Rehmania Online Quran Academy

Rehmania Online Quran Academy Trusted by numerous families worldwide, our Arabic online learning platform caters to both kids and families.https://rehmania-online-academy.vercel.app

25/08/2026
22/08/2026

ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں جزاک اللہ

20/08/2026

❤️🌹

19/08/2026

Please like the page and share the video. 🌹❤️

جُحفہ اور یادِ مکہہجرت کے سفر میں نبویؐ قافلہ اس احتیاط کے ساتھ عام راستے سے ہٹ کر سفر کر رہا تھا کہ دشمن کے جاسوسوں اور...
18/08/2026

جُحفہ اور یادِ مکہ

ہجرت کے سفر میں نبویؐ قافلہ اس احتیاط کے ساتھ عام راستے سے ہٹ کر سفر کر رہا تھا کہ دشمن کے جاسوسوں اور تلاش کرنے والوں کو ان کا سراغ نہ مل سکے۔ رہبر ہجرت، حضرت عبداللہ بن اریقط رضی اللہ عنہ انہیں ایسے دشوار گزار راستوں اور گھاٹیوں سے لے جا رہے تھے جہاں عام لوگ سفر نہیں کرتے تھے۔ لیکن جب یہ قافلہ جُحفہ کے اس مقام پر پہنچا، جس کی تصویر آپ دیکھ رہے ہیں تو ان کا راستہ عام لوگوں کے راستے سے جا ملا۔ یہاں رسول اقدس ﷺ کی نگاہ مکہ مکرمہ کی طرف جانے والے راستے پر پڑی تو آپ ﷺ کا دل اپنے محبوب شہر کی یاد سے بے قرار ہوگیا۔
اسی موقع پر حضرت جبرائیل علیہ السلام تشریف لائے اور اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان سنایا:
﴿إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَىٰ مَعَادٍ﴾
’’بے شک جس اللہ نے آپ پر قرآن فرض کیا ہے، وہ آپ کو دوبارہ اسی جگہ لوٹانے والا ہے۔‘‘ (سورۃ القصص، آیت 85)
یعنی اللہ تعالیٰ آپ کو مکہ واپس پہنچائے گا۔
یہ آیت دراصل آزمائش کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے محبوب ﷺ کے لیے تسلی بھی تھی اور آنے والی عظیم بشارت بھی۔ مکہ آپ ﷺ کو بے حد محبوب تھا، آپ ﷺ اس کی گلیوں، وادیوں اور مقدس سرزمین سے گہری محبت رکھتے تھے۔
جب ورقہ بن نوفل نے آپ ﷺ کو نبوت کی بشارت دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ایک وقت آئے گا جب آپ کی قوم آپ کو مکہ سے نکال دے گی، تو آپ ﷺ نے حیرت اور محبت سے فرمایا:
’’کیا وہ مجھے یہاں سے نکال دیں گے؟‘‘
پھر ایک موقع پر آپ ﷺ نے مکہ کی طرف دیکھ کر فرمایا:
’’اللہ کی قسم! تو اللہ کی زمینوں میں سب سے زیادہ مجھے محبوب ہے۔ اگر میری قوم مجھے تجھ سے نکلنے پر مجبور نہ کرتی تو میں کبھی تجھ سے نہ نکلتا۔‘‘
ہجرت کے اسی راستے پر جب مکہ کی یاد تازہ ہوئی تو دل پھر اپنے وطن کی طرف کھنچ گیا۔ آپ ﷺ کی کیفیت کا اندازہ اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ جب کوئی مکہ سے ہجرت کرکے آپ ﷺ کے پاس آتا تو آپ ﷺ اس سے سب سے پہلے پوچھتے:
’’تم نے مکہ کو کس حال میں چھوڑا؟‘‘
ایک مرتبہ حضرت اصیل رضی اللہ عنہ نے مکہ کی سرسبزی، اس کی وادیوں کی سفیدی اور وہاں کے خوشبودار پودوں کا ذکر کیا تو رسول اللہ ﷺ کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر آئیں اور آپ ﷺ نے فرمایا:
ويحا يا أصيل، دع القلوب تقر
’’اے اصیل! بس کرو، دلوں کو قرار لینے دو۔‘‘
آپ اپنے اس محبوب شہر سے بے پناہ محبت کے باوجود اللہ کے دین کی خاطر اپنا وطن چھوڑ گئے۔ رات کی تاریکی میں خاموشی سے نکلے، دشمنوں سے بچنے کے لیے عام راستہ چھوڑا اور اللہ کی رضا کے لیے ہجرت اختیار کی۔
پھر اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کی آنکھوں کو مدینہ منورہ اور اس کے اہلِ ایمان کے ذریعے ٹھنڈک عطا فرمائی اور بالآخر وہ دن بھی آیا جب مکہ آپ ﷺ کے سامنے فتح ہوکر جھک گیا۔
آپ ﷺ اسی راستے سے کئی بار مکہ واپس تشریف لائے۔ کبھی فاتح بن کر، کبھی حج کے لیے اور کبھی عمرہ ادا کرنے کے لیے۔ مگر اب آپ ﷺ تنہا مہاجر نہ تھے، آپ کے ساتھ ایمان لانے والوں کے عظیم الشان قافلے تھے۔
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما حجۃ الوداع کے سفر مکہ کا منظر کو یوں بیان کرتے ہیں:
’’میں نے رسول اللہ ﷺ کے آگے نگاہ دوڑائی تو جہاں تک نظر گئی، سوار اور پیدل لوگ ہی لوگ تھے، دائیں بھی ایسے ہی، بائیں بھی ایسے ہی اور پیچھے بھی ایسے ہی اور رسول اللہ ﷺ ہمارے درمیان اپنی اونٹنی قصواء پر سوار تھے۔‘‘
اے اللہ! اپنے بندے، اپنے نبی اور اپنے رسول حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر بے پایاں رحمتیں، سلام اور برکتیں نازل فرما اور ہماری طرف سے انہیں وہ بہترین جزا عطا فرما جو تو نے کسی نبی کو اس کی امت کی طرف سے عطا فرمائی ہو۔ آمین۔
(تفسیر قرطبی ، تفسیر ابن کثیر، سورۃ القصص، آیت 85، جامع الترمذی، حدیث 3925، سنن ابن ماجہ، حدیث 3108، مسند احمد، حدیث 18715، 18716۔ صحیح مسلم، کتاب الحج، سنن ابی داؤد، حدیث 1905)

18/08/2026

Like and follow the page

16/08/2026

پیج کو لائک اور فالو کیجئے گا جزاک اللہ

عامُ الفیل کا مطلب ہے: "ہاتھی والا سال"۔اسے عامُ الفیل (Year of the Elephant) کہا جاتا ہے، کیونکہ اسی سال یمن کے بادشاہ ...
15/08/2026

عامُ الفیل کا مطلب ہے: "ہاتھی والا سال"۔
اسے عامُ الفیل (Year of the Elephant) کہا جاتا ہے، کیونکہ اسی سال یمن کے بادشاہ ابرہہ نے ہاتھیوں کے لشکر کے ساتھ خانۂ کعبہ کو منہدم کرنے کے ارادے سے مکہ مکرمہ پر حملہ کیا تھا، مگر اللہ تعالیٰ نے اصحابِ فیل کو اپنے عذاب سے ہلاک کر دیا
Whatsapp Number
0308 5765914

Address

Rehmania Masjid Westridge/1 Rawalpindi
Rawalpindi
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rehmania Online Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Rehmania Online Quran Academy:

Shortcuts

Share

Category