We strongly condemn the terrorist rocket attacks targeting innocent civilians in Quetta. Attacking unarmed and innocent people is an assault on humanity, peace, and the values of our nation. Such cowardly acts are unacceptable under any circumstances.
These terrorist elements are tools of Pakistan’s enemies who seek to damage the country’s peace, stability, and rising global dignity. But the enemies of Pakistan must understand that our nation will never bow before such evil intentions.
Today, the entire nation stands shoulder to shoulder with the Armed Forces of Pakistan and remains united against every force that seeks to destabilize our beloved homeland. We demand firm and decisive action against all terrorist groups and their facilitators so that Pakistan can be permanently rid of this curse.
The people of Pakistan are united, determined, and firmly standing with their armed forces. God willing, Pakistan will continue to move forward on the path of peace, stability, and progress.
Muhammad Abdul Mateen Hashmi
Chairman, Mukamal Pakistan Party
Mukamal Pakistan Party
Our school's mission is to learn leadership, the common core, and relationships for life. Our missio
کوئٹہ میں دہشت گردوں کی جانب سے عام شہریوں پر راکٹ حملوں کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت، امن اور قومی اقدار پر حملہ ہے۔ ایسے بزدلانہ اقدامات کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔
دہشت گرد عناصر پاکستان کے دشمنوں کے آلہ کار ہیں، جو ملک کے امن، استحکام اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی عزت و وقار کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ مگر دشمن کو یہ جان لینا چاہیے کہ پاکستانی قوم ایسے ناپاک عزائم کے سامنے کبھی نہیں جھکے گی۔
آج پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر اس فتنے کے خلاف متحد ہے جو وطن عزیز کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک دشمن دہشت گرد گروہوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے تاکہ پاکستان کو اس لعنت سے ہمیشہ کے لیے پاک کیا جا سکے۔
پاکستانی عوام متحد ہیں، باہمت ہیں، اور اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان شاء اللہ پاکستان امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر مزید آگے بڑھے گا۔
منجانب:
محمد عبدالمتین ہاشمی
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی
29/04/2026
پارٹی کسی کے ذاتی مفاد کے لیے نہیں — لیڈرشپ عوام کے سپرد"*
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ مکمل پاکستان پارٹی عوام کی آواز ہے اور یہ کسی کے ذاتی مفاد کے لیے نہیں بنی۔ یہ چیئرمین کے فائدے کے لیے بھی نہیں بنی۔
مکمل پاکستان پارٹی میں آنے سے پہلے یہ ذہن میں رکھیں: یہ صرف _عوام کی آواز اور عوام کے فائدے_ کے لیے ہے۔
محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا کہ *جونہی مکمل پاکستان پارٹی کو کوئی عوامی لیڈر اور بہادر لیڈر مل گیا، تو میں چاہتا ہوں کہ لیڈرشپ اسی کے سپرد کر دی جائے*۔ کیونکہ اس وقت تک یہ کرسی امانت ہے۔
مکمل پاکستان پارٹی ہمیشہ ریاست پاکستان کے ساتھ، عوام کی آواز کے ساتھ رہے گی۔ صرف عوام کے فائدے کی بات کرے گی، ورنہ اس پارٹی کے بنانے کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔
*چمنی کا نشان — عوام کی امانت، عوام کی قیادت*
28/04/2026
*مکمل پاکستان پارٹی کے حکومت سے 2 بڑے مطالبات*
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے:
*1. بجلی 10 روپے فی یونٹ کی جائے*
بجلی کا ریٹ فوری طور پر 10 روپے فی یونٹ کیا جائے۔ پوری دنیا میں یہی ہو رہا ہے۔ اگر کہیں نہیں بھی ہو رہا، تب بھی 10 روپے فی یونٹ زیادہ نہیں ہے۔ اس کے لیے چاہے ڈیم بنائیں، یا سولر لگائیں۔
*2. سولر پر ہر قسم کا ٹیکس ختم کیا جائے*
سولر پر کسی بھی لیول پر، کسی بھی قسم کا ٹیکس نہیں ہونا چاہیے۔ کیونکہ سولر سے بننے والی بجلی عوام کی سہولت کے لیے ہے۔ ٹیکس نہ لینا ہی عوام کے مفاد میں ہے۔
محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی صرف یہ چاہتی ہے کہ _عوام کی زندگی آسان ہو_۔ اس کے علاوہ ہمارا کوئی مطالبہ نہیں۔
*چمنی کا نشان — سستی بجلی، آسان زندگی*
.
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت سیاست میں نئے لوگوں کی آمد ایک خوش آئند بات ہے، کیونکہ ہر نئے فرد کے ساتھ نئی سوچ، نئی توانائی اور بہتری کے امکانات بھی آتے ہیں۔ تاہم سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ سیاست صرف مخالفت، شور شرابے یا ایک دوسرے پر تنقید کا نام نہیں، بلکہ یہ شعور، برداشت، خدمت اور ذمہ داری کا میدان ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو ایسی سیاست کی ضرورت ہے جو لوگوں کو جوڑے، نہ کہ تقسیم کرے۔ سخت زبان، تلخ رویے اور نفرت پر مبنی گفتگو وقتی توجہ تو حاصل کر سکتی ہے، مگر قوموں کی تعمیر نہیں کرتی۔ پاکستان کو اس وقت سنجیدہ مکالمے، مثبت سوچ اور باہمی احترام کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی ہمیشہ اتحاد، اخلاق، برداشت اور مشترکہ ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اختلاف رائے ہو سکتا ہے، مگر دلوں میں فاصلے نہیں ہونے چاہئیں۔
چیئرمین نے نئے سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ واقعی عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو پہلے سیاست کے اصول، قومی ترجیحات اور عوامی مسائل کو سمجھیں۔ جلد بازی کے بجائے سیکھنے، سننے اور آگے بڑھنے کا راستہ اختیار کریں۔ مکمل پاکستان پارٹی کا دروازہ ہر سنجیدہ اور مثبت سوچ رکھنے والے فرد کے لیے کھلا ہے۔ ہم سیکھنے بھی آئے ہیں اور سکھانے بھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا وقت نفرت کی سیاست کا نہیں بلکہ اتحاد، کردار اور کارکردگی کی سیاست کا ہے۔ ہم کوشش کریں گے کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے مشترکہ راستہ بنایا جائے۔
ایک شخص نے عمر بن عبدالعزیز کو گالی دی
انہوں نے فرمایا کہ اگر قیامت نہ آنی ہوتی تو تجھے جواب دیتا
سیف الرحمان بھٹی مکمل پاکستان پارٹی کے ایک نہایت محنتی، متحرک اور باصلاحیت کارکن ہیں جو پارٹی میں اہم مرکزی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
زینب ایک ذہین، بااخلاق اور باہمت بچی ہے جو مکمل پاکستان پارٹی کے ویژن اور نظریات کے مطابق زندگی گزارنا چاہتی ہے۔
I - علی مکمل پاکستان پارٹی کے اصولوں پر زندگی گزارتا ہے
نظم و ضبط کی پابندی ، علی رشوت نہیں لیتا، والدین کی خدمت کرتا ہے اور شجرکاری کو فروغ دے کر پاکستان کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Address
Rawalpindi
46000