دار العلوم و الفنون

دار العلوم و الفنون

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from دار العلوم و الفنون, Education, Rawalpindi.

یہ پیج تمام تر علوم و فنون کے آسان، نایاب اور قیمتی کتب کا تعارف مع پی ڈی ایف لنک کی خدمات فراہم کرتا ہے اور واٹس گروپ کی خدمات بھی دیتا ہے جس میں ہر نئے اور پرانے کتب اپلوڈ کئے جاتے ہیں، شامل ہونے کے لیے درجہ ذیل نمبر پر رابطہ کیجیے شکریہ۔
+923377295392 السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارے پیج میں آنے پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید 🌹💓🌹
یہ پیج درس نظامی کے ہر درجہ کے طلباء کرام و علماء کرام کے

Photos from ‎دار العلوم و الفنون‎'s post 21/12/2025

حل تمارین نصاب الصرف

Photos from ‎دار العلوم و الفنون‎'s post 12/12/2025

مبتدیوں کے لیے علم نحو

Photos from ‎دار العلوم و الفنون‎'s post 17/11/2025

آسان اُردو قواعد کی مقبولیت، اساتذہ اور طلباء کی پسند اور اُردوداں حلقے کی ستائش سچ مچ ہماری محنت اور خلوص کا ثمرہ ہے، جس کی امید ہم نے یہ سیریز تیار کرتے ہوئے کی تھی۔ آسمان اُردو قواعد میں جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے گرامر جیسے خشک موضوع کو اتنے آسان،دل کش اور دل چسپ انداز میں پیش کیا گیا ہے کہ پڑھنے والوں کو کسی قسم کی دقت نہیں ہوگی ۔ موجودہ دور کے تقاضوں ، بچوں کی نفسیات اور ان کی دل چسپیوں کو دھیان میں رکھ کر یہ سیریز بڑی محنت ، اضافوں اور تبدیلیوں کے بعد تیار کی گئی ہے۔ صرف دو سال میں ماشاء اللہ اس کے دو ایڈیشن ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو گئے۔ نہ صرف ہندوستان، بیرون ممالک میں بھی اس کی مانگ بڑھی ۔ اُردو داں حلقے نے آسان اُردو قواعد کو ذاتی مطالعے کے علاوہ ان اسکولوں کے لیے بھی منگایا جہاں اُردو زبان پڑھائی جاتی ہے۔ اس سیریز کو زیادہ مؤثر بنانے کے لیے ہم نے اس کی کلید راہ نما آسان اُردو قواعد تیار کی ہے۔ اسے تیار کرنے میں ہمارے ادارے کے اہم رکن اور آسمان اُردو قواعد کے مصنف لا نسیم صاحب نے اسی دل چسپی اور محنت کا مظاہرہ کیا جو انہوں نے تین سال قبل ” آسان اُردو قواعد کے آٹھ حصے بنانے میں کیا تھا۔ اس راہ نما میں اُردو اصطلاحات کے انگریزی نام اور اساتذہ کی سہولت کے لیے سوالات اور مشقوں کی اُردو کے ساتھ انگریزی بھی لکھ دی ہے۔ طلا نسیم صاحب اس سے قبل اُردو چمن ( آٹھ حصے ) ، آئینہ اردو (آٹھ تھے ) کی کلیدیں بھی بنا چکے ہیں۔ بلا شبہ راہ نما آسان اردو قواعد ہماری فخریہ پیش کش ہے جسے علمی حلقوں میں پسند کیا جائے گا اور اُردو اساتذہ جو بچوں کو آسان اُردو قواعد کے ذریعہ زبان سکھانے میں مصروف ہیں وہ اس سے بھر پور استفادہ کر پائیں گے اور اُردو زبان کے فروغ میں عملی حصہ لیں گے ( ان شاء الله ) ۔

Pdf 👇

https://drive.google.com/file/d/1fKDfsJtwq3fFrj6jaMKAFZrli6iRTo6i/view?usp=drivesdk

Photos from ‎دار العلوم و الفنون‎'s post 11/11/2025

(رہنمائے ترکیب) یعنی نحومیر کے مشقیہ سوالات میں سےاہم اہم آیات اور جملوں کی مکمل نحوی ترکیب ( مع رہبر اجرء ) جس میں نحومیر کے تقریباً تمام قواعد کا مفصل اور مختصر دونوں طرح اجراء کرنے کی کوشش کی گئی ہے

Pdf 👇👇

https://besturdubooks.net/rahnuma-e-tarkeeb/

#ترکیب #نحوی

Photos from ‎دار العلوم و الفنون‎'s post 08/11/2025
Photos from ‎دار العلوم و الفنون‎'s post 06/11/2025

قرآنی قاعدہ از الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالیٰ
عرض مؤلف

نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي وَنُسَلِّمُ عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ! أَمَّا بَعْدُ

قاعدہ قرآن کریم کے حروف اور الفاظ کی درست ادائیگی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

