چاند کی باتیں کرتے ہی سب سورج کو بھول گئے
کم ظرف قسم کے لوگ یہاں عزت پا کر پھول گئے
رخ بدلہ وقت نے اور حکم ہوا رحمان کا تو
منصور جیسے عاشق بھی سولی پر جھول گئے
کہہ دو ان فرعونوں سے یہ طاقت ان کی وقتی ہے
یہاں ابابیل بھی ہاتھیوں کو، چٹوا دھول گئے
یہاں منصف ہیں بازی گر اور نفس پرست اونچے لوگ
جو اندھے ہو کر طاقت کے نشہ میں لکھ قاتل کو مقتول گئے
بن کر اپنی زبان تو عادیؔ مت دیکھ تو لوگوں کے کردار
تو کر حساب اپنا، تیرے کتنے اعمال مقبول ہوئے
از قلم: حاجی عدیل ستّی
MSF Degree College
MSF (Muslim Student federation) is a student organization made for the rights of the students. We will protect the rights of the students altogether.
We are Power. We are Nation. Geo Shahbaz Geo Nawaz. GO ZARDARI GO Governing Body: Salman Satti (Cheif Supporter Degree College & President Rawalpindi), Asim Satti (Vice President Rwp), Sheheryar Abbasi (President All Clgs Rwp).
28/08/2016
03/06/2016
طلبہ سیاست کے ایک اہم کردار عامر عباسی (نائب صدر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب )بولا کرتے تھے " طلبہ رہنما کا مستقبل UK میں ٹیکسی چلانا یا برگر شاپ پر ویٹری یا خلیجی ممالک میں محنت مزدوری سے زیادہ نہیں ہے "اس میں حقیقت وہ لوگ جانتے جو قریب سے دیکھ چکے ہوں یہ بات سچائی کے بہت قریب ہے آج کل طلبہ کو سیاسی لیڈر کس طرح استعمال کرتے اس کا ذکر تو میں کروں گا لیکن میں اس چیز کی اگاہی دینا چاہوں گا جو غلطی ہم کر چکے وہ آئندہ کی نسلیں نہ کریں.
کالج میں انٹری کی تو آگے رنگت میں کالے ،لمبی زلفوں، سگریٹ کے کش لگاتے ، ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے ہوے ، سروں پر رومال کسے ہوے ، بازوں پر زنجیریں زیب تن کیے ہوے لڑکوں کا ٹولا دیکھا چہرہ محو حیرت کے سمندر میں کھو گیا ، آنکھیں تکتی رہ گئی ، سوچ دھندلا سی گئی ، بوکھلاہٹ کی جھریاں گال پر واضح ہو گئیں یہ تیسری دنیا کی مخلوق پہلی مرتبہ دیکھی تھی جو غصیلے انداز سے گھور رہی تھی، لڑکوں کو روک لیتے اور سوالات کی بوچھاڑ کر دیتے حاضر دماغ انسان بھی جیسے مایوسی کا شکار ہو جائے یہ پہلا پیمانہ ہوتا جہاں فولنگ کے ساتھ ساتھ ان لڑکوں کی تلاش ہوتی جو مستقبل میں ان کے نقش قدم پر چل سکیں.
دوسرا لیول کالج میں آے ہوے چند نوآموز لڑکے منتخب کر لیۓ جاتے جوسنئیرز کی نگاہ میں مستقبل کے تنظیمی امور سمبھالنے کے قابل ہوتے انکی مختصر سی گرومنگ کی جاتی جس کے بعد انکی ملاقاتیں کالج اور شہر کے مختلف تنظیمی عہدے داران سے کرائی جاتی جو اکثر ان پڑھ اور جاہل لڑکوں پر مشتعمل ہوتی چناچہ وہ شریف اور سادہ لوح نوجوان ان بدمعاشوں کے چنگل میں پھنس جاتے.
تیسرا لیول نئے آے ہوے ان طلبہ کو عہدے دے دیے جاتے یونٹ منعقد ہوتی جہاں سینکڑوں طلبہ آتے اور حلف برداری کی تقریب منعقد ہوتی اور عہد لیا جاتا کے وہ تنظیمی امور کو احسن طریقے سے نبھاے گا.
اس کے بعد لڑائی جھگڑوں کا ایک دور شروع ہوتا مختلف طلبہ تنظیموں کے مابین طاقت کا مظاہرہ ہوتا آخر کار ایک تنظیم چیمپئن بن جاتی یہ وہ وقت ہوتا جب فاتح تنظیم کے صدر کا چرچا کالج کے ایوانوں میں ہوتا اسکو پورے کالج کے سٹوڈنٹس، چوکیدار ، کلاس فور کے ملازمین اور کلرکس سلام کرتے اس کے بعد وہ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا کیوں کے شہرت کی بلندیاں اس کے دماغ میں پیوست ہو جاتی ہیں انسان دولت ،شہرت اور طاقت کا پیاسا جس انسان کو ان تین چیزوں میں سے کسی ایک کا خمار چڑھ جائے وہ موت تو قبول کر لیتا لیکن ان تینوں کو کھونا نہیں چاہتا .
اس وقت انسان اپنے ٹریک سے ہٹ جاتا سیاسی چمچہ گیر آپکو اپنے قرب میں لے لیتے انکو آپکی ضرورت ہوتی جہاں جلسوں میں دو یا تین سو لڑکوں کی ضرورت ہو تو وہ آپکو کال کر کے ہمدردیاں جتانا شروع ہو جاتے مجبوراً آپکو سیاسی دنگل میں جانا پڑھتا وہاں سیاسی مداری موجود ہوتے جن کے ساتھ تعارف ہوتا مختصراً آپ کے ساتھ جتنے زیادہ لڑکے ہوں گے آپکی اتنی زیادہ قدر و منزلت ہوگی سیاسی جلسے میں صدر کا ایک آدھ مرتبہ نام پکار دیا جاتا ہے نتیجتاً وہ خوشی سے پاگل ہو جاتا جدید زمانہ ہے اس لیۓ پنڈال میں موجود سیاسی تماش بینوں کے ساتھ فوٹو شوٹ بھی ہو جاتا ہے ، آپ پر جب چھوٹےموٹے لڑائیوں کے مقدمات ہوتے وہ تو ختم کر دیے جاتے لیکن جب کوئی قتل یا اغوا کا مقدمہ آپ کے سر آن پڑھتا تو یہ سیاسی ٹولہ آپکو پہچانے سے بھی انکاری ہو جاتا ہے اس معاملاے پر مزید روشنی میں اپنے اگلے آرٹیکل میں دوں گا .
بقلم : سلمان ستی (سابق صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع راولپنڈی )
11/12/2014
MSF..............
01/12/2014
Today meeting in degree clg.........
08/11/2014
Meeting Of MSF...........
Rawalpindi k hr clg me ek br phr MSF ki membership ka aaghaaz kiya ja rha ha........ Tamaam doston se guzarish ha k apna work start kar den.......Regards: Sheheryar Abbasi (President All Clgs MSF)
new session starts in clgs..... now we take new steps for the betterment of Muslim Student Fedration (MSF)...... I hope that all the MSF members are with me ......
Regards: Sheheryar Abbasi (President All Clgs MSF Rwp)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Rawalpindi