23/10/2025
┄┅════❁﷽❁════┅┄
*📖کتاب:: *
*📝مولف::(اقــبال کیـلانی حــفظہ اللہ)*
*پوسٹ نمبـــر: 4⃣*
*💎پیشکش: جنت جہنم اور قبر کا بیان 💎*
┄┅════❁💥❁════┅┄
*✒مـــرتے وقت مومـــن کے اعـــزازات♥*
*🔆مسئــلہ3⃣1⃣* مــرتے وقت مومــن آدمی کو درج ذیل اعزازات یا ان میں سے بعض اعزازات سے نوازا جاتا ہے☟
❶🌹فـــرشتے روح قبض کرنے سے پہلے آ کر السلام علیکم کہتے ہیں-
❷🌹مـــومن آدمی کی روح قبض کرنے کے لئے سورج کی طرح روشن چہروں والے فرشتے آتے ہیں-
❸🌹مـــومن آدمی کی روح لپیٹنے کے لئے رحمت کے فرشتے جنت سے سفید ریشمی کفن لاتے ہیں-
❹🌹روح کو معـــطر کرنے کے لئے فرشتے جنت سے خوشبو بھی اپنے ساتھ لاتے ہیں-
❺🌹مـــومن کی روح قبض کرتے ہوے فرشتے مومن آدمی کو اللّه تعالیٰ کی مغفرت اور رضا مندی کی بشارت دیتے ہیں-
❻🌹مـــومن آدمی کی روح جسم سے نکلتی ہے تو اس سے روح زمین پر پائی جانے والی بہترین مشک جیسی خوشبو آتی ہے-
❼🌹مـــومن آدمی کی روح کے لئے زمین آسمان کے درمیان موجود سرے فرشتے رحمت کی دعا کرتے ہیں-
❽🌹مـــومن آدمی کی روح کو آسمان پر لے جانے والے فرشتے آسمان کے دروازے پر مومن کا تعارف کرواتے ہیں تو محافظ فرشتے خوش آمدید کہتے ہوے آسمان کا دروازہ کھول دیتے ہیں-
❾🌹ہـــر آسمان کے فرشتے مومن آدمی کی روح کو آلوداع کہنے کے لئے اگلے آسمان تک ساتھ جاتے ہیں-
❿🌹ســـاتویں آسمان پر پہنچنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے حکم سے مومن روح کا اندراج علیین میں کر لیا جاتا ہے اور روح کو واپس قبر میں بھیج دیا جاتا ہے-
═════════════