19/01/2024
اگر آپ خود یا اپنے بچوں کو قرآن مجید تجوید کے ساتھ آن لائن یا آف لائن سکھانے کے خواہشمند ہیں تو ہمیں کال یا مسیج کیجئیے کیونکہ ہم ایک ایسا پلیٹ فام مہیا کرتے ہے جہاں آپ کو درجہ ذیل سہولیات ہوں گی :
1۔ وقت کی پابندی ۔
2۔ انتہائی مناسب فیس۔
3۔ دوستانہ ماحول ۔
4۔ دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ تجربہ کار اسلامی سکالر ہر وقت آپ کی خدمت کے لیے کوشاں۔
5۔ وقت کے اندر قرآن پاک کی تجوید کے ساتھ تکمیل اور اس کے ساتھ نماز ، دعائیں اور احادیث
6۔ والدین اور بچوں کے ساتھ ہر معاملہ میں مکمل تعاون۔ اور اس کے علاوہ ہر وہ سہولت جو آپ کی ضرورت ہے اس کو پورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
+923319056361
https://wa.me/message/JSLTQQGO77ORD1
20/07/2023
*محرم الحرام... اور کرنے کے کام*
نیا سال شروع ہوا چاہتا ہے..... ایسے میں کیا کریں ❓
▪️ آج اپنے اعمال کا جائزہ لیجیے.
▪️کیا میری نمازوں میں پچھلے سال سے اس سال بہتری آئی ہے ❓
▪️کیا میرے روزے پچھلے سال سے اس سال ایمان اور احتساب کے ساتھ گذرتے ہیں ❓
▪️کیا میرے معاملات لوگوں کے ساتھ درست ہیں.. کہیں ایسا تو نہیں.... لوگ مجھ سے تنگ ہیں ❓
▪️کیا میرے ایمان کا لیول اور اللہ سے تعلق پچھلے سال سے اس سال بڑھا ہے❓
▪️کیا مجھ میں جنت میں جانے کا شوق اور جہنم کا خوف پیدا ہوا ہے ❓
▪️کیا جو دین میں سیکھ رہی ہوں... کسی اور کو بھی بتایا یا اس تک یہ سب پہنچایا ہے❓
👆🔴اس طرح کے بہت سے سوالات سے اپنا محاسبہ کیجئے
🔴اگر آپ اس میں بہتری نہیں لا سکیں تو *کوی بات نہیں*
اج سال کا پہلا دن ہے دل سے دعا اور ارادہ کیجئے... کہ یہ سال بہتر سے بہترین گذراوں گی.... جو نہیں کر سکی وہ کرونگی ان شاء اللہ... اسکے لیے کوشش اور دعا کی کثرت کیجئے. *اللہ اسی کی مدد کرتا ہے جو کرنا چاہتے ہیں... ہدایت مانگنی پڑتی ہے.... خود سے نہیں آتی.... سوچیے گا ضرور*
28/06/2023
9⃣ *ذوالحجہ* یعنی *یوم عرفہ کا دن کیسے گزاریں❓*
♾️♾️☘️🕋☘️♾️♾️
❓ *اس دن کو کیسے گزارا جائے؟*
👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻
❌یہ دن گھر کو صاف ستھرا کرنے کا نہیں،
❌بازاروں میں گھومنے پھرنے اور شاپنگ کی نذر کرنے کا نہیں
❌اور نہ ہی آرام و نیند کی نذر کرنے کا ہے
👈🏻اس *دن کو اللہ تعالی نے عظیم مقام* عطا فرمایا ہے۔
👈🏻 *یہ وہ دن ہے جس میں اللہ تعالی اھل عرفہ کے بارے میں فرشتوں کے سامنے فخر کرتے ہیں*۔
👈🏻یہ ایسا مبارک دن ہے جو جہنم سے لوگوں کو آزادی کا پروانہ دیتا ہے۔
👈🏻 *یہ دن اطاعت رب اور اس کی بھرپور عبادت کا ہے۔*
