04/04/2026
The paragonions lill angels enjoying Autom@ sunlight.
Kids University is the paragon school brain child based on Montessori system, offering the internationally acclaimed teaching facility for kids.
Kids University is the brain child based on Montessori system, offering the internationally acclaimed teaching facility by deploying latest methods and techniques essential for a kids' learning.The environment we have created gives our precious kids a homely feeling. Comfortable, Confident and Daring. Practice of self-defence/ self-control also part of the system
What we do for our Kids?.......
04/04/2026
The paragonions lill angels enjoying Autom@ sunlight.
31/03/2026
Sweet memories
31/03/2026
غزل
آ میرے سامنے پھر میری تصویر لئیے
مجھ پہ لکھی ہوئ تازہ کوئ تحریر لئے۔
ایک ہی راہ پہ چلتے رہے برسوں دونوں
اپنی امیدوں کی الجھی ہوئی زنجیر لئیے
چلو پھر اور جگہ جاکے کہیں ملتے ہیں
ہاتھ میں نقش ہوئ مقدر کی تفسیر لئیے۔
راستہ پھر وہیں آکر کے ٹھہر جاتا ہے۔
پھر تعلق کی وہ ٹوٹی ہوئ زنجیر لئیے۔
کود پڑھتے ہیں چلو عشق کے شعلوں میں کہیں۔
اپنے ہاتھوں میں وہ لکھی ہوئ تعزیر لئیے
کیا سمجھتے ہیں جہاں والے ہمیں اخر؟
لوٹ جائیں گے ہر اک کردہ تقصیر لئے
آسمانوں پہ بڑا شور بپا ہے لوگو
کوئ اترا ہےکسی کی نئ تقدیر لئیے۔
مہر حیران ہو کیوں اس نئ تبدیلی پر
پھر کوئ رانجھا چلا ہے اک نئ ہیر لئیے
گودڑی میں بھی تو کچھ لعل ہوا کرتے ہیں۔
گم نہ ہو جائے کہیں اسکو وہ فقیر لئیے۔
مسرت اظہرمہر
31 مارچ 2026
میڈیکل فیملی وارڈ لیول 3.روم نمبر 29
29/03/2026
جو محو خواب تھا حقیقتوں کے برعکس
وہ زیر مدتوں رہا، اک ضرب سے زبر ہوا۔
اک رات بھر کی بات تھی بدل گئی
شب دراز کی خبر،وصال تھی ہجر ہوا
مسرت اظہر مہر
30 مارچ2026
28/03/2026
ہمارے سفر کا نہیں ہے اختتام کوئ۔
اور جانتے ھی نہیں منزلوں کا نام کوئ
ہوائیں مہمیز سی ہیں رقصاں ہیں۔
ابھی چمن سے گزرا ہے خوش خرام کوئ۔
جلا کے کشتیاں اترے ہیں ریگزاروں میں
کیا مل سکے کا اس آغاز کو انجام کوئ۔
تو سامنے ہی رہے گر رخ زیبا لے کر
نہ ہوسکے گا تیرے ہجر میں بدنام کوئ
اندھیری رات کے سفر سے نہ گھبرانا۔
رکی ہے سحر اور نہ ہی شام کوئ
تیرے فسانے کے کردار اجنبی ہیں سبھی
تیرے قلم پہ نہیں ہے دشنام کوئ۔
فروغ سوچ کو رستہ نہ مل سکا کوئ۔
ہوا ہے نامور کتنا ،مگر بدنام کوئ
ہمارا دوست بھی دشمن نما سا لگتا ہے
نہ بھیجتا ہے سندیسہ اور نہ سلام کوئ۔
یہ اپنے من کے سمندر میں ڈوب بیٹھی ہے
مہر کا کوئ تعارف ہے اور نہ نام کوئ۔
مسرت اظہر مہر
مورخہ 27 مارچ۔
میڈیکل آفیسرز ٹاور 3
سی ایم ایچ راولپنڈی۔
21/03/2026
عیدالفطر پر جنگ کے سائے، درد بھرا پیغام
ایران میں کشیدہ صورتحال اور جنگی خدشات کے دوران مجتبیٰ خامنہ ای نے عیدالفطر کے موقع پر امتِ مسلمہ کے نام انتہائی جذباتی پیغام جاری کر دیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ “آج جب ایران سمیت کئی مسلم ممالک مشکل حالات اور خطرات سے گزر رہے ہیں، یہ عید ہمیں اتحاد، صبر اور قربانی کا سبق دیتی ہے۔”
انہوں نے فلسطین، کشمیر اور دیگر مظلوم خطوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں اپنی خوشیوں میں ان بھائیوں کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیے جو ظلم اور جنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ “حقیقی عید اس وقت ہوگی جب امتِ مسلمہ ایک ہو کر ظلم کے خلاف کھڑی ہوگی اور ہر مظلوم کو انصاف ملے گا۔”
یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور صارفین کی بڑی تعداد اس پر گہرے جذبات کا اظہار کر رہی ہے۔