Noor-e-Azal

Noor-e-Azal Noor-e-Azal is Islamic YouTube channel
By M***i Maqsood Hussain & Amir Ali Shaheen

25/04/2026

***iMaqsoodHusain

05/04/2026

سورۃ الفاتحہ (پانی پتی لہجہ میں)

Maqsood Hussain Amir Ali Shaheen

 #دعا  #حدیث‌شریف صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم    ***iMaqsoodHussain
28/04/2025

#دعا
#حدیث‌شریف صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
***iMaqsoodHussain



چھوٹوں سے شفقت اور بڑوں کا احترام حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  ایک بوڑھا آیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مل...
28/04/2025

چھوٹوں سے شفقت اور بڑوں کا احترام
حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ایک بوڑھا آیا، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنا چاہتا تھا، لوگوں نے اسے راستہ دینے میں دیر کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے، جو ہمارے چھوٹوں پر مہربانی نہ کرے اور ہمارے بڑوں کی عزت نہ کرے
جامع الترمذی : 1919

#دعا
#حدیث‌شریف صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
***iMaqsoodHussain



مقصود زندگی صرف آخرتحدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:جس کا مقصود زندگی آخر...
28/04/2025

مقصود زندگی صرف آخرت
حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:جس کا مقصود زندگی آخرت ہو اللہ تعالیٰ اس کے دل میں استغناء و بےنیازی پیدا کر دیتا ہے، اور اسے دل جمعی عطا کرتا ہے ، اور دنیا اس کے پاس ذلیل ہو کر آتی ہے اور جس کا مقصود طلب دنیا ہو، اللہ تعالیٰ اس کی محتاجی اس کی دونوں آنکھوں کے سامنے رکھ دیتا ہے اور دنیا اس کے پاس اتنی ہی آتی ہے جو اس کے لیے مقدر ہے

جامع الترمذی : 2465
***iMaqsoodHussain



اے میرے رب رحمان!بیماریاں طویل نہ کیجیے ، ہمارے دل مرجھانے لگتے ہیںآزمائشیں طویل نہ کیجیے ، ہمارے ایمان ڈگمگانے لگتے ہیں...
28/04/2025

اے میرے رب رحمان!
بیماریاں طویل نہ کیجیے ، ہمارے دل مرجھانے لگتے ہیں
آزمائشیں طویل نہ کیجیے ، ہمارے ایمان ڈگمگانے لگتے ہیں
ہم جانتے ہیں کہ آپ اپنے بندوں سے بہت محبت کرنے والے اور رحم کرنے والے ہیں
مگر اللَٰہ پاک ایسا غم نہ دیجیے کہ جس کی طوالت ہمارے دل کو مایوسی سے گھیر لے
کیونکہ ہم کمزور و ناتواں ہیں۔
آپ ہم پر رحم کردیجیے
آمین ثم آمین یارب العالمین
***iMaqsoodHussain



مؤمن کی فکرمندی حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :مومن کو کوئی تکلیف نہیں پ...
28/04/2025

مؤمن کی فکرمندی

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
مومن کو کوئی تکلیف نہیں پہنچتی ، نہ تھکاوٹ ، نہ بیماری ، نہ غم حتی کہ کوئی فکر بھی جو اسے فکرمند کر دے مگراس کے بدلے اس کے گناہوں کومٹا دیاجاتا ہے ۔
صحیح مسلم: 6568
***iMaqsoodHussain



بہترین دوست اور پڑوسی حدیث مبارکہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے نزدیک سب...
27/04/2025

بہترین دوست اور پڑوسی
حدیث مبارکہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
اللہ کے نزدیک سب سے بہتر دوست وہ ہے جو لوگوں میں اپنے دوست کے لیے بہتر ہے، اور اللہ کے نزدیک سب سے بہتر پڑوسی وہ ہے جو اپنے پڑوسی کے لیے بہتر ہے

جامع الترمذی : 1944
***iMaqsoodHussain



بدگمانی کبیرہ گناہ ہےحدیث مبارکہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا وہ نبی کریم صلی اللہ عل...
27/04/2025

بدگمانی کبیرہ گناہ ہے
حدیث مبارکہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بد گمانی سے بچتے رہو کیونکہ بد گمانی سب سے جھوٹی بات ہے (اور لوگوں کے رازوں کی) کھود کرید نہ کیا کرو اور نہ (لوگوں کی نجی گفتگووں کو) کان لگاکر سنو،آپس میں دشمنی نہ پیدا کرو بلکہ بھائی بھائی بن کر رہو،
صحیح البخاری: 5143
***iMaqsoodHussain



باپ کے دوستوں سے بھی حسن سلوک کرو حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :اپنے وا...
27/04/2025

باپ کے دوستوں سے بھی حسن سلوک کرو
حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :
اپنے والد کے ساتھ سب سے بڑا نیک سلوک یہ ہے کہ انسان اس شخص سے بھی بہت اچھا سلوک کرے جس کے ساتھ اس کے والد کا محبت کا رشتہ تھا ۔‘‘
صحیح مسلم : 6514
***iMaqsoodHussain



Address

House No : 318, Street No: 16, Sec No: 2 Airport Housing Society Rawalpindi
Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noor-e-Azal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category