📢 *دعاؤں میں بہترین دعا عرفہ کے دن کی دعا ہے*
لھذا اس دن کو غنیمت جانیں اور جتنی بھی خیرو بھلائی اس روز کر سکتے ہیں *اسے کر ڈالیں۔*
📋 *کرنے کا کام*
📢 *نو ذوالحجہ* کے لیے خود کو تیار کریں
📝شیڈول بنائیں ۔ بلکہ اس شیڈول میں اپنے حلقہٴ احباب کو بھی شامل کریں ۔
کیونکہ یہ *دنیا کے بہترین اور افضل ایام میں سے افضل ترین دن ہے*
👈🏻جو سال میں ایک مرتبہ آتا ہے:-
1⃣۔ رات جلدی سوئیں تاکہ اللہ تعالی کی عبادت واطاعت میں کچھ ہمت وطاقت محسوس ہو۔
2⃣۔ فجر سے پہلے اٹھ جائیے تاکہ آپ اس دن کے روزے کی نیت کرکے سحری کھائیں۔
👈🏻یہ روزہ ہمارے گذشتہ اور آنے والے سال کے گناہوں کو معاف کرانے کا سبب بنے گا۔
ان شاء اللہ تعالیٰ
3⃣۔ حسب استطاعت شوق سےدن کے نوافل ادا کریں
4⃣۔ فجر سے قبل کا وقت استغفار کرنے میں لگا دیجئے۔تاکہ ہمارا شمار سحری کے وقت استغفار کرنے والوں میں ہو جائے۔
5⃣۔ اذان فجر سے کم از کم پانچ منٹ قبل تیار ہو جائیے۔ بہترین وضو کریں
پھر وضوکے بعد کی دعا پڑھئے۔
6⃣۔ فجر کی نماز باجماعت پڑھیں اور اپنی جگہ طلوع صبح تک بیٹھ کر ذکر واذکا ر اور تلاوت قرآن کریم میں گزارئیں ۔
7⃣سلام کے بعد تکبیرات پڑھنا بھی نہ بھولیں
8⃣ نماز اشرق کو بھی وہیں ادا کیجئے تاکہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ادا کئے گئے حج وعمرہ کا ثواب پاسکیں۔
اس نماز کو بالکل نہ بھولئے۔
👈🏻 اب آپ چاہیں تو کچھ منٹ سو جائیں اور نیت یہ ہو کہ اللہ تعالی کی مزید عبادت کے لئے تازہ دم ہو نا ہے ۔
👈🏻اٹھ کر چار رکعت نماز چاشت ادا کریں
🛣اور پھر *قرب الہٰی* کے مزید راستے تلاش کریں۔
مثلا صدقہ کرنا، بیمار کی عیادت یا رشتہ داروں کا خیال وغیرہ۔
👈
28/06/2023
🌺 حائضہ عورت عرفہ والے دن یعنی 9 ذولحجہ کو کیا کرے؟؟
*🌷حائضہ حالت حیض میں کیا نہیں کر سکتی*
🌻1_نماز نہیں پڑھ سکتی
🌻2_روزہ نہیں رکھ سکتی
*🌷حائضہ حالت حیض میں کیا کیانیکیاں کر کے فائدہ اٹھا سکتی ہے*
*کثرت سے اللّٰہ تعالٰی کا ذکر کرے,تکبیرات پڑھئے💓🫶🏻_ درودشریف کا ورد کرے_ کثرت سے استغفار کرے،کثرت سے دنیا و آخرت کی دعا کرے ،جنت مانگے،جہنم سے پناہ مانگے آسان حساب کی دعا مانگے❤️ہر انسان جنت میں جانے کی خواہش رکھتا ہے، آج میں آپ کو کچھ ایسے اذکار بتاؤں گی جس سے آپ جنت میں اپنی ذاتی پراپرٹی بنا سکتے ہیں، اس پراپرٹی کے کاغذات آپ کے نام کے بنیں گے💓🫂
*🌷جنت میں گھر بنانے والی دعا🌷*
🌻 رَبِّ ابِْنِ لِيْ عِنْدَكَ بَيْتًا فِي
الْجَنَّةِ🌻
☘ اے میرے رب! میرے لیے اپنے ہاں جنت میں ایک گھر بنا
سورت تحریم آیت 11
