11/05/2026
اہم پیغام: تعلیمی نقصان سے بچاؤ کی اپیل
برائٹ فیوچر پبلک سکول، راولپنڈی کی جانب سے حکومتِ پنجاب کے لیے ایک مخلصانہ درخواست:
تعلیم دشمن طویل چھٹیاں نا منظور!
حکومتِ پنجاب کی جانب سے 22 مئی سے 24 اگست تک موسم گرما کی طویل تعطیلات کا اعلان بچوں کے تعلیمی مستقبل کے لیے تشویشناک ہے۔
موجودہ صورتحال: بچے اور اساتذہ پہلے ہی تعلیمی سطح پر کئی مشکلات اور دباؤ کا شکار ہیں۔
تعلیمی نقصان: اتنی طویل مدت تک سکولوں کی بندش بچوں کے سیکھنے کے تسلسل کو توڑ دے گی اور ان کے تعلیمی گراف میں واضح کمی کا باعث بنے گی۔
ہماری درخواست: ہم اربابِ اختیار سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ خدارا ان چھٹیوں کے دورانیے پر نظرِ ثانی کی جائے۔
"تعطیلات کم کی جائیں تاکہ بچوں کا رجحان دوبارہ تعلیم کی طرف ہو اور ان کا قیمتی سال ضائع ہونے سے بچ سکے۔"
منجانب:
انتظامیہ: برائٹ فیوچر پبلک سکول اینڈ اکیڈمی، راولپنڈی