01/05/2026
یومِ مزدور (Labour Day) – خراجِ تحسین
آج ہم اُن محنت کش ہاتھوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنے پسینے سے اس دنیا کو آباد رکھتے ہیں۔
ہر اینٹ، ہر سڑک، ہر عمارت اور ہر کامیابی کے پیچھے ایک مزدور کی محنت چھپی ہوتی ہے۔
یومِ مزدور ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ عزت، ترقی اور خوشحالی کی بنیاد محنت پر ہوتی ہے۔
آئیں عہد کریں کہ ہم ہر محنت کش کے حقوق کا احترام کریں گے اور اُن کی قدر کریں گے۔
محنت کرنے والا کبھی ہارتا نہیں، بلکہ اپنی لگن سے دنیا بدل دیتا ہے۔
سلام ہے ہر مزدور کو!
Happy Labour Day
30/04/2026
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون
یاسر جاوید صاحب (انسٹرکٹر، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی راولاکوٹ) کے والدِ محترم قضائے الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں۔
کالج انتظامیہ، تمام اسٹاف، آئی سی ٹی اور سول ٹیکنالوجی کے طلبا کی جانب سے اس سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جاتا ہے۔ ہم اس غم کی گھڑی میں یاسر جاوید صاحب اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
نمازِ جنازہ آج سہ پہر 3 بجے، گھر کے قریب چھوٹا گلہ راولاکوٹ میں ادا کی جائے گی۔
26/04/2026
Created and Professionally Designed by Ajaz Sadiq, PhD HRM Scholar.
15/03/2026
جملہ طلباء کالج آف ٹیکنالوجی راولاکوٹ
السلام علیکم۔
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔
اطلاع دی جاتی ہے کہ حسبِ حکم مورخہ 16 مارچ تا 31 مارچ ادارہ ہٰذا میں تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
شکریہ۔