Quran Institute Rawalpindi

Quran Institute Rawalpindi Quran Institute Rawalpindi is a fully funded project of Sheikh Siraj Foundation.

Its offers Free education from Grade 1 to Grade 5 and various other courses for Ladies and Young Children

09/06/2026
09/06/2026
📖 قال الله تعالیٰ:وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ (القمر: 17)ترجمہ: "اور یقیناً ہم نے قر...
10/04/2026

📖 قال الله تعالیٰ:
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ (القمر: 17)
ترجمہ: "اور یقیناً ہم نے قرآن کو سمجھنے اور نصیحت حاصل کرنے کے لیے آسان کر دیا ہے، تو کیا ہے کوئی نصیحت پکڑنے والا؟"

🌸 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے (بخاری)

---

دنیا کی دوڑ دھوپ اور مصروفیات نے ہمیں ہمارے اصل مقصد سے غافل کر دیا ہے۔ ہم علم و مہارت کے کئی میدانوں میں محنت کرتے ہیں لیکن اپنے اور اپنے بچوں کا رشتہ قرآن سے جوڑنے میں کوتاہی کر بیٹھتے ہیں۔ یاد رکھیے! قرآن وہ روشنی ہے جو دلوں کو سکون دیتی ہے، زندگی کو مقصد عطا کرتی ہے اور آخرت میں نجات کا ذریعہ بنتی ہے۔

✨ یہ ایک سنہری موقع ہے کہ آپ ہمارے ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز میں شامل ہو کر قرآن سے اپنا تعلق مضبوط کریں، اللہ سے قرب حاصل کریں اور اپنی دنیا و آخرت سنواریں۔

👉 آج ہی داخلہ لیں اور قرآن کی برکتوں سے اپنے دل و زندگی کو منور کریں۔

🎉عید ملن پارٹی 2026🎉قرآن انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کے زیرِ انتظام یکم اپریل 2026 کو عید ملن پارٹی رکھی گئی۔💫عید ملن پارٹی کا ای...
09/04/2026

🎉عید ملن پارٹی 2026🎉

قرآن انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کے زیرِ انتظام یکم اپریل 2026 کو عید ملن پارٹی رکھی گئی۔

💫عید ملن پارٹی کا ایجنڈا

🎈 مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا ۔
📜 پارٹی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جو دورۂ قرآن کے شرکاء میں سےحفظ طالبہ آمنہ نے کی۔
🎤 ادارے کی پرنسپل محترمہ طاہرہ بلال نے مہمانوں سے چند سوالات کئے جس میں اسلامی ریاست کے قیام کے لیے ہر فرد کی کوشش کے پہلو کو اجاگر کیا گیا ۔
✨ دورۂ قرآن کی مقررہ نے مہمانوں سے خطاب کیا جس میں علم کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔
🎊 پارٹی میں محترمہ فرحت شمشاد( ناظمہ ضلع راولپنڈی) ،آنسہ اشفاق (نائب ناظمہ صوبہ شمالی پنجاب)،زینب آصف صاحبہ اور ثوبیہ رشید صاحبہ نے بھی شرکت کی ۔
🪷 قرآن انسٹیٹیوٹ نے مہمانوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا۔سب نے گپ شپ کی اور کھانا کھایا ۔اور یہ خوشگوار دن اپنے اختتام کو پہنچا ۔
💥 حاضری:52
جزاک اللہ خیر !!

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 💫قرآن انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام دورۂ قرآن 2026 کروایا گیا۔جو کہ 14 فروری سے شروع...
09/04/2026

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
💫قرآن انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام دورۂ قرآن 2026 کروایا گیا۔
جو کہ 14 فروری سے شروع ہوا اور 16 مارچ کو پایہ تکمیل تک پہنچا۔

✨16 مارچ کو دورۂ قرآن کی تقریب تکمیل ودعا رکھی گئی ۔
🎀 دورۂ قرآن کی تکمیل و دعا کا ایجنڈا
📖 تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔تلاوت دورۂ قرآن کے شرکاء میں سے آمنہ( حفظ طالبہ) نے کی۔
📜 محترم رخسانہ غضنفر صاحبہ نے آخری پارے کی چند آخری سورتوں کی تفسیر حاضرین کے سامنے رکھی اور انہیں تفکر کرنے کا موقع فراہم کیا.
🎁 ادارے کی پرنسپل نے شرکاء دورۂ قرآن کے لیے ایک کوئز بھی رکھا اور درست جواب دینے والے شرکاء کو انعامات بھی دیئے گئے ۔
🌹 شرکاء دورۂ قرآن میں سے چند افراد کو تاثرات کے لیے مدعو کیا گیا جن میں ڈاکٹر شہناز ،غزالہ، انیقہ،نازیہ،فرزانہ احتشام اور ندا عثمان نے دورۂ قرآن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
🎤 ادارے کی پرنسپل محترمہ طاہرہ بلال نے ادارے کا تعارف بڑے جامع انداز میں حاضرین کے سامنے رکھا۔ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورس کے نئے بیچ کے داخلوں کا بھی بتایا گیا ۔
🪷 تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ نادیہ ناصر صاحبہ نائب ناظمہ ضلع راولپنڈی نے حاضرینِ محفل سے خطاب کیا ۔ قرآن کے اعجاز پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ قرآن سیکھنے اور سکھانے کا عمل صرف رمضان میں نہیں اس کے بعد بھی جاری رہنا چاہیے

🪷نائب ناظمہ صوبہ شمالی پنجاب آنسہ اشفاق صاحبہ نے بھی حاضرین محفل سے خطاب کیا۔
🤲🏻 ادارے کی پرنسپل محترمہ طاہرہ بلال صاحبہ نے دعا کروائی ۔
🧆 دعا کے بعد حاضرین میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔
✅ تعداد حاضرین:98
🌟 الحمدللہ تقریب دورۂ قرآن تکمیل ودعا اپنے اختتام کو پہنچی ۔
جزاک اللہ خیر

Annual result day 2026 of school section at Quran Institute Rawalpindi. Congratulations to the all achievers. May Allah ...
12/03/2026

Annual result day 2026 of school section at Quran Institute Rawalpindi. Congratulations to the all achievers. May Allah grant all the children success in this world and the hereafter

Address

248/A Aziz Bhatti Road
Rawalpindi
4600

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923334490563

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quran Institute Rawalpindi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Quran Institute Rawalpindi:

Shortcuts

Share

Category