Vocational Training Institute Rahim Yar Khan - VTI RYK

Vocational Training Institute Rahim Yar Khan - VTI RYK Official institute under Punjab Vocational Training Council (PVTC) | Empowering youth through skills.

:: Who are we? ::

Punjab Vocational Training Council (PVTC) is an autonomous corporate body established by the Punjab Government through the PVTC Act of 1998. Its mission is to alleviate poverty through Muslim charity (Zakat) and private sector participation by imparting demand driven skill training and enhancing employability for disadvantaged youth. Establishment of PVTC came through the realization that the less privileged sections of the society eligible for Zakat should be so empowered economically that they are able to sustain themselves and their families and engage in dignified economic activity. One of the better ways to use Zakat was to provide technical and vocational skills to the youth including girls and boys with certain minimum academic qualifications. This idea of economic empowerment would generate a multiplier effect in terms of economic activity and provide dignified monthly income to them and their families so that they come out of the eligibility of Zakat bracket. Imparting of skill training in market relevant trades would obviously bring much higher rate of return than general education. With the establishment of PVTC, training the young girls and boys into professionally equipped and trained craftsmen has brought quantifiable dividends in the lives of these people.

27/04/2026
24/04/2026

قومی سطح پر ہنر کی ترقی کے لیے مضبوط اشتراک 🤝

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل ہیڈکوارٹر میں National Vocational and Technical Training Commission (NAVTTC) پنجاب کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ آصفہ مقبول نے دورہ کیا اور مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل محترمہ سمیعہ سلیم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں PVTC اور NAVTTC کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ آئندہ کے لیے اہم اقدامات پر بھی غور کیا گیا:

✔️ انٹرنیشنل سرٹیفیکیشنز کا آغاز
✔️ آئی سی ٹی اور جدید ٹریننگ پروگرامز
✔️ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر کی فراہمی

محترمہ آصفہ مقبول نے PVTC کی جانب سے الیکٹریکل، پلمبنگ اور ریفریجیریشن اورائيرکنڈیشننگ جیسے شعبوں میں دی جانے والی تربیت کو سراہا اور اس کے ذریعے تیار ہونے والی ہنر مند افرادی قوت کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اہم قرار دیا۔

یہ اشتراک پنجاب میں ہنر کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

24/04/2026
Apply Nowhttps://forms.gle/YtoV1nnwdYv7rVhU8🎯 میٹرک رزلٹ کا انتظار؟ وقت ضائع نہ کریں!✨ Vocational Training Institute Rah...
23/04/2026

Apply Now
https://forms.gle/YtoV1nnwdYv7rVhU8
🎯 میٹرک رزلٹ کا انتظار؟ وقت ضائع نہ کریں!

✨ Vocational Training Institute Rahim Yar Khan میں داخلے جاری ہیں:
💄 بیوٹیشن کورس
💻 کمپیوٹر کورس
📚 رزلٹ کا انتظار کرتے ہوئے ایک ہنر سیکھیں اور اپنے مستقبل کو مضبوط بنائیں
⏳ محدود نشستیں — آج ہی داخلہ لیں!

23/04/2026

خواتین کے لیے ہنر سے روزگار تک ایک اور مضبوط قدم!

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور Uniworth Shop کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پرمنیجنگ ڈائریکٹر محترمہ سمیعہ سلیم صاحبہ اور Uniworth کے نمائندہ کے طور پر ہیڈ ہیومن ریسورس وقار جمیل صاحب نے دستخط کئے۔

اس معاہدے کے تحت لاہور کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس سے فارغ التحصیل خواتین (اسٹچنگ ٹریڈ) کے لیے شارٹ ٹرم انڈسٹری ٹریننگ اور کارکردگی سے مشروط مستقل روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

یہ مفاہمتی یادداشت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل صرف تربیت فراہم نہیں کرتا بلکہ ٹریننگ کے بعد روزگار تک بھی رہنمائی کرتا ہے، تاکہ خواتین باعزت روزگار کے ذریعے اپنے خاندان کا سہارا بن سکیں۔


AI ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب اہم قدم!وی ٹی آئی رحیم یار خان میں مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی تربیتی         ورکشاپ کا انعقا...
23/04/2026

AI ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب اہم قدم!
وی ٹی آئی رحیم یار خان میں مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
اس ورکشاپ کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانا اور انہیں مستقبل کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ہے۔
وی ٹی آئی رحیم یار خان کی جانب سے ایسے اقدامات نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

22/04/2026
رحیم یار خان میں ہنر اور روزگار کا ایک بڑا ملاپ!پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور ضلع رحیم یار خان کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹ...
22/04/2026

رحیم یار خان میں ہنر اور روزگار کا ایک بڑا ملاپ!

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اور ضلع رحیم یار خان کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے اشتراک سے ایک شاندار ایمپلائمنٹ ڈرائیو اور سرٹیفکیٹ تقسیم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب کی خاص بات:
✔️ 42 معروف کمپنیوں کی شرکت
✔️ الیکٹریکل، سولر، سافٹ ویئر، آٹو اور این جی او سیکٹرز کی نمائندگی
✔️ 600 نوجوانوں کی شرکت

💼 56 نوجوانوں کو موقع پر ہی ملازمت ملی
📌 دیگر امیدواروں کو مزید مراحل کے لیے منتخب کیا گیا

تقریب میں ضلع رحیم یار خان کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے فارغ التحصیل طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

اس تقریب میں خصوصی شرکت کی جناب محمد ندیم اکرم، جنرل منیجر (آپریشنز) نے، جن کے ہمراہ ریجنل منیجر ساؤتھ اور ایریا منیجر بہاولپور بھی موجود تھے، نیز جناب عامر شہباز (ممبر، سی ایم پنجاب ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی)، جن کے ہمراہ جناب ولید خان، صدر اور جناب سعد خان، نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز رحیم یار خان، چوہدری محمد اشرف، صدر ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ رحیم یار خان اور میجر (ر) عبد الرؤف، ممبر بورڈ آف مینجمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ایچ ایچ شیخ خلیفہ بھی شریک تھے۔

خاص بات یہ رہی کہ آج مضبوط معاشی کردار ادا کرتے سابقہ ٹرینیز نے اپنی کامیابی کی کہانیاں بھی سنائیں، جہاں انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہوں نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سے سیکھے گئے ہنر کو اپنی آمدن کا ذریعہ بنایا۔

یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ جب ہنر کو صنعت سے جوڑا جائے تو نوجوانوں کے لیے حقیقی مواقع پیدا ہوتے ہیں۔


#رحیمیارخان

Address

Hassan Colony Road, Inside Zari College
Rahimyar Khan
64200

Opening Hours

Monday 08:00 - 17:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 08:00 - 17:00
Thursday 08:00 - 17:00
Friday 08:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vocational Training Institute Rahim Yar Khan - VTI RYK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Vocational Training Institute Rahim Yar Khan - VTI RYK:

Shortcuts

Share

Category