GHSS Muhammad Pur-RajanPur

GHSS Muhammad Pur-RajanPur

Share

A place of innocence, enlightenment, fun, uniforms, masti, education and learning

Photos from GHSS Muhammad Pur-RajanPur's post 13/08/2024
09/08/2024
09/08/2024

آج نہم کا رزلٹ کچھ اچھا نہیں آیا ۔۔۔ نویں کلاس ہنستے کھیلتے بچے پہ اچانک افتاد کی طرح ہوتی ہے ۔۔۔
سب بچے اچھے نمبر نہیں لے سکتے ۔۔۔ لیکن سب بچے زندگی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں کچھ بننا چاہتے ہیں
سب اچھے نمبر لینے والے بچے نوکریاں نہیں کرتے نہ ہی نوکریاں اجکل ملتی ہیں ۔۔۔
پلیز۔۔۔۔
اپنے بچوں سے ناراض مت ہوں انہیں کمتر مت کہیں ۔۔۔۔ بلکہ ان پہ توجہ دیں ۔۔۔ انہیں حوصلہ دیں
اپنے بچوں کو وقت دیں ان کے مسائل حل کریں ان سے گپ شپ کریں ۔۔ ۔
معاشرے سے بچوں کو کچھ بھی اچھا ڈیلیور نہیں ہو رہا ، معاشرتی برائیاں ، گینگز ، کلبز ، ڈرگز اور شیشہ وغیرہ سے بچ کر اگر آپ کا بچہ بااخلاق اور باکردار زندگی گزار رہا ہے تو اس کا ساتھ دیں۔
بچوں پہ غصہ مت کریں خود کو ٹھیک کریں ۔۔ بچوں پہ توجہ دیں ان سے دوستی کریں ۔۔۔

Photos from GHSS Muhammad Pur-RajanPur's post 21/07/2024

Dear Students admission are open for new first year session 2024-2026
Confirm your enrollment and Grab your seat

10/07/2024

سٹوڈنٹس کے لیے سیکھنے اور ۲۵ ہزار ماہانہ کمانے کا موقع !!
Apply

08/07/2024

پنجاب حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں کےلیے ایک BISP کی طرز پر سروے کا آغاز. تمام شہری اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں. مستقبل میں پنجاب حکومت کے فلاحی پروگرام سےفائدہ اٹھا سکتے ہیں
www.pser.punjab.gov.pk

29/06/2024

چند کام کی باتیں

- کسی بڑے عہدے پر فائز شاگرد کو شاگرد نہ کہیے، اسے کہنے دیجیے کہ آپ اس کے استاد ہیں. وہ نہ کہے تو آپ بھی جانے دیجیے. اپنے منہ سے استاد بننا چنداں قابلِ فخر نہیں ہے.
- علمی،منصبی، مالی اور سماجی مرتبے کے اعتبار سے بلند تر رشتے دار یا دوست کو خود کہنے دیجیے کہ آپ اس کے عزیز یا دوست ہیں. ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ آپ تو ایسے دعوے کرتے پھریں اور ادھر سے تردید یا انکار نما خاموشی چلتی رہے. خود کو ہلکا کر کے ہلکان نہ ہوں.
- ان عزیزوں، رشتے داروں، دوستوں اور شاگردوں میں سے کسی کو بھی ستائیے نہیں. آپ کے ایک دو بار کے رابطوں کا جواب گرم جوش نہ ہو تو آپ ہی ٹھنڈے پڑ جائیے. عام تعلقات میں بھی یہی اصول اپنانا چاہیے.
- جو بھی اپنی غلطی مانے بغیر کسی طرح اس کا ازالہ کرنے پر آمادہ ہو، اسے شرمندہ کیے بغیر جی بھر کے موقع دیجیے اور ضرور دیجیے. غلطی کا اعتراف اتنا اہم نہیں جتنا اس کا ازالہ.
- کوشش کر کے وہی طرزِ عمل اپنائیے جوصحیح ہو، آپ کے شایانِ شان ہو، آپ کو جچتا ہو. دوسروں کے الٹ پلٹ طرزِ عمل کے جواب میں اپنا فکر و عمل طے نہ کیجیے. آپ کی باگیں دوسروں کی برائی کے مقابلے میں آپ کی اپنی اچھائی کے ہاتھوں میں ہی رہیں تو بہتر ہے.
- اشارۃً، زبانی یا تحریری طور پر کسی کی بھی تضحیک نہ کیجیے.تحقیری رویہ گناہِ کبیرہ ہے. تذلیل کو حرام جانیے.
- اگر آپ انتقام نہیں لیں گے تو یہ انسانیت کے ساتھ بھلائی ہو گی اور اپنی خیر خواہی. ہو سکتا ہے اس سے خدا بھی خوش ہو. قبر کی دیواروں بلکہ ان کے پار تک پیچھا نہ چھوڑنا جواں مردی نہیں. یہ عزازیلی اور بہیمی رویہ ہے، انسانی نہیں.
- ناپسندیدہ لوگوں کو بتائے، احساس دلائے بغیر بھی بہت اچھے طریقے سے ان سے دور ہوا جا سکتا ہے.
- آپ رنگ برنگے دعوے کرنے، اوٹ پٹانگ خبریں پہنچانے اور جلتی پر تیل چھڑکنے کے لیے ہرگز پیدا نہیں ہوئے.
- ہمیں اپنی خوبیوں اور دوسروں کی خامیوں کو بڑا بڑا کر کے کبھی نہیں دیکھنا.

