29/08/2022
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور رحیم یار خان کیمپس کی جانب سے فیز-1میں سیلاب زدگان کی بحالی اور امداد کے لیے 300 سے زائد فیملیز میں راشن بیگ جس میں بنیادی ضروریات زندگی کی تمام اشیاء کے ساتھ ساتھ خشک دودھ ،بسکٹ اور کھجوریں، صاف پانی فراہم کیا گیا۔اسکے علاوہ 100 سے زائد فیملیز میں کپڑے ،جوتے اور بستر بھی تقسیم کیے گئے۔روجھان متاثرین میں پکے پکائے چاول بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔
28/08/2022
اللّہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آپ لوگوں کی امداد سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ، رحیم یارخان کیمپس کی ٹیم سیلاب زدگان کو راشن تقسیم کرنے کے پہلے مرحلے میں ضلع راجن پور روانہ۔ اللّہ تعالیٰ آپ سب کی امداد اور ادارے کی محنتیں قبول فرمائے ۔
25/08/2022
دردِ دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ اطاعت کے لیے کم نہ تھے کروبیاں
رحیم یار خان اور اس کے گردونواح سے رضائے الٰہی کے لیے جو شخص جس طرح سے مدد کر سکتا خدارا بڑھ چڑھ کر حصہ لے جزاک اللہ خیر!