28/03/2026
IQRA AHKAM UL QURAN GRAMMAR PUBLIC SCHOOL QUETTA,
All students, parents and respected teachers are requested to carefully note the following timings:
Morning Shift:
01:30 to 08:30
Second Shift:
04:30 to 03:00
Free English Language Class:
05:30 to 04:30
It is hoped that these new timings will contribute to better academic performance and enhanced discipline in educational activities.
15/03/2026
اقراء احکام القرآن گرائمر پبلک سکول کوئٹہ
تمام طلبہ و طالبات اور معزز والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عیدالفطر کی مناسبت سے ادارہ ہذا 19 مارچ سے 24 مارچ تک بند رہے گا۔ لہٰذا عیدالفطر کی تعطیلات 19 مارچ سے 24 مارچ تک ہوں گی۔
تعلیمی سرگرمیاں انشاء اللَّهِ 25 مارچ سے حسبِ معمول دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
تمام والدین سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخ پر اپنے بچوں کی حاضری کو یقینی بنائیں۔
انتظامیہ
اقراء احکام القرآن گرائمر پبلک سکول کوئٹہ
IQRA Ahkam-ul-Quran Grammar Public School, Quetta
All students and respected parents are hereby informed that on the occasion of Eid-ul-Fitr, the institution will remain closed from 19 March to 24 March. Therefore, the Eid-ul-Fitr holidays will be observed from 19 March to 24 March.
Academic activities will, Insha’Allah, resume as usual from 25 March.
All parents are requested to ensure the presence of their children on the scheduled date.
Administration
IQRA Ahkam-ul-Quran Grammar Public School, Quetta
11/03/2026
اقراء احکام القرآن گرامر پبلک اسکول (ہزارگنجی) کوئٹہ میں تعلیمی سیشن 2026 باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔
تمام معزز والدین و سرپرستوں سے گزارش ہے کہ اسکول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ان کی تعلیمی سیشن دوبارہ بہتر طریقے سے جاری رہ سکے۔
انتظامیہ
اقراء احکام القرآن گرامر پبلک اسکول
11/03/2026
IQRA AHKAM UL QURAN GRAMMAR PUBLIC SCHOOL, HAZARGANGI QUETTA has announced a new Admission for fall 2026 from march first
04/01/2026
اقراء احکامُ القرآن گرائمر پبلک اسکول، کوئٹہ میں سالانہ رزلٹ کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی معروف سیاسی دانشور اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان تھے۔ انہوں نے طلبہ کی محنت، والدین کی کاوشوں اور اساتذہ کی انتھک جدوجہد کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزا خطاب کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔
04/01/2026
اقراء احکامُ القرآن گرائمر پبلک اسکول، کوئٹہ میں سالانہ رزلٹ اینیورسری کی باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مہمانوں، والدین، اساتذہ اور طلبہ نے تقاریر کی۔
04/01/2026
اقراء احکامُ القرآن گرائمر پبلک اسکول، کوئٹہ میں سالانہ رزلٹ اینیورسری کی پُروقار اور یادگار تقریب منعقد ہوئی، جس میں والدین، معزز اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران بچوں کی پُراعتماد اور پُرجوش تقاریر نے سامعین کو بے حد متاثر کیا اور تعلیمی ماحول کو مزید بامقصد بنا دیا۔
اس باوقار تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق صوبائی مشیر اور نامور سیاسی دانشور احمد جان خان تھے، جنہوں نے اپنی مدلل اور بصیرت افروز گفتگو کے ذریعے طلبہ، والدین اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے بچوں کی محنت، والدین کی کاوشوں اور اساتذہ کی انتھک جدوجہد کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور تعلیم کو روشن مستقبل کی ضمانت قرار دیا۔