01/11/2024
student of college
01/11/2024
01/11/2024
Today Best Photo Like Share COMMENT
Ma Sha Allah
Ma Sha Allah Zaror Lekhe Makkah Munawara Ki Khusbrat Azan
13/11/2023
اے اللہ پاک ! جو مسلمان بھی اس پوسٹ کو دیکھ رہا ہے اور پیج کو فالو کر رہا ہے ، اس کو اپنے گھر کی زیارت عطا فرما آمین ۔ 😘
Best photo of the day 😘
13/11/2023
🥰🥰
Ma Sha Allah Must Share Like Follow
مدینہ منورہ کے دیدار کی بڑی خواہش ہے
یا اللہ مجھے اور میری پوسٹ پڑھنے والے کو مدینہ منورہ کی حاضری نصیب فرما آمین ثمہ آمین
🤲🤲
02/01/2023
04/05/2021
🌹السلام عليكم🌹تمام احباب کو اکیسواں روزہ مبارک🌹
🌹🦋🌹اکیس رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ🌹🦋🌹
🍀🔴آج کا دن اسلامی تاریخی لحاظ سے مسلمانوں کے لئے بہت ہی مشکل اور ناقابل تلافی نقصان کا دن ایک ایسی ہستی کی شہادت کا دن جنہوں نے اسلام کے لئے بہت قربانیاں دیں علم و عمل کے ایسے پیکر کہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ جیسے جلیل القدر صحابی بھی یہ کہنے پر مجبور کہ اللہ تعالی مجھے اس مشکل سے محفوظ فرمائے جس زندگی میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ساتھ نہ ہو۔ آج کی اس خوبصورت پوسٹ میں آپ رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی کے کچھ واقعات آپ لوگوں کی خدمت میں پیش کرنے جا رہے ہیں ضرور پڑھیں تاکہ اہل بیت سے محبت اور بڑے🔴🍀
🦋امیر_المؤمنین
حضرت سَیِدُنَا علیُّ المُرتَضیٰ کَرّمَ اللّٰهُ تَعَالیٰ وَجْھهُ الْکَرِیْم
وہ معزّز ہستی جسے دنیا ہی میں جنّت کی بشارت عطا ہوئی، (ترمذی، 416/5، حدیث:3769)
وہ محترم ہستی جسے رحمتِ عالم صلَّی اللّٰهُ تعالیٰ علیهِ واٰله وسَلَّم نے دنیا و آخرت میں اپنا بھائی قرار دیا،
(ترمذی، 401/5، حدیث:3741)
وہ مُعَظَّم ہستی جسے المرتضیٰ، کرّار (جنگ میں پلٹ پلٹ کر حملے کرنے والا)، شیرِ خدا، مولا مشکل کُشا کے القابات ملے، امیر المؤمنین مولائے کائنات حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰهُ تعالیٰ وَجھَهُ الْکریم کی مبارک ذات ہے۔
:- نبی کریم صلی اللّٰهُ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے اعلانِ نبوت سے دس سال پہلے آپ کی پیدائش ہوئی۔ (الاصابہ، 464/4)
5 سال کی عمر تک والدین کی پرورش میں رہے پھر رسول اللّٰه صلی اللّٰهُ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی کَفالت میں رہ کر ظاہر و باطن کو سنوارتے رہے۔ (شرح الزرقانی علی المواہب، 499/1، شرح شجرہ قادریہ، ص42)
آپ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه کی زندگی کا ہر دود بت پرستی سے پاک رہا ہے۔ (تاریخ الخلفاء، ص132)
اسلام کی نورانی کرنیں طلوع ہوتے ہی دس برس کی عمر میں آپ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه کا دل نورِ ایمان سے جگمگا اٹھا۔ (تاریخ الخلفاء، ص132)
