14/08/2024
راولاکوٹ(پی آئی ڈی)
14 اگست 2024
پونچھ ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر راولاکوٹ میں پاکستان کا 77 واں یوم آزادی اس عہد کی تجدید کیساتھ منایا گیا کہ وطن عزیز کے تحفظ اورسا لمیت وبقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔اسلاف نے ملک پاکستا ن کیلئے جو قربانیاں دی ہیں ہم ان قربانیوں کاتسلسل برقرار رکھتے ہوئے ملکی تعمیر وترقی اورنظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرتے رہیں گے اس موقع ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں پرچم کشائی ہوئی کمشنر پونچھ ڈویژن سردار وحید خان نے پاکستان کا قومی جھنڈالہرایا 8:58 منٹ پر محکمہ شہری دفاع کے زیراہتمام سارن بجایا گیا پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی اور پاکستان اورکشمیر کاقومی ترانہ بجایا گیا کمشنر پونچھ ڈویژن سرداروحید،ڈی آئی جی شہریار سکندر،ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتازکاظمی،ایس ایس پی ریاض مغل،ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات پونچھ ڈویژن سعد اللہ خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان ممتازبٹ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ)بابر حیات،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) سیدہ شہناز اختر، آفیسرمال آفتاب احمد،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راولاکوٹ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرشہری دفاع،کے علاوہ ضلعی آفیسران مختلف سرکاری سکولز کے طلباء اورطالبات کی بڑی تعدادموجود تھی۔سکول اورکالجز کے طلباء وطالبات نے رنگارنگ کے پروگرمات ملی نغمہ اورٹیبلو پیش کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پونچھ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 14 اگست 1947ء کو پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے اغراض ومقاصد بیان کئے آج ملک میں پاکستان کا 77واں یوم آزادی بڑے جوش وجذبے کیساتھ منایا جارہا ہے اس ملک کوحاصل کرنے کیلئے ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیں ا س سے قبل ڈوگرہ کی حکومت جبر کی حکومت تھی وہ لوگوں کی املاک جلاتے آگ لگاتے لوگوں کومارتے لیکن ہمارے آباؤ اجدا د نے ہمت نہیں ہاری ڈوگرہ کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔ہم نے یہ ملک بڑی جدوجہد کے بعد حاصل کیا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی حکومت کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ہم آزاد قوم ہیں اورآزادی کے سائے میں سانس لے رہے ہیں اللہ پاک کشمیریوں کو بھی آزادی کا دن نصیب کرے اور وہ بھی آزادی کیساتھ اپنی زندگی بسر کرسکیں۔آخر میں استحکام پاکستان اورکشمیرکی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