21/05/2026
🌿 ماہانہ جائزہ — شعبہ حفظ القرآن 🌿
الحمدللہ!
شعبہ حفظ کے طلبہ کا ماہانہ جائزہ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔
بچوں کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کے تعاون سے تعلیمی و تربیتی سفر مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ 📖✨
قرآن سے جڑنے والے یہ ننھے طلباء ہمارا روشن مستقبل ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کو علمِ نافع، عملِ صالح اور قرآن سے دائمی محبت عطا فرمائے۔ آمین 🤲
"وہ دل کبھی ویران نہیں ہوتے
جن دلوں میں قرآن بستا ہے" ✨
15/05/2026
✨ الحمدللہ ✨
آج ہمارے پیارے طالبِ علم حا حماد الرحمن کی آمین / تکمیل حفظ قرآن کی خوبصورت تقریب منعقد ہوئی۔
یہ لمحہ صرف ایک کامیابی نہیں بلکہ قرآنِ کریم سے محبت، محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔ 🌸
📖
"خَیْرُکُمْ مَّنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهٗ"
تم میں بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔
اللہ تعالیٰ اس بچے کو قرآنِ پاک کا سچا خادم بنائے،
اور قرآن کو اس کے لیے دنیا و آخرت میں نور، رحمت اور کامیابی کا ذریعہ فرمائے۔ آمین 🤲
قرآن سے روشن ہیں دلوں کے یہ نگر
اس نور سے مہکے گا ہمیشہ یہ سفر ✨
لبوں پہ رہے ہر دم تلاوت کا چراغ
قرآن بنے زندگی کا خوبصورت باغ 🌿
#دارارقم
#ماشاءاللہ
08/05/2026
🌸 الحمدلللہ! 🌸 حافظ محمد بن ذیشان نے تکمیل حفظ القرآن کی سعادت حاصل کرلی ہے۔اس موقع پر دار ارقم سکول کی پرنسپل صاحبہ نے والدین و اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی۔اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
قرآنِ مجید صرف ایک کتاب نہیں بلکہ دلوں کی روشنی، زندگی کی کامیابی اور آخرت کی نجات کا ذریعہ ہے۔
اللہ تعالیٰ اس بچے کو قرآن کا سچا خادم بنائے اور اس کے سینے کو ہمیشہ نورِ قرآن سے منور رکھے۔ آمین 🤍📖
سینوں میں جو اُتر جائے وہی نورِ قرآن ہے
دنیا کی ہر اک دولت سے بڑھ کر یہ پہچان ہے ✨
06/05/2026
تعلیمی و تربیتی نظام کا اہم حصہ ہماری روزانہ کی اسمبلی ہے، جہاں طلباء نظم و ضبط، اعتماد اور دینی و اخلاقی اقدار سیکھتے ہیں۔
قرآنِ پاک کی تلاوت، دعا اور مفید گفتگو کے ذریعے بچوں کی شخصیت کو نکھارا جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائیں آمین 🤲
03/05/2026
📖✨ تقریبِ تکمیلِ حفظ قرآن کریم ✨📖
الحمدللہ! آج ہمارے ادارے میں حافظ احمد واجد کی تکمیلِ حفظِ قرآن کے بابرکت موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ عظیم سعادت اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ ننھے حافظ نے کلامِ الٰہی کو اپنے سینے میں محفوظ کیا۔
ہم اساتذہ کرام اور والدین کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی محنت تربیت اور رہنمائی سے یہ عظیم کامیابی ممکن ہوئی۔
اللہ تعالیٰ ان حفاظ کرام کو دینِ اسلام کا سچا علمبردار بنائے۔ آمین
قرآن کی برکت سے روشن ہیں یہ چہرے
یہی ہیں کل کے امین، یہی دین کے سہرے