UPR Students' Rights

UPR Students' Rights

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from UPR Students' Rights, Campus Building, UPR Rawalakot Ajk, Rawala Kot.

23/07/2024

راولاکوٹ:
یونیورسٹی آف پونچھ تراڑ کیمپس میں UPR Students'Rights کے زیر اہتمام طلباء کے بنیادی مسائل کے حوالے سے گرینڈ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اجلاس میں سٹیج سیکٹری کے فرائض عزیر آفندی نے سرانجام دیے۔ اس کے علاوہ طلباء و طالبات میں سے امن حبیب، عزیر قدیر، علیزہ اسلم، خواجہ حسان علی، سجل زاہد، حنان بٹ، فیصل جاوید میر، سردار عمر رزاق، محمد سیقلین، تقی احسان، حنان معروف، خرم محمود اور حماد الرحمان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ طلباء کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ریاست کا یہ فرض ہے کہ ریاست بھر کے طلباء کو معیاری اور سستی تعلیم فراہم کی جائے۔ مقررین کا مذید کہنا تھا کہ ریاست فلفور طلباء یونین الیکشن شیڈیول کا اعلان کرے۔
اس کے علاوہ طلباء نے بنگلادیش میں طلباء کی تحریک کو سلام پیش کیا اور اس بات کو ازم کیا کہ ریاست بھر میں طلباء کو بھرپور انداز میں منظم کیا جائے گا۔
اجلاس میں طلباء و طالبات کی باہمی مشاورت سے چارٹر آف ڈیمانڈ تشکیل دیا گیا جس میں کچھ بنیادی مسائل کو زیر غور لایا گیا۔

1۔طلباء یونین الیکشن شیڈیول کا اعلان کیا جائے۔
2۔ جدید ریسریچ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے۔
3۔ ہریسمنٹ کمیٹی میں طلباء کو نمائیندگی دی جائے۔
4۔ تمام طلباء کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت فراہم کی جائے۔
5۔ طلباء کو بہترین انٹرنیٹ سروس مہایا کی جائے۔
6۔ کہوٹہ کیمپس کو زمین الاٹ کی جائے اور جلد از جلد تعمیراتی کام شروع کیا جائے۔
7۔ مائیکرو بیالوجی کے طلباء کی ڈگری کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔
8۔ ایجوکیشن فنڈ کو بڑھاتے ہوئے طلباء کو سستی اور معیاری تعلیم فراہم کی جائے۔
9۔خالی آسامیوں کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔
10۔ طلباء کو یونیورسٹی رول بک فراہم کی جائے۔
11۔ جامعہ میں طلباء کی مشاورت سے حاضری میں ریلیف فراہم کیا جائے اور ایکٹیو طلباء کو حاضری کی بنیادوں پر نشانہ نہ بنایا جائے۔

اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں ریاست بھر کے تعلیمی اداروں اور جامعات میں کمپین کر کے جلد بھرپور قوت کے ساتھ ایک منظم تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔



✌️✌️✊✊

05/07/2024

اصل میں یہ چاہتے ہیں کہ منشیات کی روک تھام ہو جاۓ گی، طلبہ مثبت سرگرمیوں میں لگیں گے تو مافیہ کے کاروبار پر فرق پڑھے گا۔۔۔
ہراسمنٹ کیسز کم ہو جائیں گے اس لیے طلبہ کو انکی مثبت سرگرمی سے روکا جاۓ تاکہ وہ ان کاموں میں الجھ جائیں۔۔۔
آئین پاکستان بھی اس بات کی اجازت دیتا ہے لیکن یہ آئین سے بڑھ کر آئین بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔
زمہ داران سے کہتے ہیں یہ پرائیویٹ سکول یا کالج نہیں ہے،
باخدا اگر ایسی کوئ بھی گناؤنی کارروائی کی گئ تو طلبہ پھر اسکا پورا پورا حساب لیں گے۔۔۔
✌️✌️

28/04/2024

جامعہ پونچھ میں جرمن پروفیسر کی آمد طلبہ کو بہترین موٹیویشن ملی۔۔
محترم وائس چانسلر جامعہ پونچھ کو ڈھیر ساری مبارکباد۔۔
تمام طلبہ اور طالبات وائس چانسلر صاحب کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں جو دن رات محنت سے یونیورسٹی کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔۔۔
جرمن پروفیسر صاحب نے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔۔۔

19/02/2022

طلبہ کے ساتھ یہ ظلم و جبر برداشت نا کیا جاۓ گا۔۔۔

08/12/2021

پونچھ یونیورسٹی کی تمام طلبہ برادری کو بہت بہت مبارک ہو، سب کی انتھک محنت رنگ لائ اور تمام مطالبات کی تکمیل کا کام شروع ہو گیا۔۔۔

03/12/2021

✌✌

02/12/2021

Media Coverage..

02/12/2021

جامعہ پونچھ کے طلبہ کی محنت بالآخر رنگ لے آئ۔۔۔
تمام طلبہ برادری کو بہت بہت مبارک۔۔
✌✌

01/12/2021

Thanks JK News...
Students for their Rights...
✌✌✌

01/12/2021

اب طلبہ اپنا حق لیں گے۔۔۔
نکلو حق کی خاطر۔۔
✌✌

26/11/2021

اسلام و علیکم۔
یہ پیج جامعہ پونچھ کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر بنایا گیا ہے جامعہ کے تمام مسائل کی آواز بنے گا یہ پیج انشاء اللہ آپ سب کی اس میں معاونت اور دلچسپی درکار ہو گی جس سے ہم انشاء اللہ میڈیا کے ذریعے اپنی آواز حکومت اور بااختیار اداروں تک پہنچائیں گے۔۔۔
تمام لوگ پیچ کو زیادہ سے زیادہ لائیک کریں۔۔
جزاک اللہ خیر.

Want your school to be the top-listed School/college in Rawala Kot?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Culinary Team

Attire

Telephone

Website

Address

UPR Rawalakot Ajk
Rawala Kot