Rahim Yar Khan Campus of The Islamia University of Bahawalpur

Rahim Yar Khan Campus of The Islamia University of Bahawalpur Public Sector Higher Education Institute

28/08/2026
"سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد"آج دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، رحیم یار خان کیمپس میں ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر محمد سہ...
25/08/2026

"سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد"

آج دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، رحیم یار خان کیمپس میں ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر محمد سہیل شریف صاحب کی زیرِ سایہ ایک بابرکت اور پروقار سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اس روح پرور کانفرنس میں معزز مہمانانِ گرامی نے خصوصی شرکت فرمائی، جن میں محترم جناب قاری ظفر اقبال شریف صاحب، ضلعی و ڈویژنل ممبر امن کمیٹی و چیئرمین جامعہ اسلامیہ اقبال نگر، گلشن روڈ، رحیم یار خان؛ محترم جناب قاری حفیظ الرحمن صاحب، ڈائریکٹر النور اسلامک سینٹر و خطیب شیخ زید پیلس مسجد؛ مولانا ڈاکٹر واجد محمود صاحب، شعبہ ترجمۂ قرآن، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور؛ اور ڈاکٹر ہارون الرشید لغاری صاحب، شعبہ امتحانات، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور شامل تھے۔

معزز مہمانانِ گرامی کا ایڈمنسٹریٹو آفیسر فار ڈائریکٹر، محمد رفیق چودھری نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پُرتپاک استقبال کیا۔

کانفرنس میں کیمپس کے اکیڈمک ڈپارٹمنٹ انچارج صاحبان، فیکلٹی ممبران، افسران اور سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر معزز مہمانانِ گرامی نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف روشن پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور حضور اکرم ﷺ کی مبارک زندگی، اعلیٰ اخلاق، تعلیمات اور اسوۂ حسنہ کے بارے میں ایمان افروز گفتگو فرمائی۔ مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے زندگی کے ہر شعبے میں بہترین رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ ان کے بصیرت افروز خطابات سے شرکاء کے علم و شعور میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

کانفرنس کے اختتام پر اجتماعی دعا کی گئی، جس میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ ہم سب کو نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ، مبارک تعلیمات اور اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونے اور اپنی زندگیوں کو آپ ﷺ کی محبت و اطاعت سے منور کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

The Worthy Director Campus, Dr. Muhammad Suhail Sharif, extends his heartfelt gratitude to Mr. Malik Muhammad Ejaz, Chai...
17/08/2026

The Worthy Director Campus, Dr. Muhammad Suhail Sharif, extends his heartfelt gratitude to Mr. Malik Muhammad Ejaz, Chairman & CEO of Swift Sales Group of Companies, Pakistan, for his generous contribution of 200 plants to support our ongoing Green Campus Plantation Drive.

This valuable contribution reflects a strong commitment to environmental sustainability and will play an important role in making our campus greener, healthier, and more beautiful.

We sincerely appreciate his support and cooperation in this noble cause and hope that such meaningful collaborations will continue to inspire others to contribute towards a cleaner, greener, and sustainable future.

Together, let’s make our campus greener

14/08/2026

"دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، رحیم یار خان کیمپس میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب"

دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، رحیم یار خان کیمپس میں 14 اگست، یومِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں مختلف پروقار تقریبات کا انعقاد ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر محمد سہیل شریف صاحب کی زیر سرپرستی کیا گیا، جن کا آغاز قومی پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا۔

پرچم کشائی کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت ڈاکٹر ہارون لغاری صاحب نے حاصل کی بعد ازاں ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر محمد سہیل شریف صاحب نے اپنے دستِ مبارک سے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی، جبکہ قومی ترانے کے دوران تمام شرکاء نے مکمل احترام، وقار اور جذبۂ حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان اور دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس پروقار تقریب میں معزز فیکلٹی ممبران، افسران، ایڈمنسٹریشن اور دیگر ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔

جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک پرامن آزادی واک کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں فیکلٹی، ایڈمنسٹریشن اور طلبہ نے قومی جذبے کے ساتھ شرکت کی۔

یومِ آزادی کی تقریبات کو مزید خوبصورت اور بامقصد بناتے ہوئے "ایک پودا آزادی کے نام" کے خوبصورت سلوگن کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا گیا۔ اس مہم کے معزز مہمان ملک اعجاز صاحب تھے، جنہوں نے شجرکاری مہم کے لیے پودے عطیہ کیے۔

