11/03/2024
Watch my channel for different teaching techniques
Teaching Techniques - YouTube
Teaching techniques encompass various strategies and methods educators use to facilitate effective learning in the classroom. Here's a brief description of s...
12/04/2020
کرونا وائرس کی چھٹیاں اور بچوں کی تعلیم و تربیت ۔
تحریر : حافظ احسان اللّٰہ بلوچ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر حکومت پاکستان نے تمام تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں اور تقریباً تمام کاروباری مراکز بند کروا کے تمام عوام کو گھروں تک محدود کر دیا ہے ۔ اور سکول پڑھنے والے تمام بچوں سے والدین کو مل بیٹھنے یا جھیلنے کا پہلی بار موقع ملا ہے ۔ حکومتی اور نجی حلقوں میں آن لائن ایجوکیشن کی باتیں چل رہی ہیں ، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کے لئے شائد یہ تجربہ کارگر ثابت ہو جائے کہ تعلیم اور عمر کی اس سٹیج پر پہنچ کر ان کو حصول تعلیم کا احساس ہو ہی جاتا ہے ۔ لیکن پرائمری ، مڈل اور میٹرک کے طلباء شاید اس کو قبول نہ کر پائیں ، بلکہ میرے خیال میں تو والدین جب بچوں کو آن لائن ایجوکیشن پر مجبور کریں گے تو والدین اور بچوں میں ایک نفسیاتی جنگ چھڑ جانی ہے ۔ پہلے ہی ہمارے ملک کے جبری نظام تعلیم نے بچوں کے فطری حقوق سلب کر رکھے ہیں اور 72 سالوں میں ہم تعلیمی نظام نہیں سدھار پائے تجربوں پر تجربے کرتے چلے آ رہے ہیں اور اب ایک نیا تجربہ کرنے جا رہے ہیں ۔ " سبق فاؤنڈیشن " نے آن لائن ایجوکیشن پر کافی کام کیا ہے لیکن اس سے طلباء نے کم اور اساتذہ نے زیادہ فائدہ اٹھایا ہے ۔
بہرحال گھروں میں دندناتے یا والدین کی سختی سے سہمے بچے اس وقت ایک مسئلہ تو ہیں کہ ان کو کیسے ڈیل کیا جائے ، ان کو کیسے تعلیم دی جائے ، ان کی انرجی کو کیسے کھپایا جائے اور ان کے ضائع ہوتے وقت کو کیسے بچا کر مفید بنایا جائے ۔ اس میں راقم کا مشورہ یہ ہے کہ بچوں کے ساتھ سختی اور کھینچا تانی کی بجائے افہام و تفہیم اور دوستی کا تعلق قائم کریں ، بچوں کی باتیں غور اور توجہ سے سنیں کہ کسی معاملے یا چیزوں کو دیکھ کر انہوں نے کیا سمجھا ہے ، یوں آپ بچوں کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ اور بھی ان سے بہت کچھ سیکھیں گے . اولادِ سے سختی کرنے والے اور انہیں ہر وقت سکول کی پڑھائی ، ٹیوشن اور ہوم ورک میں الجھائے رکھنے والے والدین ذرا پیار اور محبت سے بچوں کی آنکھوں میں جھانک کر تو دیکھیں ماں باپ کی محبت ، لاڈ ، ستائش اور توجہ کے لیے ترستی آنکھوں کے سوا کچھ نظر نہیں آئے گا اور آپ کا منہ چھپا کے پھوٹ پھوٹ کر رو دینے کو جی چاہے گا کہ تعلیم اور ترقی کی چاہ میں ہم نے اپنے بچوں سے نہ جانے ان کے کتنے فطری حقوق چھین رکھے ہیں ۔
راقم نے اس موقع پر والدین کے لئے کچھ تجاویز اور مواد کا انتخاب کیا ہے ، جس سے والدین کو بچوں کو سمجھنے ، ان سے تعلق اور محبت میں رسوخ پیدا کرنے ، ان کی چھٹیاں یادگار بنانے ، ان کی تربیت کرنے ، ان کو سکھانے اور ان کے وقت کو قیمتی بنانے کا موقع ملے گا ۔
1۔ بچوں کو نمازوں ، تلاوت اور دعاؤں میں اپنے ساتھ پیار اور محبت سے شریک کریں ۔
2۔ بچوں کے ساتھ ذہنی اور جسمانی کھیل کھیل کھیلیں اور ہار کر ان کے دل جیت لیں ۔ اس کے لئے یوٹیوب پر
Physical and intellectual games for kids at home
سرچ کریں ۔ اس حوالے سے بہت زیادہ مواد موجود ہے لیکن یہ سرچنگ اور واچنگ بچوں کی پہنچ سے دور ہو ۔ میں کچھ پلے لسٹس شیئر کر دیتا ہوں ان سے بھی بہت کچھ مل جائے گا ۔
https://www.youtube.com/playlist?list=PLWfVF2muFrxCbbuyQe3FlFJw7ojnX_PbI
https://www.youtube.com/playlist?list=PLG9-857uT3GVUH1kW5j2-5BnZxiqjp47e
https://www.youtube.com/playlist?list=PLG9-857uT3GXAQZRP5PneF5XR6KSfSQKt
https://www.youtube.com/playlist?list=PL-9Rp__4ngB6uL4Ucw2QHtvhmeJ1e4B5v
3۔ اسی طرح بچوں کو اچھی اچھی اسلامی ، سبق آموز اور دلچسپ کہانیاں سنائیں اور پڑھوائیں ۔ اس کے لئے میں نے کچھ کتابوں کا انتخاب کیا ہے جس میں پرائمری لیول سے میٹرک لیول تک کے بچوں کے لئے کافی سارا مواد موجود ہے جن کے لنکس درج ذیل ہیں ۔
