GBHS Mianwali Sheikhan

GBHS Mianwali Sheikhan

Share

Govt. Boys High School Mianwali Sheikhan Rahimyar Khan

22/05/2025

الحمدللہ سکول ہذا میں استاتذہ این ایس بی اور ایف ٹی ایف کی مدد سے 10 کے وی سولر سسٹم انسٹال کیا گیا ہے مؤرخہ 21-05-2025

06/04/2025
29/03/2025

سکول ہذا میں سالانہ نتائج کا اعلان مؤرخہ 04-04-2025 کو ہو گاMuhammad Ibrahim

13/02/2025

سرکاری سکول معیاری سکول
بچوں کے مستقبل کےلئے سرکاری سکولوں کا انتخاب کریں
اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ
جدید کمپیوٹر لیب ، سائنس لیب
کھیل کا میدان
ہوا دار کمرے
ائیں ہمارے ادارے کا انتخاب کریں
اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے
تعلیمی سال 2025 -2026 کے لیے داخلے جاری ہیں

Photos from GBHS Mianwali Sheikhan's post 08/11/2021

ہمارے سکول کے بہت پیارے ملازم ملک منیر کی بہت ہی پیاری صاحبزادی ثمینہ بی بی بہت ہی خوش گوار موڈ میں ہیں۔ یہ محترمہ ہمارے سکول کی شان ہیں☺️۔ ہمارے سکول میں رونق لگائے رکھتی ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ یہ اپنے باپ کا بیٹا بنیں اور یہ پائلٹ بننا چاہتی ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ ان کے نصیب روشن کریں اور ان کی خواہش کو پورا کرے

Photos from GBHS Mianwali Sheikhan's post 05/11/2021

سکول ہذا میں تین 3 نومبر کو سٹوڈنٹ کونسل (طلباء کونسل) کا قیام عمل میں لایا گیا۔ سکول کی سطح پر سٹوڈنٹ کونسل کا قیام محکمہ کا کا خوش آئند اور احسن عمل ہے۔ جس کی بدولت طلباء اور سکول انتظامیہ کے درمیان معاونت کی بدولت سکول میں ڈسپلن اور پڑھائی کا معیار بہتر ہو گا۔ سٹوڈنٹ کونسل کے لیے تین گروپس (امیدوار) سامنے آئے تھے، جو کہ صدر، نایب صدر اور جنرل سیکرٹری کے لیے عہدوں کے لیے خواہاں تھے ۔ سکول ہذا کے طلباء نے اپنا رائے حقِ دہی استعمال کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ دیا۔ کانٹے دار مقابلہ شاھین اور ٹائیگر گروپس میں ہوا جنہوں نے بالترتیب 49 اور 68 ووٹ لیے اور اتحاد گروپ کو 21ووٹ ملے ۔ اس طرح سے ٹائیگر گروپ یہ الیکشن جیت گیا۔ جیتنے والوں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہی کے لیے ایک حلف برداری کی تقریب بھی رکھی جائے گی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ جیتنے والے امیدوار اپنے ساتھی طلباء کی بہتری کے لیے کام کریں گے اور سکول انتظامیہ کے ساتھ مل کر سکول میں نظم و نسق اور تعلیم و تربیت میں بھی کردار ادا کریں گے۔

Photos from GBHS Mianwali Sheikhan's post 05/11/2021

گورنمنٹ ہائی سکول میانوالی شیخاں میں مورخہ 18 اکتوبر 2021 بمطابق ہجری 12 ربیع الاول بروز سوموار کو محفلِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ اس رحمتوں بھر محفل میں سکول کے اساتذہ و طلباء اور مہمان طلباء نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر عاشق حسین بٹ صاحب نے ادا کیے۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ سکول ہذا اور مہمان طلباء نے بہترین نعتیں پیش کیں۔اساتذہ کرام بھی اس کارِ خیر میں کسی سے پیچھے نہ رہے، اساتذہ کرام عاشق حسین نے نعتِ رسول ﷺ اور فدا محمد عباسی نے سیرتِ رسولﷺ پر تقریر کر کے سماں بندھ دیا۔ اس کارِ خیر میںسکول ہذا کے طالبِ علم سعد نے سیرت النبی ﷺ پربہترین تقریر پیش کی۔محفل کے اختتام پر نبی آخرالزماں ﷺ کی ذات اقدس پر درودوسلام پیش کیا گیا اور دعا خیر کی گئی۔دعا کے بعد تمام حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

09/11/2019

گورنمنٹ ہائی سکول میانوالی شیخاں میں آج مورخہ 9 نومبر 2019 کو محفلِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ اس رحمتوں بھر محفل میں سکول کے اساتذہ و طلباء اور مہمان طلباء نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر عاشق حسین بٹ صاحب نے ادا کیے۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ سکول ہذا اور مہمان طلباء نے بہترین نعتیں پیش کیں۔اساتذہ کرام بھی اس کارِ خیر میں کسی سے پیچھے نہ رہے، اساتذہ کرام عاشق حسین اور غلام عباس صاحب نے نعتیہ کلام سنا کر محفل میں سماں بندھ دیا۔ اس محفل میں سب سے پیاری نعتیں سکول ہذا کلاس سوئم کے طالب علم اور مہمان طالبہ عروج نواز نے پیش کیں۔ اس رحمتوں بھری محفل میں سیرت النبی ﷺ پر استاد فدا حسین عباسی، سابقہ طالب علم(مہمان) اور سکول کے کلاس ہفتم کے طالب علم سعد نے بہترین تقاریر پیش کیں۔کلاس دہم کے طالب علم نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا،محفل کے اختتام پر نبی آخرالزماں ﷺ کی ذات اقدس پر درودوسلام پیش کیا گیا اور استاد نواز صاحب نے دعا خیر کی۔دعا کے بعد تمام حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

Want your school to be the top-listed School/college in Rahimyar Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

GBHS MIANWALI SHEIKHAN
Rahimyar Khan
64200