20/03/2026
Abu Huzaifa online Quran Academy
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abu Huzaifa online Quran Academy, Education, Street 5, Rawalpindi.
Learn Quran through certified teachers using modern, well-structured notes and engaging methods. | Classes for all ages worldwide | Basic Qaida | Quran Reading | Memorization | Tajweed | Translation | Tafsir | Arabic | Male & Female Teachers Available
20/03/2026
20/03/2026
جامع مسجد قباء سادہ روڈ چاکرہ گلی نمبر 5 راولپنڈی
رمضان المبارک میں گناہ کیوں
سماعت فرمائیں
عقیدہ توحید سماعت فرمائیں
تمام اھل اسلام کو رمضان المبارک بہت بہت مبارک ہو
*حالتِ سجدہ میں پاؤں کی انگلیاں زمین پر رکھنے کا حکم*
سوال
حالتِ سجدہ اگرپاؤں کی تین انگلیوں کا پیٹ(پورے) زمین پر نہ لگے تو کیا سجدہ ادا ہوگا یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ سجدے کے دوران دونوں پیروں کو زمین پر رکھنا ضروری ہے،
اگر پورے سجدے میں دونوں پیروں کو زمین سے بالکل اٹھائے رکھا تو سجدہ ادا نہیں ہوگا، کم از کم ایک انگلی بھی سجدے میں زمین پر ٹھہر جاۓگی تو فرض ادا ہوجائے گااور نماز صحیح ہوجاۓ گی؛
لہٰذااگر کوئی شخص سجدے کے دوران زمین پر اپنے پاؤں یا پاؤں کا کچھ حصہ(کم از کم ایک انگلی) رکھنے پر قدرت رکھتا ہے ،تو اسے سجدے کے دوران پاؤں کا اتنا حصہ زمین پر رکھنا ضروری ہے،
اگر کسی نے قدرت کے باوجود بھی بلا کسی عذر کے پورے سجدے کے دوران کم از کم پاؤں کی ایک انگلی بھی زمین پر نہیں رکھی، تو اس کا سجدہ ادا نہیں ہوگا اور نماز واجب الاعادہ رہے گی۔
اور اگر سجدہ کے دوران ایک رکن کی مقدار کے برابر (اعتدال کے ساتھ ایک مرتبہ تسبیح کہنے کے بقدر) پاؤں زمین پر رہتے ہیں ،
لیکن درمیان میں یا سجدہ کے شروع اور آخر میں زمین سے اٹھ جاتے ہیں، تو اگر یہ عذر کی وجہ سے ہو تو کوئی مضائقہ نہیں ہے اور اگر عذر نہ ہو تو مکروہ ہوگا۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(ومنها السجود) بجبهته وقدميه، ووضع إصبع واحدة منهما شرط.
(قوله: وقدميه) يجب إسقاطه؛ لأن وضع إصبع واحدة منهما يكفي كما ذكره بعد ح. وأفاد أنه لو لم يضع شيئاً من القدمين لم يصح السجود وهو مقتضى ما قدمناه آنفاً عن البحر، وفيه خلاف سنذكره في الفصل الآتي."
(کتاب الصلاۃ، باب صفة الصلاة، مطلب:قد يطلق الفرض علي ما يقابل الركن ألخ،ج:1، ص: 447، ط:سعيد)
وفیہ أیضاً:
"وفيه يفترض وضع أصابع القدم ولو واحدةً نحو القبلة وإلا لم تجز، والناس عنه غافلون.
(كتاب الصلوة، باب صفة الصلاة، فصل في بيان تأليف الصلاة إلى انتهائها،ج:1، ص: 499-500، ط:سعيد)
(كتاب الصلوة، باب صفة الصلوة، ج:1، ص:556، ط:دارالكتب العلمیة)
(كتاب الصلاة، الباب الرابع في صفة الصلاة، الفصل الأول في فرائض الصلاة، ج:1، ص:78، ط:دارالکتب العلمیة)
(کتاب الصلوۃ، باب صفةالصلوة،68،ط:مير محمد،كراتشي)
فقط والله أعلم
فتویٰ نمبر : 144407100317
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Rawalpindi
46360