Alilm Quran Teachers
We are the Online Quran Teacher Academy teaching Quran to the people. Our mission is to teach Quran
01/01/2024
سردار عتیق ادریس کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کی جو وجوہات ابھی تک باوثوق ذرائع سے معلوم ہوئی ہیں
وہ موروثی وراثت یعنی والد کی جائیداد کو ظاہر نہ کرنا ہے
جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شرائط درجہ ذیل ہیں
کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت امیدوار کا بینک اسٹیٹمنٹ منسلک کرنا لازمی ہو گا جب کہ انتخابی اخراجات کے حوالے سے ہر امیدوار بینک میں خصوصی اکاؤنٹ کھولے گا یا پہلے سے موجود بینک اکاؤنٹ کی تفصیل کاغذات نامزدگی میں درج کرے گا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار اس بات کو یقینی بنائے گا کہ بینک اسٹیٹمنٹ میں ٹرانزیکشنز کی تفصیلات درج ہیں، بینک اکاؤنٹ جسے امیدوار انتخابی اخراجات کیلیے استعمال کرے گا وہ سنگل اکاؤنٹ ہوگا اور کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی امیدوار اسٹامپ پیپر پر دے گا جس کی تصدیق وہ اوتھ کمشنر سے کرائے گا۔ (امیدوار اپنی بیوی یا شوہر اور زیر کفالت بچوں کے اثاثہ جات کی تفصیل فارم بی میں درج کرے گا۔)
اب اس میں کہیں بھی یہ بات موجود ہی نہیں کہ باپ کی یا بھائیوں بہنوں کی دولت یا اثاثے ظاہر کئے جائیں
اس لئے یہ اعتراض ہی قانوناً غلط تھا
کیونکہ جو جائیداد ابھی آپ کی ہوئی نہیں اسے اپنی کیسے کہہ سکتے ہیں
سردار عتیق ادریس نے جو وقت بیرون ملک گزارا اس کی تفصیلات بھی جمع کرائی گئیں
کتنی مدت رہے کیا کمایا کہاں کام کیا اور کیا کام کرتے رہے سب کچھ بتایا جا چکا
ریٹرننگ افسر کے سامنے جب سردار عتیق کے وکلاء نے تمام دلائل رکھے تو انکے دلائل کو آر او نے اس بنیاد پر کہ آپ نے وکالت نامہ جمع نہیں کروایا ماننے سے انکار کر دیا
جبکہ قانوناً وکالت نامہ جج طلب کر سکتا ہے
ریٹرننگ افسر نہیں
جہاں تک بات کی جا رہی ہے اندرونی سازش کی تو یہ کوئی اندرونی سازش نہیں بلکہ بیوروکریسی اس وقت کسی خفیہ انگلی کے اشارے پر قانون سے کھلواڑ کر رہی ہے
جو کہ حلقے کے عوام کے ساتھ اور امیدوار سردار عتیق ادریس کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے
لیکن ہم ان شاءاللہ ہمت نہیں ہاریں گے اور ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذاتِ اقدس پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ہمیں ہائیکورٹ میں سرخرو کرے گا
آخر میں میری گزارش ہے سبھی بھائیوں سے کہ براہ کرم افواہوں پر دھیان مت دیں
ہم اس حلقے کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ان شاءاللہ ہر ممکن حد تک جائیں گے
ان شاءاللہ کاغذات منظور ہونگے اور ڈٹ کر مقابلہ بھی کریں گے
یہ اوچھے ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے
اللہ تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین
سردار صغیر چھانگلہ
📸 Watch this video on Facebook
https://www.facebook.com/share/TvZGofvAg9ySh6WY/?mibextid=vBXhHI
05/12/2023
Pk43 abbottabad نئی حلقہ بندیوں کا فاہدہ سب سے زیادہ سردار عتیق کو ہو گا مولانا فضل رحمان