:- ہجرت کی رات آپ رضیَ اللّٰه تعالیٰ عنه نے نبی کریم صلی اللّٰهُ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی سبز چادر اوڑھ کر آپ صلی اللّٰهُ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک بستر پر رات گزارنے کا شرف حاصل کیا۔ اگلی صبح سَرورِ عالم صلی اللّٰهُ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے پاس رکھی اہلِ مکہ کی اَمانتیں لوٹائیں اور "مدینہ منوّرہ" کی جانب ہجرت فرمائی۔ آپ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه رات میں سفر کرتے اور دن کسی جگہ چُھپ کر گزارتے، مدینے پہنچے تو قدمین شریفین پر وَرَم آچکا تھا اور اِن سے خون رِس رہا تھا۔ تاجدارِ مدینہ صلی اللّٰهُ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے آپ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه کے دونوں قدموں پر اپنا دستِ شفقت پھیرا اور لُعابِ دہن لگایا پھر دعا کی تو قدم ایسے ٹھیک ہوئے کہ شہادت تک ان میں کبھی تکلیف نہ ہوئی۔ (اسد الغابہ، 104/4، 105)
ماہِ صفر 1 ہجری یا ماہِ رجب 2 ہجری میں سیّدۃُ الکونین فاطمۃ الزہراء رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنھَا سے آپ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه کے نکاح کی بابرکت تقریب ہوئی۔ (طبقات ابن سعد، 18/8، الکامل فی التاریخ، 12/2)
:- غزوہ تبوک کے موقع پر مدینہ میں نائبِ رسول کی حیثیت سے ٹھہرے، اس کے علاوہ ہر غزوہ میں آپ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه نے سینہ سِپَر ہو کر بہادری اور شجاعت کے وہ کارنامے دکھائے کہ اپنا ہو یا پرایا ہر ایک ہمت کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکا۔ (طبقات ابن سعد، 17/3، 16)
آپ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه کی تلوار اِسلام کے دشمنوں پر بجلی کی طرح گرتی اور انہیں خاک و خون میں ملا دیتی تھی۔ جب بھی نبی کریم صلی اللّٰهُ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم آپ کو جھنڈا عطا کر کے کسی مہم پر روانہ کرتے تو کامیابی و کامرانی آپ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه کے قدم چوم لیتی تھی۔ (حلیتہ الاولیاء، 105/1)
غزوہ خیبر کے موقع پر آپ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه نے اپنی ڈھال پھینک کر قلعہ کے دروازہ کو اکھاڑا اور اسے بطورِ ڈھال استعمال کیا یہاں تک کہ رحمتِ الٰہی سے فتح یابی نصیب ہوئی۔ وہ دروازه اس قدر بھاری تھا کہ بعد میں 40 صحابہ علیھِمُ الرّضْوَان نے مل کر اسے اٹھایا۔ (تاریخ ابن عساکر، 111/42، 110)
ِ_مبارکہ:-
(1) میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں۔ (المستررک، 96/4، حدیث:4693)
(2) بے شک اللّٰه تعالیٰ نے مجھے چار لوگوں سے محبت کرنے کا حکم دیا ان میں سے ایک علی ہیں۔ (ترمذی، 400/5، حدیث:3739)
(3) میں جس کا مولا (مددگار یا دوست) ہوں علی اس کے مولا (مدرگار یا دوست) ہیں۔
(ترمذی، 398/5، حدیث:3733)
:- رحمتِ عالم صلی اللّٰهُ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے آپ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه کو یمن کا قاضی بنا کر بھیجتے ہوئے اپنا دستِ کرم آپ کے سینے پر مارا اور دعاؤں سے نوازا۔ اس کے بعد تادمِ حیات آپ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه کو فریقین کے درمیان فیصلہ کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئی۔ (ابن ماجہ، 90/3، حدیث:2310)
آپ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه نے حضرت سیّدنا ابوبکر صدیق، حضرت سیّدنا عمر فاروق اور حضرت سیّدنا عثمان غنی علیھِمُ الرّضْوان کے دورِ خلافت میں ایک مخلص و خیر خواہ مشیر کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دیں اور مسلمانوں کی طاقت و قوت کو استحکام بخشا۔ حضرت عمر فاروق رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه فرماتے ہیں: اللّٰه مجھے اس مشکل معاملہ سے محفوظ رکھے جس میں حضرت علی کَرَّمَ اللّٰهُ تعالیٰ وَجھَهُ الْکریم کا ساتھ نہ ہو۔
