17/12/2024
أج مورخہ 17دسمبر 2024ء گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بیڑیں میں تقریب بسلسلہ سالانہ نتائج_ و تقسیم انعامات کے حوالہ سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔جسمیں بچوں کے والدین/سرپرست کے علاوہ عوام علاقہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔پروگرام کا أغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض مولانا عامر نیاز صاحب نے انجام دۓ پروگرام کو تین سیشن میں تقسیم کیا گیا تھا۔پہلے سیشن میں بچوں نے تقاریر ترانے اور مختلف ائٹیمز پیش کیۓ پھر ادارہ ہذا کے کنٹرولر امتحانات صیاد خانصاحب اور بشارت صاحب نے بورڈ کلاسز (پنجم ہشتم نہم دہم) کے علاوہ باقی کلاسز کے نتائج کا اعلان کیا۔نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو أنکے والدین/سرپرست کے ذریعے خصوصی انعامات دئیے گئے۔
دوسرے سیشن میں سپورٹس کے پروگرام کو رکھا گیا تھا۔جسکو ادارہ ہذا کے فزیکل انسٹرکٹر جناب طاہر اسماعیل صاحب نے ہی ڈیل/أرگنائز کیا۔چونکہ ادارہ ہذا کی کرکٹ ٹیم نےبیس سال بعد ڈسٹرکٹ چمپئین بننے کا اعزاز حاصل کیا اسکے علاوہ 100میٹر ریس اور جیولین میں بھی میرپور ہجیرہ اور مظفراباد میں جا کر اپنے ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کی۔اس سیشن میں لوکل کلبز کے ذمہ دران کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔چونکہ لوکل کلبز نے مل کر ادارہ ہذا کی کرکٹ ٹیم کو مظفرأباد جا کر کھیلنے میں بھر پور مالی اور اخلاقی سپورٹ کی۔اس خصوصی تعاون پر لوکل کلبز کو ادارہ ہذاکی طرف سے خصوصی تعریفی اسناد دی گئ۔ان معزز احباب کے دست مبارک سے سکول کے کھلاڑیوں کو best performance کی خصوصی اسناد دی بھی گئ
تیسرے اور أخری سیشن میں معززین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بچوں کی کارگردگی کو سرہایا۔اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دی۔اور ہر قسم کے تعاون کی مکمل. یقین دہانی بھی کروائی
پروگرام کے اختتام پر صدر تقریب عزت مأب صدر معلم جناب سید واجد حسین شاہ صاحب ننے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اور ادارہ ہذاکی مزید بہتری کے لۓ والدین اور عوام علاقہ کو اپنے فیوچر پلان سے متعلق اگاہ کیا۔أور أخر میں دعا کے ساتھ ہی پروگرام کا اختتام کیا گیا۔ ادارہ ہذا میں معزز مہمانوں کے لئے ریفرشمنٹ کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔
01/12/2024
الحمداللہ الحمداللہ
🏆کرکٹ ٹیم گورنمنٹ ھائی سکول بیڑیں پاچھیوٹ نے مظفرآباد کے مقام پر انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنمنٹ میں ڈسٹرکٹ باغ کی ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ باغ کی ٹیم نے مقررہ 10 اورز میں 97 رنز بنائے۔ 98 رنز ہدف ھائی سکول بیڑیں کرکٹ ٹیم نے 8.2 اورز میں با آسانی پورا کیا۔ ھائی سکول بیڑیں کی طرف آیان دائود نے چار بلند و بالا چھکوں سے 62 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی۔
تمام کرکٹ لورز اور اہلیان بیڑیں پا چھیوٹ کو مبارکباد۔🎉
🏆اگلے میچز کے لیے نیک خواہشات🏆 ۔
01/11/2024
Alhamdulillah
🏆Champions🏆
🎖️Cricket Team Govt Boys High School Bareen has Won the final match in district schools tournament at Rawalakot..
Many many Congratulations🎉🎉 to all well wishers..
28/10/2024
Alhamdulillah
🏆Team Govt Boys High School Bareen Qualify for the final in district tournament.
Congratulations 👏 to all well wishers.
Best wishes for final.
21/03/2024
Admissions Open for Session 2024
30/06/2022
بوائز ہائی سکول بیڑیں پاچھیوٹ کو ہائی سیکنڈری سکول کا درجہ دے دیا گیا.
19/07/2020
اظہار تشکر!