معین نظامی
٢٤- جون ٢٠٢٤ء

23/06/2024

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کلاس دہم کے رزلٹ کا اعلان
9 جولائی کو کریں گے
ان شاءاللہ

08/06/2024

پیارے طلباء!

انٹرمیڈیٹ کا سفر ایک اہم مرحلہ ہے جو آپ کے مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے۔ یہاں کچھ مشورے ہیں جو آپ کی کامیابی میں مدد کر سکتے ہیں:

منصوبہ بندی کریں 📅: اپنی پڑھائی کا شیڈول بنائیں اور اسے مضبوطی سے فالو کریں۔ وقت کی پابندی آپ کو بہترین کارکردگی دینے میں مدد دے گی۔

نوٹس بنائیں ✍️: پڑھائی کے دوران اہم پوائنٹس کو نوٹ کریں۔ یہ نوٹس امتحانات کی تیاری کے وقت آپ کے لیے بہت مفید ثابت ہوں گے۔

سوالات پوچھیں ❓: اگر کسی موضوع میں مشکل ہو تو اپنے اساتذہ یا ساتھیوں سے سوالات پوچھنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ سیکھنے کا عمل سوالات کرنے سے ہی مکمل ہوتا ہے۔

خود کو آرام دیں 🌸: مسلسل پڑھائی کے دوران وقفے لیں اور اپنے ذہن کو تازگی دیں۔ مناسب آرام اور نیند آپ کی یادداشت کو بہتر بناتی ہے۔

مثبت رہیں 💪: امتحانات کی تیاری کے دوران مثبت سوچ رکھیں اور خود پر اعتماد کریں۔ یقین کریں کہ آپ بہترین کارکردگی دے سکتے ہیں۔

اضافی سرگرمیوں میں حصہ لیں 🏅: صرف پڑھائی پر ہی توجہ نہ دیں، بلکہ کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں۔ یہ آپ کی مجموعی نشوونما کے لیے ضروری ہے۔

صحت کا خیال رکھیں 🍎: متوازن غذا کھائیں اور ورزش کریں۔ صحت مند جسم میں ہی صحت مند ذہن ہوتا ہے۔

آپ سب کی محنت اور لگن کا نتیجہ بہترین ہوگا۔ ہم آپ کے روشن مستقبل کی دعا کرتے ہیں۔ 🌟📚

#انٹرمیڈیٹ #طلباء #پڑھائی #کامیابی #مشورے #تعلیم #مستقبل #محنت

08/06/2024

*ایک استاد آپ کو کامیاب ہونے کے طریقے بتا سکتا ہے لیکن وہ آپ کی جگہ امتحانی مرکز میں بیٹھ کر پیپر نہیں دے سکتا. آپ نے میٹرک کرنی ہے۔ FSC کرنی، BS کرنا، MBBS کرنا، CSS یا پھر CA کرنا ہو تو آپ کو کامیاب ہونے کے لیے محنت خود کرنی پڑے گی۔ کامیابی کی سیڑھیوں میں کوئی لفٹ نہیں ہوتی. شارٹ کٹ مت ڈھونڈیں. خود کے ساتھ عزم کریں. آگے بڑھیں. کوشش کریں. کامیابی آپ کو آپ کی منتظر ملے گی۔*...✨♥️

Want your school to be the top-listed School/college in Rajanpur?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

GHSS Muhammad Pur, Muhammad Pur Dewan
Rajanpur