:- آپ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه خلفائے ثلاثہ سے بے حد محبت کیا کرتے تھے غالباً اسی وجہ سے کہ آپ نے اپنے بیٹوں میں کسی کا نام ابوبکر، کسی کا نام عمر تو کسی کا نام عثمان رکھا۔ (المنتظم، 68/5، 69)
#خلافت:- خلیفہ سوم میں حضرت عثمان غنی رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه کی شہادت کے بعد آپ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه منصبِ خلافت پر فائز ہوئے۔
:- کردار و عمل کی پختگی، وفا شعاری، رحم دلی، بُردباری اور مسلمانوں کی خیر خواہی کے اوصاف آپ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه میں یکجا دکھائی دیتے ہیں۔ سخاوت و شجاعت، عبادت و ریاضت، دانائی و حکمت اور زہد و قناعت آپ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه کے امتیازی اوصاف ہیں۔ منصبِ خلافت پر فائز ہونے کے بعد بھی نہایت سادہ اور عام زندگی گزارتے رہے، حکومت اور دولت آپ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه کی نظر میں کوئی حیثیت نہ رکھتی تھی۔
:- (حکایت) ایک مرتبہ بازارِ کوفہ میں آپ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه نے ایک درہم کی کھجور خریدیں پھر انہیں اپنی چادر میں باندھا اور چلنے لگے، لوگوں نے عرض کی: لائیے! یہ گٹھڑی ہم اٹھا لیتے ہیں، فرمایا: جو اپنے بچوں کا ذمہ دار ہوتا ہے وہی اس بوجھ کو اٹھانے کا زیادہ حق دار ہے۔ (الزہدلاحمد،
:- منبعِ فیض و برکات خلیفہ چہارم حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰهُ تعالیٰ وَجھَهُ الْکَریم 4 برس 8 ماہ 9 دن منصبِ خلافت پر رونق افروز رہے۔ سن 40 ہجری 17 یا 19 رمضان کو فجر کی نماز میں قاتلانہ حملہ ہوا تو آپ
رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه زخموں کی تاب نہ لا کر #21رمضانُ المبارک اتوار کی رات اپنی زندگی کے 63 سال گزار کر جامِ شہادت نوش فرما گئے۔ نمازِ جنازہ بڑے صاحبزادے حضرت امام حَسَن مجتبیٰ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه نے پڑھائی، مشہور و معروف قول کے مطابق آپ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه کی قبرِ مبارک نجفِ اشرف میں ہے۔ (طبقات ابن سعد، 27/3، کراماتِ شیر خدا، ص13)
بَوقتِ وصال آپ رضیَ اللّٰهُ تعالیٰ عنه کے مال میں صرف سات سو درہم باقی تھے۔
(حلیتہ الاولیاء، 105/1)
اللّٰه تعالیٰ کی کروڑوں رحمتیں ہوں آپ رضی اللہ تعالی عنہ پر
اٰمِین بِجَاہِ النبی الْاَمِیْن صلَّی اللّٰهُ تعالیٰ علیهِ واٰله وسَلَّم🦋
اے ہمارے پروردگار🤲
اس سے پہلے کہ ہماری روحیں پرواز کر جائیں اور ہم گناہوں میں لپٹے ہوئے قبروں میں داخل کر دیئے جائیں، ہم توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما ہم پہ رحم فرما ہماری خطائیں بخش دے اور ہمارے گناہوں سے درگزر فرما ہمیں باقی ماندہ زندگیاں گناہوں سے بچتے ہوئے اور اپنی توبہ پر قائم رہتے ہوئے گزارنے کی توفیق عطا فرما ہم سے راضی ہو جا اور ہماری کامل بخشش فرما۔ بیشک تو بڑا رحم فرمانے والا مہر بان ہے آمین یا رب العالمین