19/09/2025
HDF
ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کا روشن قدم
چلڈرن پیراڈائز اسکول سسٹم، پل 121 ون ایل میں ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
ماہر ڈاکٹروں نے بچوں کا کان، ناک، گلا، آنکھوں سمیت عمومی صحت کا معائنہ کیا اور ضرورت مند بچوں کو فوری طور پر ادویات بھی فراہم کیں۔
ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن صرف میڈیکل کیمپ تک محدود نہیں، بلکہ علاقے میں فری ہسپتال چلا رہی ہے، پکے کھالے تعمیر کر رہی ہے، ایرو پلانٹس کے ذریعے صاف پانی فراہم کر رہی ہے اور زرعی ترقی کے منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے۔ مقامی کسان، والدین اور طلبہ سب ہی اس خدمت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
علاقے کے لوگ کہتے ہیں:
"HDF واقعی عوام کی خدمت کر رہی ہے اور آنے والی نسل کے لیے امید کی نئی کرن ہے۔"
آج کا میڈیکل کیمپ بھی اسی خدمت کا ایک جیتا جاگتا ثبوت تھا۔
30/07/2025
31/03/2025
08/01/2025