15/08/2025
تربیتی ورکشاپ برائے جونئیر کلرکس مورخہ 18 تا 21 اگست 2025 بمقام بوائز ایلیمنٹری کالج راولاکوٹ پونچھ
GCETs Rawalakot is functional institutions under the rule of government of Azad Jammu and Kashmir
15/08/2025
تربیتی ورکشاپ برائے جونئیر کلرکس مورخہ 18 تا 21 اگست 2025 بمقام بوائز ایلیمنٹری کالج راولاکوٹ پونچھ
14/08/2025
14/08/2025
یوم آزادی مبارک
11/08/2025
الوداعی تقریب برائے جناب صابر ایوب (سابقہ ڈی پی ای، بوائز ایلیمنٹری کالج راولاکوٹ)
بوائز ایلیمنٹری کالج راولاکوٹ میں آج ایک پُر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں محترم صابر ایوب خان صاحب کی طویل اور شاندار تعلیمی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
جناب صابر ایوب خان صاحب نے 28 جون 2025 کو 40 سال سے زائد عرصہ تک محکمہ تعلیم (سکولز) میں خدمات انجام دینے کے بعد باعزت طور پر ریٹائرمنٹ حاصل کی۔
تقریب میں پرنسپل اور کالج کے تمام اساتذہ و عملہ نے اُن کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں رخصت کیا۔ اس موقع پر خصوصی طور پر ڈی ڈی ایس پونچھ، سردار نسیم اختر صاحب ، ڈی ای او پونچھ، بابر ایاز صاحب سابق ضلعی صدر پونچھ مجید سردار صاحب اور قاری امتیاز صاحب نے بھی شرکت کی اور جناب صابر ایوب خان صاحب کی تعلیمی میدان میں مثالی کارکردگی کو سراہا۔
مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صابر ایوب صاحب نہ صرف ایک محنتی، فرض شناس اور دیانتدار افسر تھے بلکہ ایک شفیق رہنما اور بہترین منتظم بھی تھے۔ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ہمہ وقت طلبہ کی تعلیمی ترقی اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کو اولین ترجیح دی۔
تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے، جبکہ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشی اور زندگی کے نئے سفر میں کامیابیاں عطا فرمائیں۔
02/08/2025
One Day Orientation of SLO Based Orientation
31/07/2025
Some Clicks from CPD Schools Workshop
26/07/2025
سی پی ڈی سکولز کی ورکشاپ کا پہلا ہفتہ – کامیابی سے مکمل
زیر انتظام: بوائز ایلیمنٹری کالج، راولاکوٹ
اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں، اور جب انہی معماروں کی پیشہ ورانہ تربیت پر توجہ دی جائے تو یقیناً تعلیم کا نظام نئی بلندیوں کو چھوتا ہے۔
الحمدللہ! سی پی ڈی (Continuous Professional Development) سکولز کے تحت جاری اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کا پہلا ہفتہ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ یہ ورکشاپ بوائز ایلیمنٹری کالج راولاکوٹ میں منعقد کی گئی، جس میں منتخب اساتذہ نے بھرپور جوش و جذبے، سنجیدگی، اور شوق کے ساتھ شرکت کی۔
اس ہفتے کی تربیت میں اساتذہ کو تدریسی حکمت عملیوں، تدریس میں جدید رجحانات، کلاس روم مینجمنٹ، سیکھنے کے ماحولیاتی اصول، اور تعلیمی مشاہدے جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل سیشنز دیے گئے۔
ورکشاپ کا ماحول نہایت دوستانہ، تحقیقی اور نتیجہ خیز رہا۔ تربیت کے دوران اساتذہ نے سوالات اٹھائے، تجربات بانٹے، اور سیکھنے کے عمل میں فعال شرکت کی، جو پیشہ ورانہ ترقی کی حقیقی روح ہے۔
ادارہ جات اور محکمہ تعلیم کی جانب سے اساتذہ کی تربیت کے اس تسلسل کو سراہا گیا، اور آئندہ ہفتوں میں بھی اسی جوش و جذبے سے تربیت جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔
تعلیم کے سفر میں مسلسل ترقی ہی کامیاب قوموں کی پہچان ہے۔
23/07/2025
Elements Learning in Mathematics 2 Days Training
19/07/2025
Nominations for CPD Schools Workshop
21 to 31 July 2025
19/07/2025
EL TOT Nominations
21-22 july 2025
18/07/2025
تربیتی ورکشاپ
MHPSS, ECCE & Multigrade Teaching
بوائز ایلیمنٹری کالج راولاکوٹ میں 15 تا 18 جولائی 2025 چار روزہ ایلیمنٹری مدرسین کی ورکشاپ کا انعقاد بوائز ایلیمنٹری کالج راولاکوٹ میں کیا گیا
ورکشاپ کے موضوعات میں:
🧠 ذہنی صحت و نفسیاتی معاونت (MHPSS)
👶 ابتدائی بچپن کی تعلیم (ECCE)
📚 ملٹی گریڈ تدریس شامل تھے۔
تربیت کاران: محمد سیماب، یاسر الیاس، عبدالغفور، نفیظ خان، شاہد آزاد اور زاہد روف نے بھرپور محنت سے سیشنز کروائے۔ورکشاپ کی نگرانی پرنسپل جناب ظریف احمد نے کی۔ ورکشاپ کے ذریعے اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا اور تمام شرکاء نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
18/07/2025
إنا لله وإنا إليه راجعون
انتہائی رنج و الم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جناب حارث فاروق صاحب، ایلیمنٹری مدرس، گورنمنٹ ہائی سکول چھوٹاگلہ اور سابق طالبعلم، بوائز ایلیمنٹری کالج راولاکوٹ، رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔
ان کی نماز جنازہ ادا کی جا چکی ہے اور تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں آ چکی ہے۔
بوائز ایلیمنٹری کالج راولاکوٹ، مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہے۔ مرحوم نہایت بااخلاق، فرض شناس، اور علم دوست استاد تھے جنہوں نے اپنی زندگی تعلیم و تربیت کے لیے وقف کی۔
ہم دعا گو ہیں کہ
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، اُن کے درجات بلند فرمائے، اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
آمین یا رب العالمین
| Monday | 08:00 - 14:00 |
| Tuesday | 08:00 - 14:00 |
| Wednesday | 08:00 - 14:00 |
| Thursday | 08:00 - 14:00 |
| Friday | 08:00 - 12:00 |
| Saturday | 08:00 - 14:00 |