ڈائریکٹر کیمپس، معزز مہمانانِ گرامی، فیکلٹی ممبران، ایڈمنسٹریشن اور طلبہ نے مل کر کیمپس میں پودے لگائے اور ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے گروپ فوٹو کے ذریعے اس خوبصورت اور یادگار دن کی یادوں کو محفوظ کیا۔

ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر محمد سہیل شریف صاحب نے ان تمام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آج کی تقاریب کو کامیاب بنانے کے لئیے اپنا اپنا کردار ادا کیا۔

پاکستان زندہ باد
یومِ آزادی مبارک
ایک پودا آزادی کے نام

14 اگست، جشنِ آزادی کو ایک نئے عزم اور خوب صورت روایت کے ساتھ منائیے! 🇵🇰🌱 اسلامیہ یونیورسٹی رحیم یار خان کیمپس میں “گرین...
12/08/2026

14 اگست، جشنِ آزادی کو ایک نئے عزم اور خوب صورت روایت کے ساتھ منائیے! 🇵🇰🌱 اسلامیہ یونیورسٹی رحیم یار خان کیمپس میں “گرین کیمپس پلانٹیشن ڈرائیو — ایک پودا، آزادی کے نام” کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر شہر سے کیمپس تک طلبہ و طالبات اور تمام احباب کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔ کیمپس پہنچنے کے بعد پرچم کشائی کی پُروقار تقریب ہوگی، پھر سب مل کر آزادی واک میں شریک ہوں گے اور اس کے بعد اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر آزادی کی خوشی کو سبز مستقبل کے عہد میں بدلیں گے۔ آئیے! اس 14 اگست صرف آزادی کا جشن نہ منائیں بلکہ ایک پودا لگا کر اپنی آنے والی نسلوں کے لیے زندگی، سایہ اور امید کا تحفہ بھی چھوڑیں۔ اپنے پودے کے ساتھ ضرور تشریف لائیں، اس خوب صورت قومی و ماحولیاتی مہم کا حصہ بنیں اور اپنے ہاتھوں سے شجرکاری کرکے آزادی کو یادگار بنائیں۔ آئیے، آزادی کو سبز بنائیں! پاکستان کو سرسبز بنائیں! 🇵🇰🌳💚

Admissions Open – Fall 2026Institute of Chemistry, IUB Rahim Yar Khan Campus offers admissions in the following Programs...
12/08/2026

Admissions Open – Fall 2026
Institute of Chemistry, IUB Rahim Yar Khan Campus offers admissions in the following Programs:
🎓 BS Chemistry 1st Semester
🎓 BS Chemistry 5th Semester
🎓 MPhil Chemistry
🎓 PhD Chemistry
📌 Apply Now: eportal.iub.edu.pk

12/08/2026

Previous Plantation Drive

A few years ago, we organized the same plantation drive, and here is the result today. This image, taken from Google Map...
12/08/2026

A few years ago, we organized the same plantation drive, and here is the result today.

This image, taken from Google Maps, gives you an idea of just how large the plantation has become. For comparison, you can see the mosque nearby.

Every tree we planted was properly cared for, and over the years, the plantation has transformed into a mini jungle.

This is more than just plantation, it is a Sadaqah Jariyah, a lasting contribution to nature and a meaningful step toward fighting global warming.

Plant a tree today. Let its shade, oxygen, and benefits continue for generations.

11/08/2026

علم، ادب اور فکر کی ایک روشن دنیا آپ کی منتظر ہے! شعبۂ اردو و اقبالیات، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، رحیم یار خان کیمپس میں BS اور MPhil سطح پر داخلے جاری ہیں۔ اگر آپ اردو زبان و ادب کی گہرائی، اقبال کے فکر و فلسفے کی وسعت اور تحقیق و تخلیق کے نئے امکانات سے جڑنا چاہتے ہیں تو یہ موقع آپ کے لیے ہے۔ آئیے، اپنے علمی سفر کو ایک ایسے ادارے سے وابستہ کیجیے جہاں زبان صرف اظہار نہیں، تہذیب؛ ادب صرف مطالعہ نہیں، شعور؛ اور تعلیم صرف ڈگری نہیں، شخصیت کی تعمیر ہے۔ آج ہی شعبۂ اردو و اقبالیات، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، رحیم یار خان کیمپس کا حصہ بنیے اور اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیے۔

Address

Abu Dhabi Palace Road Near Pull Sunny
Rahimyar Khan

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 16:00

Telephone

+923459440581

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rahim Yar Khan Campus of The Islamia University of Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Rahim Yar Khan Campus of The Islamia University of Bahawalpur:

Shortcuts

Share