Khansa online Quran academy

Khansa online Quran academy

Share

Khansa Quran Academy is an online Islamic education center to provide high quality service

09/03/2026

اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ میری زندگی کی سب سے بڑی موٹیویشن کون ہے…
تو میرا جواب صرف ایک ہوگا: میری امی۔

جب کہا گیا کہ اپنی وومن ہیروز کے بارے میں لکھیں تو میرے ذہن میں فوراً ایک ہی چہرہ آیا…
میری امی جان۔
Raheela Manzoor

وہ صرف پانچ بچوں کی ماں نہیں ہیں…
مجھے تو یوں لگتا ہے جیسے انہوں نے پانچ نسلوں کی تربیت کر دی ہو۔

انہوں نے صرف اپنے بچوں کو نہیں سنوارا بلکہ
سینکڑوں طالبات کو قرآنِ پاک پڑھایا، دین سکھایا اور جینے کا سلیقہ دیا۔

گھر کی ذمہ داریاں ہوں…
سسرال اور میکے کے رشتے ہوں…
یا لوگوں کے حقوق…
امی جان نے ہر کردار کو خوشی کے ساتھ قبول بھی کیا اور خوبصورتی سے نبھایا بھی۔

اسی کے ساتھ انہوں نے دو اداروں کو بھی بہترین طریقے سے چلایا۔

میرے ابو جان کے ساتھ وہ صرف ایک بیوی نہیں رہیں بلکہ
ایک مضبوط ساتھی بن کر ہر مشکل میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہیں۔
گھر کے معاملات ہوں یا معاشی ذمہ داریاں…
انہوں نے ہر جگہ ابو کا ساتھ دیا۔

میں جب صبر، ہمت، اخلاص اور قربانی کا تصور کرتی ہوں
تو میرے سامنے میری والدہ کی شخصیت آ جاتی ہے۔

الحمدللہ! میری سب سے بڑی موٹیویشن اور میری اصل وومن ہیرو میری امی جان ہیں۔ ❤️

آپ کی زندگی کی وومن ہیرو کون ہے؟
اگر چاہیں تو انہیں ٹیگ کریں یا ان کے بارے میں ایک جملہ ضرور لکھیں۔

06/03/2026

آج میری دو سال کی بیٹی کھیلتے کھیلتے میرے پاس آئی اور کہنے لگی:

“مما اذان ہو رہی ہے… ٹوپی دے دیں۔”
(یعنی: اذان ہو رہی ہے، ٹوپی پہن لیں)

اس کی یہ بات سن کر مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی۔

اصل میں وہ گھر کے اندر وہ ماحول دیکھتی ہے جہاں اذان کو ترجیح دی جاتی ہے۔ جب اذان ہوتی ہے تو سب خاموش ہو جاتے ہیں۔ اگر کسی کے سر پر دوپٹہ نہ ہو تو فوراً سر پر لے لیا جاتا ہے۔

اس نے ان سب چیزوں کو غور سے دیکھا اور پھر آج کھیلتے کھیلتے اس بات کا ذکر کر دیا۔

ہم جو کام بھی کرتے ہیں، بچے ان چیزوں کو دیکھتے ہیں، سمجھتے ہیں اور پھر اسی کے مطابق بات کرتے ہیں۔

اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے اچھے بنیں اور اچھی تربیت پائیں تو ہمیں خود ان کے سامنے ایک اچھا نمونہ بننا ہوگا۔ کیونکہ بچے نصیحتوں کو نہیں دیکھتے بلکہ وہ ہمیں دیکھتے ہیں اور ہم سے سیکھتے ہیں۔

اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ اپنے بچوں کی اچھی دینی تربیت کریں تو آج ہی رابطہ کریں:

Khansa Online Quran Academy
آن لائن قرآن ناظرہ، تجوید اور بنیادی اسلامی تعلیم
داخلے جاری ہیں۔

کیا آپ کے بچوں نے بھی کبھی ایسی بات کہی ہے جس نے آپ کو حیران یا خوش کر دیا ہو؟ اپنے تجربات کمنٹ میں ضرور شیئر کریں۔

17/02/2026

17/02/2026

الحمدللہ

16/02/2026
14/02/2026



جمال القران کورس – فری ڈیمو کلاس
16 فروری (پیر) ⏰ 3 سے 4 بجے
جوائن کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں
لنک کمنٹ میں ہے

08/02/2026

🌙 ایک خوبصورت سفر کا آغاز…

زینب ہمیشہ چاہتی تھی کہ وہ قرآن پاک کو صرف پڑھے نہیں بلکہ صحیح تجوید اور خوبصورت انداز سے سمجھے اور تلاوت کرے۔ مگر مصروفیات اور رہنمائی کی کمی اسے آگے بڑھنے نہیں دیتی تھی… پھر اسے خنساء آن لائن قرآن اکیڈمی کا “جمال القرآن کورس” نظر آیا — اور یہی سے اس کے خواب کو راستہ ملا۔ ✨

📖 جمال القرآن کورس خاص طور پر خواتین کے لیے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ وہ گھر بیٹھے تجوید القرآن سیکھ سکیں۔ اس کورس میں آپ کو سکھایا جائے گا:
✔️ مخارج الحروف اور صفات الحروف
✔️ نون ساکن و تنوین کے قواعد
✔️ مفردات، مرکبات اور اصطلاحات
✔️ میم ساکن کے قواعد
✔️ مدات، سکتہ اور وقف کا بیان
✔️ لفظِ اللہ اور راء کے قواعد
✔️ منتخب سورتیں بمع اجرائے

⏰ دورانیہ: 2 ماہ
💻 میڈیم: زوم / واٹس ایپ
💰 ماہانہ فیس: 1500 روپے
📅 آغازِ کورس: 15 فروری

اگر آپ بھی چاہتی ہیں کہ آپ کی تلاوت میں خوبصورتی، اعتماد اور درستگی آجائے تو یہ موقع آپ کے لیے ہے۔ 🌸

📞 مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے رابطہ کریں: 03023043839
📌 Follow us: khansa Online Quran Academy

آئیے… قرآن سے اپنا تعلق مضبوط کریں اور اس نورانی سفر کا حصہ بن جائیں۔ 🤍

23/01/2026

جمعہ مبارک

21/01/2026

Want your school to be the top-listed School/college in Rahimyar Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Rahimyar Khan