Fatma Noor Online Quran academy

Fatma Noor Online Quran academy "Learn Quran, Qaida & Tajweed with me! Guiding students to understand the Noor of Quran, for kids and women seeking spiritual growth 🌟

12/04/2026
"🌟 انلاین قرآن پڑھیں خصوصی توجہ کے ساتھ! 🌟کیا آپ ایک اہل قرآن ٹیچر کی تلاش میں ہیں جو آپ یا آپ کے بچے کو صحیح تجوید اور ...
07/04/2026

"🌟 انلاین قرآن پڑھیں خصوصی توجہ کے ساتھ! 🌟

کیا آپ ایک اہل قرآن ٹیچر کی تلاش میں ہیں جو آپ یا آپ کے بچے کو صحیح تجوید اور تفسیر کے ساتھ قرآن پڑھنے میں مدد کر سکے؟

ہماری انلاین قرآن کلاسوں میں شامل ہوں جو مخصوص ہیں:

کِڈز: دلچسپ اور انٹرایکٹو لیرننگ
وِمِن: اپنے گھر کے آرام سے پڑھیں

اپنی ٹرائل کلاس بُک کریں اور آج ہی قرآن پڑھنے کی اپنی سفر شروع کریں! ہمیں ڈی ایم کریں یا نیچے کامنٹ کریں 🌟

‏اللہ نے جب رحمتیں تقسیم کیں ‏تو واقعی ہمارے حصے میں سب سے بڑی نعمت آئی…‏ہمیں رسول اللہ محمد مصطفیٰ ﷺ مل گئے…! ‏سوچیے‏کس...
07/04/2026

‏اللہ نے جب رحمتیں تقسیم کیں
‏تو واقعی ہمارے حصے میں سب سے بڑی نعمت آئی…
‏ہمیں رسول اللہ محمد مصطفیٰ ﷺ مل گئے…!

‏سوچیے
‏کسی کو مال ملا، کسی کو طاقت، کسی کو دنیا کی شان و شوکت
‏مگر ہمیں وہ ﷺ عطا ہوئے جن ﷺ کے قدموں کی خاک بھی کائنات کی ہر نعمت سے بڑھ کر ہے
‏ہمیں وہ ﷺ نصیب ہوئے جن ﷺ کے بغیر نہ ایمان مکمل ہے، نہ زندگی کا مقصد واضح ہے

‏یہ کیسی رحمت ہے…؟
‏کہ ہم اُمتی ہیں اُس نبی ﷺ کے، جن پر خود ربّ درود بھیجتا ہے…
‏جن ﷺ کا ذکر عرش سے فرش تک گونجتا ہے…
‏جن ﷺ کی محبت دل میں آ جائے تو انسان کا مقدر سنور جاتا ہے…

‏یہی تو ہماری اصل پہچان ہے
‏نہ دولت، نہ مقام… بلکہ یہ کہ
‏“ہم محمد عربي ﷺ کے اُمتی ہیں”

‏آئیے
‏اس نعمت کا شکر ادا کریں…
‏اپنے دلوں کو عشقِ مصطفی ﷺ سے بھر دیں…
‏اپنی زندگی کو سنتوں کے رنگ میں رنگ دیں…

‏اور سب سے بڑھ کر…
‏اپنی زبان کو درودِ پاک ﷺ سے ھمشہ تر رکھیں…
‏کیونکہ یہی وہ عمل ہے جو ہمیں ہمارے آقا ﷺ کے قریب کرتا ہے…
‏اور یہی وہ تحفہ ہے جو ہم اپنے محبوب ﷺ کی بارگاہ میں پیش کر سکتے ہیں…

‏تو ابھی … اسی لمحے… محبت کے ساتھ درود شريف ﷺ پڑھیں، بار بار پڑھیں ہزار بار پڑھیں🤲

Diyare Nabi ﷺ Diyare Nabi دیار نبیٌ ﷺ

‏کتابِ حضرتِ موسیٰ میں وَصف ہیں اِن کے ‏کتابِ عیسیٰ میں اِن کے فسانے آئے ہیں‏⁧‫خَاتَمَ_النَّبِیّٖن_مُحَمّد٘ﷺَ‬⁩
14/03/2026

‏کتابِ حضرتِ موسیٰ میں وَصف ہیں اِن کے
‏کتابِ عیسیٰ میں اِن کے فسانے آئے ہیں
‏⁧‫خَاتَمَ_النَّبِیّٖن_مُحَمّد٘ﷺَ‬⁩

جھکی ہوئی یہ جبیں ہے، حضور ﷺ دیکھیں ناںہمارا قلبِ حزیں ہے، حضور ﷺ دیکھیں ناںکسی کا کوئی تو ہوتا ہے اتنے لوگوں میںہمارا ک...
14/03/2026

جھکی ہوئی یہ جبیں ہے، حضور ﷺ دیکھیں ناں
ہمارا قلبِ حزیں ہے، حضور ﷺ دیکھیں ناں
کسی کا کوئی تو ہوتا ہے اتنے لوگوں میں
ہمارا کوئی نہیں ہے، حضور ﷺ دیکھیں ناں
ٹوٹے ہوئے دل، بکھری ہوئی دعائیں
سب آپ ﷺ کے در پر لا کر رکھ دی ہیں
ہمیں کسی اور کا سہارا نہیں
حضور ﷺ دیکھیں ناں
صَلَّی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک و

‏إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكًا وَهُدًى لِلْعَالَمِينَ. Indeed, the first House [of...
03/03/2026

‏إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكًا وَهُدًى لِلْعَالَمِينَ.

Indeed, the first House [of worship] established for mankind was that at Bakkah, blessed and a guidance for the world

مدینے جانے والو زرا سنتے جائیوبے قراری سی بے قراری ہےوصل ہے اور فراق طاری ہے،اُن ﷺ سے کہیو کہ دل کی گلیوں میںرات دن آپ ﷺ...
03/03/2026

مدینے جانے والو
زرا سنتے جائیو

بے قراری سی بے قراری ہے
وصل ہے اور فراق طاری ہے،
اُن ﷺ سے کہیو کہ دل کی گلیوں میں
رات دن آپ ﷺ کی اِنتظاری ہے۔۔۔😔❤️‍🩹
آقاﷺ جی پھر سے ان آنکھوں کو اپنا جلوہ نصیب فرما دیجیے
یا رسول اللہ ﷺ انظر حالنا

01/03/2026

‏میقات ذوالحلیفہ، جو وادی العقیق میں واقع ہے، ایک بہت ہی مبارک اور اہم مقام ہے۔ یہاں سے رسول اللہ ﷺ نے اپنے حج و عمرہ کا احرام باندھا، اور اسی مقام کو مدینہ کے لوگوں کے لیے میقات مقرر فرمایا۔

‏رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ:
‏"اللہ پاک نے مجھے اس مبارک وادی میں نماز پڑھنے کا حکم دیا۔"

‏یہ مسجد بعض اوقات مسجد آبیار علی اور مسجد شجر کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ بہت سے لوگ غلطی سے اسے مکہ مکرمہ کے حدودِ حرم سمجھ لیتے ہیں، لیکن دراصل یہ میقات ہے، جو حدودِ حرم مکہ کے قریب واقع ہے۔

‏یہ مقام ہمیں یاد دلاتا ہے کہ محمد ﷺ کے شہر میں ہر چیز میں برکت اور تازگی ہے، اور رحمت ہمیشہ نازل ہو رہی ہے۔

Address

Rawalpindi West Ridge
1300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fatma Noor Online Quran academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category