Central Public H/S School Khanpur

Central Public H/S School Khanpur

Share

Central Public H/S School Khanpur is one of the best school of Tehsil and District. This institute make the student perfect.

29/02/2024

سنٹرل پبلک سکول (خانپور) کی انتظامیہ کمیشن ایجنٹ بن گئی
سکول میں تمام طلبہ و طالبات (جونئیر، گرلز ، بوائز سیکشن ) میں سکول کی انتظامیہ کی جانب سے دیا جانے والا یہ نوٹیفیکیشن تعلیمی نظام پہ سوالیہ نشان ہے
یاد رہے سنٹرل پبلک سکول کسی ایک شخص یا فردِ واحد کی ملکیت نہیں ہے، یعنی یہ سکول پرائیویٹ پراپرٹی نہیں ہے، یہ ایجوکیشنل ٹرسٹ ہے، اس لیے سکول انتظامیہ اپنی مرضی سے ایسا نوٹیفیکیشن (آفیشیلی) بچوں اور والدین کو جاری نہیں کر سکتی ۔
والدین اور بچوں کا حق ہے کہ وہ تعلیمی نصاب اپنی مرضی سے خریدیں اور جہاں سے سستا اور رعایت سے سامان ملے وہاں جانا والدین اور بچوں کا بنیادی حق ہے
ایسا نوٹیفیکیشن بچوں کے ہاتھ میں تھمانا اس بات کی گواہی ہے کہ سکول انتظامیہ نے مخصوص بُک شاپ سے کمیشن لیا ہے یا کوئی مالی مفاد حاصل کیا ہے
یاد رہے اگر سکول میں موجود بک شاپ ٹھیکے پر بھی دی گئی ہو تو بھی وہ ٹھیکہ سکول کی چار دیواری میں موجود بک شاپ پر ہی کتابیں بیچنے کا ہوتا ہے، نہ کہ سکول سے باہر۔
مہنگائی کے اس دور میں والدین کی پُر زور اپیل ہے کہ سکول انتظامیہ کی اس طرح کی اجارہ داری ختم ہونی چاہئے ، اور بچوں کا تعلیمی سامان اور نصاب جہاں سے بھی سستا اور رعایت سے ملے وہ خریدیں، والدین کو اجازت ہونی چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے اپنی مرضی سے تعلیمی نصاب خرید سکیں ...

Want your school to be the top-listed School/college in Rahimyar Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Duoaba Pulley, Quiad E Millat, Khanpur
Rahimyar Khan
64100