F G Public School No.1 Boys Ckl Rwp

F G Public School No.1 Boys Ckl Rwp This page is for FG No.1 Chaklalian .... This page connects No.1 Chaklalian and covers school activit

01/04/2026
31/01/2026

ڈیجیٹل دنیا اور اس کے معیارات و تقاضے
آج کی دنیا مکمل طور پر ڈیجیٹل ہو چکی ہے۔ ہر دور کے اپنے معیارات اور تقاضے ہوتے ہیں، اور چاہے اجتماعی زندگی ہو یا فرد کی ذاتی بقا اور ترقی، وقت کے ساتھ خود کو بدلنا ناگزیر ہو جاتا ہے۔ آج نہ صرف کھانے پینے کے انداز بدل چکے ہیں بلکہ اقدار، رویّے، اخلاقی اور معاشرتی تصورات بھی واضح طور پر تبدیل ہو رہے ہیں۔
ماضی میں بزرگ، اساتذہ، دوست اور احباب ہماری رہنمائی اور مدد کا ذریعہ ہوتے تھے، مگر آج یہ کردار بڑی حد تک مشینوں اور ڈیجیٹل ذرائع نے سنبھال لیا ہے۔ موبائل فون، کمپیوٹر اور دیگر آلات ہمارے ہم دم، ساتھی اور مشیر بن چکے ہیں۔ پیغامات، معلومات اور رسل و رسائل کے تیز ترین ذرائع اب ہماری دسترس میں ہیں، حتیٰ کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم جنّات یا ہوائی مخلوق کی طرح ایک جگہ سے غائب ہو کر لمحوں میں دوسری جگہ موجود ہو جاتے ہیں، اور اپنے خیالات ایک کلک سے منتقل کر دیتے ہیں۔
آج کی جنگیں بھی بدل چکی ہیں؛ اب بغیر کسی فزیکل حرکت کے دشمن کی زمین، فضا اور نظام کو مفلوج کیا جا سکتا ہے۔ تاہم ان تمام ترقیوں کے باوجود ایک حقیقت ہمیں ہر حال میں یاد رکھنی چاہیے کہ ہر چمکتی چیز سونا نہیں ہوتی۔ مشین محض ایک ذریعہ ہے، ایک معاون ہے—اس کے نہ خیالات ہیں، نہ جذبات، اور نہ ہی اخلاقی شعور۔ اصل ذمہ داری اب بھی انسان ہی پر عائد ہوتی ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کو اپنے قابو میں رکھے، نہ کہ خود اس کے تابع ہو جائے۔

20/07/2025

مٹی کے پتلے:ـ مٹی کے پتلے جا بجا ہیں کوئی اس قدر لاچار کہ تن پر چھتڑے ڈالے ہے اور کوئی عالی شان زرق برق عطر وخوشبوجات سے مزین جوڑا سجائے بیٹھا ہے ایک دوڑ ہے جو جاری وساری ہے ۔۔۔ صبح سے شام ہوتی ہے اور پھر رات وہ بھی پیٹ بھرتا ہے آؤ وہ بھی رہتا وہ بھی اسی زمین پر رہتا ہے اور وہ بھی زمین کا مالک نہ وہ بے نہ وہ پھر وہ سب کچھ ہوتے ہوئے کیوں ظلم کرتا ہے اور اس کے تن کے چھتڑے ہونے کا بھی رودسر نہیں ۔۔۔۔ آخر کیوں ؟؟؟... کب پتلوں کے اس کھیل کا انجام ہو گا ۔۔۔۔۔ شائد جب انصاف اور مساوات عام ہو جائے تو انسانیت کا قاعدہ پڑھا جائے اور جنگل کا ڈنڈا راج مٹ جائے ۔۔۔ ہاں شائد ۔۔۔۔ ہاں شائد ۔۔۔۔
۔

01/04/2025
01/04/2025

Tree Plantation 🌳🌳🌳 at F G Public School No1Ckl

Address

FGPS No1 Ckl ( Gracyline) Ckl
Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when F G Public School No.1 Boys Ckl Rwp posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category