Alhuda International Welfare Foundation Westridge Branch Rawalpindi

Alhuda International Welfare Foundation Westridge Branch Rawalpindi

Share

Welfare Organization
Islamic Education
Quran for All, in Every Hand, in Every Heart.

24/12/2025

ہلال بن اوصاف رحمہ اللہ اپنے مہمان منزر بن یعلی الثوری کے ہمراہ شیخ ربیع بن خثیم رحمہ اللہ کی عیادت کے لیے گئے
عیادت کے بعد ان سے عرض کیا جناب ہمیں نصیحت کیجئے ۔
ربیع بن خثیم فرمانے لگے اے ہلال!
لوگوں کے منہ سے اپنی تعریف سن کر دھوکا نہ کھا جانا لوگ تو صرف تیرے ظاہر کو دیکھتے ہیں تیرے باطن کا ان کو کیا علم دیکھو میری یہ بات پلے باندھ لو تم اپنے عمل کی جانب رواں دواں رہو اور ہر وہ عمل جو اللہ کی رضا کے لیے نہ کیا جائے وہ بیکار ہے اور اکارت جائے گا اس کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔

پھر فرمایا اپنے علم کے مطابق اللہ سے ڈرو۔

جس چیز کا تجھے علم نہ ہو اسے کسی عالم کے سپرد کرو۔

اور خود بھی اس کی طرف رجوع کرو ۔

اے منزر! کبھی ایسا نہ کہنا کہ میں اللہ کی طرف رجوع کرتا ہوں اگر رجوع نہ کیا تو یہ جھوٹ لکھا جائے گا۔

بلکہ ہمیشہ یہ دعا کرو اے اللہ میری طرف رجوع فرما۔

میں درماندہ وبےکس ہوں مجھے معاف کر دے۔
اس طرح کبھی تو جھوٹا نہ ہوگا۔

اے منزر! خوب جان لو انسانی گفتگو میں لا الہ الا اللہ، الحمدللہ، اللہ اکبر، سبحان اللہ خیر کی طلب ،شر سے پناہ، نیکی کے حکم ،برائی سے روکنے اور قران مجید کی تلاوت کے علاوہ کسی اور بات میں خیر و برکت نہیں ہے دین کی بات کرو ورنہ خاموش رہو۔

11/12/2025
21/08/2025

`دین و دنیا کا ہاتھ سے نکل جانا`

دنیا اگر چلی جائے تو اللہ اس کا عوض عطا کرتا ہے؛ کیونکہ رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
لیکن اگر دین چلا جائے تو اس کا عوض کون دے سکتا ہے؟"

صالح الفوزان حفظه الله
شرح رسالة الدلائل (ص 80)

Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


91, Race Course Road
Rawalpindi

Opening Hours

Monday 08:00 - 13:30
Friday 08:00 - 12:00