Lasbela Medical Students

Lasbela Medical Students

Share

Lasbela Medical Students (LMS) is a student-led, non-political platform empowering medical students to serve Lasbela.

We foster social responsibility, academic excellence, political awareness, leadership, and community health, welfare, and development

25/01/2026

گزشتہ چند دنوں میں ہم نے مقامی اور ڈومیسائل سے متعلق جاری معاملے کی مزید تحقیقات کی ہیں، جن کے نتیجے میں کچھ مشاہدات سامنے آئے ہیں جو واضح طور پر مذکورہ بالا تین کیسز کو جعلی ثابت کرتے ہیں۔

ہم نے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو ایک کھلا خط ارسال کیا ہے اور اس کی نقول متعلقہ پارلیمانی اراکین اور کمشنر قلات کو بھی بھیجی گئی ہیں۔

ہم حکام سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان کیسز کی مکمل تحقیقات کریں اور ضلع لسبیلہ کے طلبہ کے سنگین تحفظات کے پیشِ نظر جائز اور قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

امید ہے کہ اس معاملے کو کل بروز پیر، 26 جنوری 2026 کو نوٹس میں لیا جائے گا۔

بولان میڈیکل کالج کے لسبیلہ (حب) سے عارضی طور پر منتخب طلبہ کے انٹرویوز ڈپٹی کمشنر آفس، اُتھل، لسبیلہ میں منعقد ہوں گے۔

شکریہ۔

16/01/2026

‎ضلع لسبیلہ اور حب میں لوکل و ڈومیسائل کے نظام میں سنگین بے ضابطگیاں.
‎لسبیلہ میڈیکل سٹوڈنٹس

‎بلوچستان کے بدلتے ہوئے انتظامی حالات اور حب کو الگ ضلع بنانے کے بعد، بیوروکریسی اور بعض سیاسی عناصر کی جانب سے لسبیلہ اور حب کے عوام کے بنیادی حقوق کی مسلسل اور منظم پامالی کی جا رہی ہے۔ جعلی لوکل و ڈومیسائل کا اجرا اور سرکاری نوکریوں کی غیر شفاف تقسیم اب ایک معمول بن چکا ہے، جو نہایت افسوسناک ہے۔
‎اس بدعنوانی کی سب سے نمایاں مثال ہر سال بولان میڈیکل کالج کی نشستوں پر ہونے والی بے ضابطگیاں ہیں۔ چاہے وہ پنجاب کے شہریوں کو ڈومیسائل جاری کرنا ہو یا غیر مقامی افراد کو حب کا لوکل سرٹیفکیٹ دینا، یہ تمام عمل کھلی ناانصافی اور قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

‎میڈیکل کی نشستوں پر غیر مقامی افراد کا آنا صرف ایک مقامی طالب علم کا حق چھیننے کے مترادف نہیں بلکہ اس کے طویل مدتی اثرات پورے ضلع لسبیلہ کے نظامِ صحت پر مرتب ہوتے ہیں۔ یہ غیر مقامی طلبہ ڈگری حاصل کرنے کے بعد لسبیلہ میں خدمات انجام نہیں دیتے، جس سے پہلے سے کمزور صحت کا شعبہ مزید متاثر ہوتا ہے۔

‎اسی تسلسل میں، رواں سال بھی ایک غیر مقامی امیدوار، جو ضلع کوہلو کا مستقل رہائشی ہے، نے ضلع حب سے جعلی ڈومیسائل حاصل کر کے لسبیلہ کی نشست پر بولان میڈیکل کالج میں درخواست جمع کروائی ہے۔ اس معاملے پر لسبیلہ کے میڈیکل طلبہ نے مکمل تحقیق کے بعد ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے، جو اس بیان کے ساتھ منسلک ہے۔

‎لسبیلہ میڈیکل اسٹوڈنٹس، ضلعی انتظامیہ حب و لسبیلہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
‎ • مذکورہ کیس سمیت تمام مشتبہ ڈومیسائلز کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں

‎ • لوکل و ڈومیسائل کے اجرا کے عمل کو مکمل طور پر شفاف، ڈیجیٹل اور قابلِ احتساب بنایا جائے

‎لسبیلہ میڈیکل اسٹوڈنٹس (LMS

15/01/2026

لسبیلہ میڈیکل اسٹوڈنٹس (LMS) ایک طلبہ کی قیادت میں چلنے والا، غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے جو میڈیکل طلبہ کو بااختیار بنانے اور لسبیلہ کے عوام کی خدمت کے لیے وقف ہے۔

ہمارا بنیادی مقصد میڈیکل طلبہ میں سماجی ذمہ داری، علمی برتری، سیاسی شعور اور قیادت کو فروغ دینا ہے، جبکہ فعال طور پر لسبیلہ کی صحت، فلاح و بہبود، اور ترقی میں حصہ ڈالنا بھی شامل ہے.

Want your school to be the top-listed School/college in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Bolan Medical College Quetta
Quetta
90050