بفضل باری تعالی گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بیڑیں پاچھیوٹ کی پرائمری ونگ کی ری کنڈیشننگ اختتامی مراحل میں ہے۔
اس ونگ کی چھت کی نئی تعمیر کے لئے صدر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر جناب سردار مسعود خان صاحب نے مبلغ ایک لاکھ روپے اور ممبر کشمیر کونسل جناب سردار عبدالخالق وصی صاحب نے مبلغ تین لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کیے اس سے قبل عزت ماب صدر ریاست سردار مسعود خان صاحب نے بچوں کے لئے فرنیچر بھی فراہم کیا۔ ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر جناب صغیر چغتائی صاحب نے کل چار کمروں میں سے ایک، منجانب صوفی عزیز فاؤنڈیشن سردار سعید عزیز صاحب اور توصیف عزیز صاحب نے دو، اور ٹوپہ ویلی اسپورٹس کلب پونچھ نے علاوہ یونیفارم و اسٹیشنری ایک کمرے کی مرمت کے لئے فنڈز فراہم کیے۔
صدر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر جناب سردار مسعود خان صاحب، ممبر کشمیر کونسل جناب سردار عبدالخالق وصی صاحب، ممبر قانون ساز اسمبلی جناب صغیر چغتائی صاحب، ٹوپہ ویلی اسپورٹس کلب پونچھ، مرمتی سرگرمیوں میں اپنی محنت سے کمائی گئی رقوم، قیمتی وقت، اور توانائیاں نذر فروغ تعلیم کرنے والے اساتذہ ادارہ ہذا و سابق سینئر طلبا، معماران سے لے کر مختلف کاموں کی نگرانی کرنے والے تمام احباب کی اس انفرادی اور اجتماعی علم دوستی پر ادارہ ہذا میں علم و فن کی پیاس بجھانے والے زیر تعلیم طلبا و طالبات، اس ادارہ سے تعلیم پا جانے والے سینئر طلبا و طالبات اور ادارہ ہذا کی نیک نامی کے خواہاں عوام علاقہ شکر گزار ہیں، مبارک باد پیش کرتے ہیں اور سب کی صحت، سلامتی، عمر دراز اور علم وعمل میں بے پناہ اضافے اور عوامی خدمت کی سعادتوں کے لئے دعا گو ہیں۔ اللہ رب العالمین سربراہ ادارہ جناب عاشق حسین صاحب اور آپ کے تمام اسٹاف کی زندگیوں میں برکت عطا کرے اور ادارہ ہذا کو دن دگنی رات چگنی ترقی مقدر بنائے! آمین!
اظہار تشکر فقط راقم کی ادارہ ہذا میں زیر تعلیم رہنے اور اساتذہ کرام کے دست شفقت کی وجہ سے ادارہ ہذا سے محبت، دلی لگاؤ، تعلیم و تعلم اور فلاحی کاموں چاہے وہ مسجد کی تعمیر ہو، کھیل کے میدان کی توسیع ہو، تعمیر یادگار شہداء ہو یا پھر انفرادی یا اجتماعی طور پر سماجی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے حضرات کی کاوشوں اور ان کے اعلی فلاحی جذبے پر عقیدت کی صورت میں سب کو ادنی سا خراج تحسین ہے۔
درج بالا میری معلومات ہیں تاہم ان میں کسی بھی کمی کی صورت میں معذرت خواہ ہوں۔ یہ مرمتی کام کی رپورٹنگ ہر گز نہیں صرف اور صرف اظہار تشکر ہے۔
اس کے بام و در کے اندر کی روشنی
ہر گھڑی ملتی ہے سب کو آگہی کی روشنی
بہت بہت بہت شکریہ!
30/12/2019
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بیڑیں کے طلباء کیلیے دانش کبیر کی طرف سے ایک کلاس روم کیلیے کرسیوں کا عطیہ۔۔۔۔۔۔۔۔
دانش کبیر نے اپنے چھوٹے بھائی توصیف کبیر کے ایصال ثواب کی غرض سے اس کی ابتدائی تعلیمی درسگاہ میں chairs عطیہ کی انجمن تاجران کے صدر ناصر اسحاق صاحب اور صدر معلم عاشق صاحب نے chairs رسیو کرتے ھوئے دانش کا شکریہ ادا کیا اس دعا کیساتھ اللہ پاک ان کو اس عمل کی مکمل جزا عطافرماے اور مرحوم توصیف کبیر کی مغفرت گا ذریعہ بناۓ..
یقیناً جواں سالہ توصیف کی موت اُس کے لواحقین کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی گہرا صدمہ دے گئی.
اللہ پاک ہمیں بھی مرنے سے پہلے مرنے کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائیں. آمین ثم آمین
15/12/2019
ماشاءﷲ❤️
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بیڑیں پاچھیوٹ.