قاعدہ سے مقصود قرآن کریم کے حروف اور الفاظ کی تصحیح ہے اس لیے ہم نے اس کا نام قرآنی قاعدہ تجویز کیا ہے۔

ہم نے ہر سختی کے شروع میں کچھ ہدایات اور اصول و ضوابط لکھ دیے ہیں تاکہ پڑھنے اور پڑھانے والوں کے لیے اس کا سمجھنا اور سمجھانا آسان ہو جائے۔

قرآنی قاعدہ کی خصوصیات

نمبر 1: ہر تختی کو پڑھانے کا طریقہ بیان کر دیا گیا ہے۔

نمبر 2: ہر تختی میں موجود اہم امور کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔

نمبر :3 ہر تختی میں مثالوں کی ذکر کردہ ترتیب کی وضاحت کر دی گئی ہے۔

نمبر 4 مختصر اصول تجوید کی صراحت کر دی گئی ہے۔

نمبر 5 ہرسختی میں موجود مثالیں الگ الگ حرف سے شروع ہوتی ہیں۔ اس کا اہتمام کیا گیا ہے کہ کسی بھی تختی میں دو مثالیں ایک حرف سے شروع نہ ہوں۔

نمبر 6: دوران تلاوت پیش آنے والی ممکنہ غلطیوں کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔

نمبر 7 حروف کو مختلف رنگوں میں تقسیم کر کے ہر رنگ کی وضاحت بھی کر دی گئی ہے۔

نمبر 8 ذکر کردہ ہر قاعدہ کو مثالوں سے واضح کیا گیا ہے۔

نمبر 9 ان کے علاوہ دیگر اہم چیزیں جیسے وقف کی اقسام اور علامات ، مشکل الفاظ کے ہجے اور قرآنی رسم الخط وغیرہ کی وضاحت بھی کر دی گئی ہے۔

نمبر 10 تختیوں کی تعداد حروف تہجی کی تعداد کے برابر یعنی 29 رکھی گئی ہے۔

اللہ کریم اس کاوش کو قبول فرمائیں۔ پڑھنے پڑھانے والوں کے لیے نجات کا ذریعہ بنائیں۔ محتاج دعا

Photos from ‎دار العلوم و الفنون‎'s post 06/10/2025

نحو میر اردو مع ضروری و مفید اضافات و مع مشقیہ سوالات ماخوذ از تسہیل النحو ( یعنی نحومیر مع طریقہ تعلیم )
جس میں نحومیر کی ہر فصل کے ساتھ ایسے سوالات لکھ دیے گئے ہیں کہ اگر طلبہ کو اُن کی مشق کرائی جائے تو صرف اسی کتاب کے پڑھنے سے نحو کے مسائل بسہولت از بر ہو کر مبتدی میں عربی عبارت سمجھنے کی صلاحیت پیدا ہو جائے گی۔

تالیف: حضرت مولانا عبد اللہ صاحب گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ

مرتب: مولانا ناظر حسین بن عثمان ہتھوڑوی

صفحات: ۱۵۸
اشاعت: چھٹا ایڈیشن ۱۴۴۶ / 2025
ناشر : جامعہ مظہر سعادت بانسوٹ، گجرات (الہند)

https://besturdubooks.net/nahw-meer-urdu/

26/09/2025

*القدوری مع احادیثہ و اصولہ*
اس کتاب میں قدوری کے ہر ہر مسئلے کے لئے تین تین احادیث لائی گئی ہیں اور اکثر مسائل کے لئے اصول بیان کیے گیے ہیں۔

مؤلف: مولانا ثمیر الدین قاسمی صاحب دامت برکاتہم

https://besturdubooks.net/al-quduri-maa-ahadithih-wa-usoolih/

26/09/2025

*تحفۃ اللبیب فی حل شرح التہذیب*

علم منطق میں علامہ تفتازانی ؒ کے متن متین ”تہذیب المنطق“ اور اس پر علامہ یزدی ؒ کی شرح ”شرح تہذیب“ کی مکمل اردو شرح، جس میں واضح مختصر اور مرتب انداز میں عبارت حل کرنے کے ساتھ تمام مشکل بحثوں کو ممکن حد تک آسان کرنے کی کوشش کی گئی ہے، علاوہ ازیں مزید تسہیل کے لیے اہم تراکیب نحویہ اور ضروری لغات کو بھی حل کیا گیا ہے، نیز بعض مقامات پر ”ملحوظہ“ کے عنوان سے مفید اور اہم نکات پیش کیے گئے ہیں۔

تالیف: مولانا مفتی محمد ناظم قاسمی بجنوری استاذ دار العلوم دیوبند

*ڈاؤنلوڈ* https://tinyurl.com/4w632rvw

https://besturdubooks.net/tohfa-tul-labib/

Want your school to be the top-listed School/college in Rawalpindi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Rawalpindi
46520