*🌷جنت میں درخت لگانے والے کلمات🌷*
🌻 سُبْحَانَ اللّٰهِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ،
اللہُ اَکْبَرْ، لَا اِلَهَ اِلّاَ اللّٰهُ
27/06/2023
*_بسم ﷲ الرحمٰن الرحیم_*
*السلام عليكم ورحمۃ الله وبرکاتہ*
📢الہدی انٹرنیشنل اینڈ سائرہ قرآن اکیڈمی میں عید الاضحٰی کی چھٹياں۔۔۔
*28جون*
سے
*2جولائی 2023*...*یعنی بدھ سے اتوار تک* تک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
إن شاء اللّٰه *_عيد_* کے بعد سیکھنے کے اس خوبصورت سلسلے کو دوبارہ 3 جون بروز پیر سے دوبارہ جاری کیا جائے گا_
🕋🤲 ہم دعاگو ہيں كہ يہ عيد آپکے لئے بہت ساری خوشیاں لائے اللّٰـه سبحانہ و تعالی دنيا اور آخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرمائے ۔۔۔
*_آمين_*
*جزاکم اللّٰـه تعالٰى خيراً کثيراً*
🌟💐🌟💐🌟💐🌟
26/06/2023
*قربانی کیوں کریں*❓
💦⭐💦⭐⭐💦⭐💦
👈🏻قربانی کرنے اور عید منانے کو ہم نے صرف گوشت کی مختلف recipes بنانے، کھلانے، کھانے کا تہوار سمجھ لیا ہے۔
💟یہ بہت عظیم عبادت ہے۔ *اب کی بار اسکو اسکی روح اور spirit سمیت ادا کیجئے۔*
👈🏻ذرا اسکا background دیکھئے۔
*ابراھیم عہ، ایک بوڑھے باپ کو دعاوں سے مانگا ہوا بیٹا ذبح کرنے کا حکم تھا۔*
یہ اللہ تعالی کی طرف سے اپنے بندے کا بہت کڑا ٹیسٹ تھا۔
*کیا وہ اللہ کی خاطر صبر کرے گا؟ کیا وہ اللہ کیلیے شکر کرے گا؟*
*کیا وہ دل کو پیاری چیز اللہ کے حکم پر قربان کرے گا؟؟؟؟*
💟اور وہ اس امتحان میں کامیاب ہوئے۔
🟣اب ہم اپنی عیدِ قربان کی طرف آئیں۔ سوچئے تو اللہ تعالی کو ہمارے جانور کا نہ خون چاہیے نہ ہی گوشت۔
*ہمارے رب کو ہم سے ابراھیم عہ والا جذبہ چاہیے۔ یعنی،*
👈🏻میری نماز،
👈🏻میری قربانی،
👈🏻میرا جینا،
👈🏻میرا مرنا،
*اللہ رب العالمین کیلئے ہے۔*
*💟یہ اللہ کی خاطر سب کرنے کا جذبہ قربانی کے وقت تازہ ہوتا ہے۔* ہم اپنا مال قربانی پر لگاتے ہیں، اور قربان کرنا اس بات کی نشانی بنانی ہے کہ جیسے میں نے یہ جانور،میرا مال تیری راہ میں لگایا۔
*🌸میری خواہشات تیرے حکم پر قربان،*
*🌸میری جان بھی تجھ پر قربان۔*
💟اسی طرح، قربانی اور حضرت ابراھیم علیہ السلام کی بندگی ہمارے لئے *اپنا اپنا توحید خالص اور سچا کرنے کا پیغام ہے۔*
⁉️⁉️ہم تو توحید پرست ہیں نا،
ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ *پھر توحید سچا کرنے کی کیا ضرورت ہے۔*
🛐یاد رکھئے۔ کہ عبادت کرنا صرف رکوع سجدے کرنا نہیں ہے۔
*اللہ سے محبت کرنا، اللہ سے ڈرنا، اسکا حکم ماننا، اسکو راضی کرنا عبادت ہے۔*
‼️اب سوچئے کہ اس عبادت میں اللہ کے ساتھ ہم نے کتنے شریک بنا لیے ہیں۔
