11/04/2026
الحمدللہ رب العالمین! 🌸
وہ رب جس نے محنت کو رنگ دیا اور دعاؤں کو قبول فرمایا، ہم سب سے پہلے اسی کا شکر ادا کرتے ہیں۔
آج امیتھسٹ پبلک سکول علی سوجل کے لیے فخر اور خوشی کا ایک سنہرا دن ہے ✨
ہماری ہونہار اور قابل فخر طالبہ ازکا عابد نے ایلیمنٹری بورڈ پونچھ راولاکوٹ کے امتحانات میں شاندار پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین بلکہ پورے سکول کا نام روشن کر دیا ہے۔
یہ کامیابی صرف ایک طالبہ کی نہیں بلکہ ہماری معزز پرنسپل کی بہترین قیادت، اساتذہ کی انتھک محنت اور رہنمائی کا بھی نتیجہ ہے 💫
جنہوں نے ہر قدم پر بچوں کی رہنمائی کی اور انہیں کامیابی کی راہ دکھائی۔
ہم دل کی گہرائیوں سے اپنی پرنسپل اور تمام اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں 👏
جن کی محنت آج اس کامیابی کی صورت میں ہمارے سامنے ہے۔
ہماری پیاری طالبہ ازکا عابد کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد 🎉💖
اللہ تعالیٰ اسے مزید کامیابیاں عطا فرمائے، اس کے علم میں برکت دے اور اسے ہمیشہ کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچائے۔
یہ کامیابی ہمارے لیے ایک مثال ہے کہ محنت، لگن اور صحیح رہنمائی کبھی ضائع نہیں جاتی 🌟