سلسلہ قصص الانبیاء
https://pdfbooksfree.pk/category/silsila-qasas-ul-anbiya/
خداؤں کا قتل
https://kitabosunnat.com/kutub-library/khudaon-ka-qatal
ننھی چڑیا کی بےقراری
https://kitabosunnat.com/kutub-library/nanni-chiriya-ki-bekrari
ناقابل یقین سچائیاں
https://kitabosunnat.com/kutub-library/na-qable-yaqeen-sachayan
محمد طاہر نقاش کی کہانیاں
https://kitabosunnat.com/musannifeen/muhammad-tahir-naqash
طالب ہاشمی کی کہانیاں
https://kitabosunnat.com/musannifeen/talib-hashmi
شاہین بچوں کے اقبال
https://kitabosunnat.com/kutub-library/shaheen-bachon-k-iqbal
اشتیاق احمد رحمہ اللّٰہ کے اردو ناولز
https://urdu-novels.org/ishtiaq-ahmed-novels
4۔ بچوں کے ساتھ کارٹون دیکھیں ۔ یہ کارٹون کیبل یا ڈش انٹینا پر دیکھنے کی بجائے یوٹیوب سے ڈاؤن لوڈ کرکے پھر دیکھیں اور یہ ڈاؤن لوڈنگ بچوں سے خفیہ ہو ۔ اور اس کے لئے چند ایک بہترین کارٹون سیریز کے لنکس میں شیئر کر رہا ہوں جن سے بچے تو بچے بڑے بھی بہت کچھ سیکھیں گے ۔ اور ان کو دیکھنے کے دوران بچوں کو بہت کچھ سکھایا جا سکتا ہے مثلاً ان میں خوبی اور ذہانت کی بات یا کارٹونز میں موجود کرداروں سے ہونے والی غلطیوں کی نشاندہی وغیرہ ۔
عبد الباری کے کارٹون
https://www.youtube.com/playlist?list=PL4R-ERikKFx2DkKOqnrb29ear-V4HALPR
عبداللّٰہ اینڈ فرینڈز کارٹون
https://www.youtube.com/playlist?list=PL4R-ERikKFx0jPU2RDD5wrIRWEz4Q65GD
طارق بن زیاد کارٹون
https://youtu.be/dJ9W8nlnZ4c
ایم آئی ایس کارٹون
https://www.youtube.com/playlist?list=PLFEC0FE73DBA587CE
پیٹ اینڈ میٹ کارٹون
https://www.youtube.com/playlist?list=PLBevn9luIgmSo-gXnVGVKdhscx63tiICd
5۔ بچوں کے ساتھ مل کر گھر کی صفائی بھی کر سکتے ہیں ، کھانا بھی اور دیگر چیزیں بھی بنا پکا سکتے ہیں ، گھر میں پودے وغیرہ بھی لگائے جا سکتے ہیں ۔ اور اس کے لئے یوٹیوب پر بڑا مواد موجود ہے ۔
6۔ جب آپ بچوں کے ساتھ اس قدر گھل مل جائیں گے تب آپ بچوں سے اپنی ہر بات بغیر کسی سختی سے منوا سکتے ہیں ۔ تو بچوں کو پڑھانے لکھانے کے ساتھ ساتھ عقائد و عبادات ، اخلاقیات اور مسنون دعائیں سکھائیں ، رسول کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث مبارکہ یاد کروائیں تاکہ آپ کے بچے پکے اور سچے مسلمان بنیں ۔
روشنی کا سفر
https://kitabosunnat.com/kutub-library/Roshni-Ka-Safar
ایپ (Daily dua for kids)
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.osratouna.dailydua
7۔ اس سب کچھ کے ساتھ ساتھ آپ بچوں کی تعلیم و تربیت کی مہارتیں بھی سیکھیں ، اس کے لئے میں چند ایک مفید کتابوں کے لنکس شئیر کر رہا ہوں ان کا مطالعہ ضرور کریں زندگی بامقصد معلوم ہوگی ۔
رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا طریق تربیت
https://kitabosunnat.com/kutub-library/rasole-ullah-ka-tareke-tarbiyat
بچوں کی تربیت کیسے کریں
https://kitabosunnat.com/kutub-library/bachoo-ki-tarbiyat-kese-kareen
ہمارے بچے ہم سے کیا چاہتے ہیں ؟
https://kitabosunnat.com/kutub-library/hamarey-bachey-hum-se-keya-chahtey-hain
اسلام میں بچوں کی تعلیم و تربیت والدین اور اساتذہ کی ذمہ داریاں
https://kitabosunnat.com/kutub-library/islam-me-bachon-ki-taleem-w-tarbiyat
بچوں سے گفتگو کیسے کریں
https://kitabosunnat.com/kutub-library/bachon-se-ghuftghu-kaise-krain
بدچلنی اور جنسی بے راہ روی سے بچوں کی حفاظت کیسے کریں ؟
https://kitabosunnat.com/kutub-library/bachon-ki-hifazat-kaise-krain
والدین کا احتساب
https://kitabosunnat.com/kutub-library/wadain-ka-ihtisab
بچوں کا احتساب
https://kitabosunnat.com/kutub-library/bachoon-ka-ihtasab
بچوں کی نفسیات
https://kitabosunnat.com/kutub-library/bachon-ki-nafsiyat
بچوں کی نشوونما
https://kitabosunnat.com/kutub-library/bachon-ki-nashonuman
أج کے بچے کل کی قوم ، آپ کے بچے آپ کی آخرت کا سرمایہ ۔