03/04/2026
تعلیم صرف نمبرز لینے کا نام نہیں، بلکہ اصل کامیابی یہ ہے کہ بچہ کیا سیکھ رہا ہے۔
SLOs (Student Learning Outcomes) ایک بچے کی تعلیم کی بنیادی منزل ہیں۔ یہی وہ پیمانہ ہے جس سے ہم حقیقت میں کسی بھی طالبعلم کی سیکھنے کی رفتار اور معیار کو جانچ سکتے ہیں۔ مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ نہ والدین کو اس کی مکمل آگاہی ہے، اور نہ ہی ہمارے اکثر اساتذہ اس پر وہ توجہ دیتے ہیں جس کی یہ حقدار ہے۔
اسی کمی کی وجہ سے ہمارے تعلیمی اداروں میں صرف نمبرز کی دوڑ لگی ہوئی ہے اور اصل سیکھنے کا مقصد کہیں پیچھے رہ جاتا ہے۔
اسی احساس کے ساتھ، میں پچھلے ایک سال سے مسلسل نجی اسکولز میں SLOs کی اہمیت اور ان کے مؤثر استعمال پر تربیتی سیشنز دے رہا ہوں اور الحمدللہ، اس کا مثبت اثر بھی سامنے آ رہا ہے۔
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے، ایک اور تربیتی نشست منعقد ہونے جا رہی ہے:
📍 Allied School، پرانی پنڈی رسول روڈ
میرا مقصد صرف ایک ہے:
ہم اپنے بچوں کو صرف امتحان پاس کروانے کے بجائے، حقیقی سیکھنے کی راہ پر ڈالیں۔
اگر ہم نے آج SLOs کو سمجھ لیا… تو کل ہمارے بچے صرف اچھے نمبر نہیں، بلکہ ایک مضبوط علم اور بہترین سوچ کے مالک ہوں گے۔
#پاکستان