونوں لڑکیاں) | هُنَّ (وہ سب لڑکیاں)
`2. حاضر`
| واحد | مثنیٰ | جمع |
|------|-------|------|
| أَنْتَ (تم) | أَنْتُمَا (تم دونوں) | أَنْتُمْ (تم سب)
| أَنْتِ (تم لڑکی) | أَنْتُمَا | أَنْتُنَّ (تم سب لڑکیاں)
`3. متکلم`
| واحد | جمع |
|------|------|
| أَنَا (میں) | نَحْنُ (ہم)
---
✅ *2. یاد رکھنے کا طریقہ:*
1. *روزانہ 5 منٹ دہرانا*
2. *ضمائر کو کسی فعل کے ساتھ جوڑ کر یاد کرنا*
جیسے:
- هُوَ كَتَبَ (اس نے لکھا)
- أَنَا دَرَسْتُ (میں نے پڑھا)
3. *Flashcards* بنائیں
ایک طرف ضمیر، دوسری طرف ترجمہ
---
✅ *3. اپلائی (استعمال) کرنے کا طریقہ:*
فعل کی گردان کے ساتھ صیغے کے اعتبار سے *ضمیر لگا کر* استعمال کریں:
مثال:
- *کَتَبَ* (اس نے لکھا)
| ضمیر | فعل |
|------|------|
| أَنَا | كَتَبْتُ
| نَحْنُ | كَتَبْنَا
| أَنْتَ | كَتَبْتَ
| هُوَ | كَتَبَ
| هِيَ | كَتَبَتی*
کربلا تیری بہاروں کو سلام
جان نثاری کے نظاروں کو سلام
یا حسین ابن علی مشکل کشاہ آپ کے سب جانساروں کو سلام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نئے اسلامی سال محرم الحرام کا آغاز ہو چکا ہے آج محرم الحرام 1447 ہجری کی 10 تاریخ ہے یعنی یوم عاشورہ اللہ کریم کے فضل و کرم سے ہمیں زندگی میں ایک بار پھر موقع ملا ہے کہ امام حسین کے نام کی نیاز کا اہتمام کریں اور یومِ عاشورہ کا روزہ رکھ کر اس دن کی خوب خوب برکتیں سمیٹ لیں۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا۔ اللہ کریم ہمیں نواسے رسول جگر گوش ہے بتول امام عرش مقام امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے صدقے میں سچا پکا نمازی بنائے اور قران کریم کی تلاوت کا ویسا ہی شوق نصیب فرمائے۔
عبادت ہو تو ایسی ہو ریاضت ہو تو ایسی ہو سر شبیر تو نیزے پہ بھی قرآن سناتا ہے۔
06/07/2025
`مصدر ، مشتق اور جامد میں فرق یاد رکھنے کا آسان اصول:`🖊️📚
- *مصدر*: اصل نامِ عمل
- *جامد*: جو فعل سے نہ نکلا ہو
- *مشتق*: جو کسی فعل سے نکالا گیا ہو
*"مصدر میں اصل نامِ عمل"*، کا کیا مطلب ہے:-
*وہ لفظ جو کسی کام (عمل) کا سیدھا اور خالص نام ہو* — یعنی جس میں کوئی زمانہ (ماضی، حال، مستقبل) یا فاعل (کرنے والا) شامل نہ ہو۔
مثال:
- *کَتَبَ* = اُس نے لکھا (فعل ماضی)
- *یَکتُبُ* = وہ لکھتا ہے (فعل مضارع)
- *کِتابَۃٌ* = *لکھنا* ← یہ مصدر ہے، یعنی "لکھنے" کا صرف نام ہے، نہ وقت ہے، نہ فاعل۔
یعنی "کتابت" کا مطلب ہے صرف *"لکھنے کا عمل"*
---
اسی طرح:
- *ضَرَبَ* (اس نے مارا) → مصدر: *ضَربٌ* = مارنے کا عمل
- *سَمِعَ* (اس نے سنا) → مصدر: *سَماعٌ* = سننے کا عمل
تو *اصل نامِ عمل* کا مطلب یہ ہوا:
*کسی فعل کا خالص، بنیادی، اور غیر محدود نام۔*
صرف کے اندر اسم کی 3 اقسام ہیں🥰
1️⃣مصدر🥰
2️⃣مشتق🥰
3️⃣جامد🥰
✨جامد ✨
سادہ سہی تعریف یہ ہے وہ لفظ جو نا خود کسی سے بنا ہو نا اس سے آگے کلمات بنتے ہو۔
ایک مثال بن سکتی ہے جیسے اللہ تعالیٰ نا خود کسی سے بنا ہے نا اس سے آگے کوئی بنتا ہے 🥰
✨مصدر ✨
سادہ سہی تعریف خود کسی سے نا بنے لیکن اس سے آگے کلمات بنتے ہو💞
مثال لے سکتے ہیں حضرت آدم علیہ السلام خود تو نہی بنے لیکن انکی آگے اولاد بنتی ہے 🥰
✨مشتق ✨
جو مصدر سے بنا ہو
جیسے حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد۔
نوٹ🥰
یہ بس مثالوں کی حد تک ھے وہ سب ان سے پاک ہے
اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے بخیریت خوشیوں بھری عید الضحی سب نے گزاری ہو گی🔪🍽️۔ اللہ کریم سب کی قربانیوں کو قبول فرمائے ۔ اپنے ان خوشیوں بھرے پور مسرت لمحات میں اپنے غریب رشتے داروں اور پڑوسیوں کو بھی یاد رکھیں۔ عید کی خوشیاں اپنوں کے سنگ ❤️
07/06/2025
آپ سب کو عیدالاضحی بہت بہت مبارک ہو
اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آپ سب کو یوم عرفہ حج مبارک ۔
اللہ کریم عازمین حج کا حج قبول فرمائے اور ان کے صدقے ہماری حاضری بھی مقدر کردیے آپ سب کی جملہ پر پریشانیاں بھی دور ہو جائیں ۔ آمین
Click here to claim your Sponsored Listing.