23/06/2025
اتنی شدید گرمی میں آپ گھر سے باہر نکلیں اور گرمی میں جھلستے ہوئے واپس گھر آئیں اور پھر بھی آپ کے دماغ میں درخت لگانے کا خیال نہ آئے تو اپنی سوچ اور مستقبل دونوں کے لیے فاتحہ پڑھ لیجیے گا.
خدارا درخت لگائیں کیونکہ
درخت ہیں تو ہم ہیں۔
درخت لگائیں ۔۔۔بخت جگائیں
30/05/2025
بس اسی بات پہ جھگڑا ہے میرا دنیا سے
پیڑ کے سائے کو پھل کیوں نہیں سمجھا جاتا-
27/01/2025
*بورڈ کی طرف سے جاری کردہ نیو 2025 کی Bubble Sheet میں کافی حد تک تبدیلیاں کی گئی ہیں، جو تمام طلبہ و طالبات کے لئے نہایت اہم ہیں۔ تمام سکول ، پرائیویٹ ادارہ کے سربراہان، اور اکیڈمی مالکان سے درخواست ہے کہ وہ اپنے تمام بچوں کو نئی Bubble Sheet کے مطابق پریکٹس ضرور کروائیں*
19/01/2025
والدین/اساتذۂ کرام کے لئے ایک اہم پیغام🔔
نوٹ فرما لیں (جن کے بچے/سٹوڈنٹس اب کلاس نہم میں داخل ہونے جا رہے ہیں)
میٹرک کے لیے اب صرف دو آپشن نہیں رہے جیسا کہ پہلے ہوتا تھا میٹرک سائنس اور میٹرک آرٹس
🔔 انٹرنیشنل نظام کو سامنے رکھتے ہوئے اب پاکستان میں بھی میٹرک کے لیے مختلف مضامین / کورسز کا آغاز کر دیا گیا خدارا اپنے بچوں کا مستقبل داؤ پر مت لگائیں بلکہ بچے کی دلچسپی اور مستقبل کی ڈیمانڈ کو سامنے رکھ کر بچے کے مستقبل کے بارے میں ضرور سوچیں !!!
اب 2025 سے میٹرک میں درج ذیل گروپس کو شامل کر دیا گیا ہے .
1. Matric Computer Science
2. Matric Informational & Technology Science
3. Matric Health Science
4. Matric Agricultural Science
5. Matric Fashion Designing
03/12/2024
ایمیزون کا جنگل دنیا کے 9 ممالک میں پھیلا ہوا ہے، جن میں سب سے زیادہ حصہ برازیل میں ہے۔ اس کا کل رقبہ 55 لاکھ مربع کلو میٹر ہے، جبکہ پاکستان کا رقبہ تقریباً 7 لاکھ 95 ہزار مربع کلو میٹر ہے۔ "ایمیزون" ایک یونانی لفظ ہے جس کا مطلب "لڑاکو عورت" ہے۔ دنیا کی 20 فیصد آکسیجن ایمیزون کے درخت اور پودے پیدا کرتے ہیں۔
ایمیزون میں دنیا کے 40 فیصد جانور، چرند، پرند اور کیڑے پائے جاتے ہیں۔ یہاں 400 سے زیادہ جنگلی قبائل آباد ہیں، جن کی کل آبادی کا اندازہ 45 لاکھ ہے۔ یہ لوگ آج بھی قدیم جنگلی طرزِ زندگی گزار رہے ہیں۔
ایمیزون کے کچھ علاقے اتنے گھنے ہیں کہ وہاں سورج کی روشنی بھی نہیں پہنچ پاتی، اور دن میں بھی رات کا منظر ہوتا ہے۔ یہاں خطرناک اور زہریلے کیڑے بھی پائے جاتے ہیں، جو انسان کو کاٹ لیں تو چند منٹ میں اس کی موت ہو سکتی ہے۔ ایمیزون کا دریا پانی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے اور اس کی لمبائی 7 ہزار کلو میٹر ہے۔ اس دریا میں 30 ہزار سے زیادہ قسم کی مچھلیاں پائی جاتی ہیں۔
ایمیزون کے جنگلات میں 60 فیصد جاندار ایسے ہیں جن کے نام ابھی تک نہیں رکھے گئے۔ یہاں کی مکڑیاں اتنی بڑی اور مضبوط ہیں کہ پرندوں کو بھی پکڑ سکتی ہیں۔ اس جنگل میں پھلوں کی 30 ہزار اقسام موجود ہیں۔
اب تک ماہرین اور مہم جو اس جنگل کے صرف 10 فیصد حصے تک ہی پہنچ سکے ہیں۔ ایمیزون کی ہزاروں سال پرانی کہانیاں ہیں اور یہ قدرت کے کئی راز اپنے اندر چھپائے ہوئے ہے۔ اگر آپ ایمیزون کے گھنے جنگل میں ہوں اور وہاں طوفانی بارش شروع ہو تو تقریباً 12 منٹ تک بارش کا پانی آپ تک نہیں پہنچے گا۔
#منقول
08/09/2024
پنجاب بورڈ کی یہ کتب ⏏️ اگلے سیشن سے تبدیل ہوں گی !!!
29/08/2024
Join TASK to achieve your task
08/06/2024
اسلامی انگریزی اور دیسی مہینوں کے نام