*👈🏻ہماری زندگیاں شوہر، بچوں، فیشن، خواہشات پوری کرنے، سٹیٹس، جاب کے گرد گھومتی ہیں۔ انہی کیلئے ہماری محنت اور دوڑ دھوپ ہے۔*
*جب کہ توحید سچا کرنا تو یہ ہے کہ*
🟣 اللہ تو مجھے سب سے بڑھ کر محبوب ہے،
🟣کسی اور انسان یا معاشرے کی نہیں بلکہ میں سب سے زیادہ تیری ناراضگی سے ڈرتی ہوں،
*🟣تو میری زندگی کا محور اور سینٹر ہے۔ میری زندگی تیرے گرد گھومتی ہے، بس تجھے راضی کرنے میں لگی رہوں۔*
♥️یہ *توحید* ہمیں ان 10 افضل دنوں میں سچا کرنا ہے۔ صرف اور صرف اللہ تعالی کی خاطر اپنی ہر چیز *قربان کرنے کا جذبہ* سچا کرنا ہے۔
💦⭐💦⭐⭐💦⭐💦
25/06/2023
گناہ بخشوانے کا نادر موقع
کیا آپ اپنے دو سالوں کے گناہ بخشوانے کے خواہش مند ہیں ؟
تو آپ نے کرنا یہ ہے کہ ۹ ذوالحج کو روزہ رکھ لینا ہے سعودیہ کے اعتبار سے منگل اور پاکستان کے لحاظ سے بدھ کا دن بنتا ہے دونوں رکھنا چاہیں دونوں رکھ لیں ۔۔۔یا دونوں میں سے کسی بھی دن رکھ لیں ، بس اتنا سا کام کرنا ہے
کیونکہ ؛
قتادہ رضي اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یوم عرفہ کے روزہ کےبارے میں فرمایا :
“یہ گزرے ہوۓ اورآنے والے سال کے گناہوں کاکفارہ ہے”
(صحیح مسلم )
اس اسکیم کو صرف اپنے تک ہی محدود نہ رکھیں بلکہ دوسروں تک بھی پہنچائیں اور اللہ تعالی سے اجر پائیں
جزاک اللہ خیرا کثیرا 🌹💜
23/06/2023
*Important Reminder*🩵
شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
*’’حیرت کی بات یہ ہے کہ لوگ اس عشرہ (ذی الحجہ) سے غافل ہیں۔ بلاشبہ ہم دیکھتے ہیں کہوگ رمضان کے آخری عشرہ کی راتوں میں نیک اعمال کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں۔ لیکن جب ذوالحجہ کے (پہلے) دس دنوں کی بات آتی ہے تو آپ شاید ہی کسی کو ان دس مبارك دنوں اور سال کے دوسرے عام دنوں میں فرق کرتے ہوئے دیکھیں۔ البتہ اگر کوئی شخص اس عشرہ میں نیک اعمال کرے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات کو زندہ کرے تو اس کے لیے بہت زیادہ نیکیاں ہوں گی۔*
📚 مجموع الفتاوى (٣٧/٢١)
❤️ یکم ذوالحجہ سے 13 ذوالحجہ کی شام تک تکبیرات کو کثرت سے پڑھیں. ❤️
*🌙اللّٰهُ أَكْبَرُ اللّٰهُ أَکْبَر اللّٰهُ أَكْبَرُ*
ْ *لَا اِلٰهَ إِلَّا اللّٰه وَ اللّٰهُ أَکْبَرُ اللّٰهُ أَکْبَرْ وَ لِلّٰهِ الْحَمْد.*
*اللّٰهُ أَكْبَرُ كَبِیْرًا وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ كَثِیْرًا وَ سُبْحَانَ اللّٰهِ بُكْرَةً وَّ اَصِيْلًا.*❤️
21/06/2023
عشرہ ذوالحجہ میں نفل روزوں اور عرفہ کے دن کے روزے کا اہتمام کریں