Shareef Ullah Official

Shareef Ullah Official

Share

تعلیم ، موسم اور علاقائی معلومات کا معتبر ذریعہ ۔ تازہ اور درست معلومات آپ تک ۔

13/07/2026

تعلیم انسان کی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے۔ یہ انسان کو علم، شعور اور اچھے اخلاق سکھاتی ہے۔ تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جس سے انسان صحیح اور غلط میں فرق کرنا سیکھتا ہے اور ایک ذمہ دار شہری بنتا ہے۔
تعلیم یافتہ قومیں ترقی کی راہ پر گامزن رہتی ہیں۔ تعلیم نہ صرف فرد کی شخصیت کو نکھارتی ہے بلکہ معاشرے میں امن، انصاف اور خوشحالی بھی لاتی ہے۔ ایک تعلیم یافتہ انسان اپنے خاندان، معاشرے اور ملک کی بہتر خدمت کر سکتا ہے۔
اسلام میں بھی علم حاصل کرنے پر بہت زور دیا گیا ہے۔ قرآنِ کریم کی پہلی وحی کا آغاز "اقرأ" یعنی "پڑھو" سے ہوا، جو علم کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔
لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم تعلیم حاصل کریں، دوسروں کو بھی تعلیم کی طرف راغب کریں اور اپنے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ بے شک تعلیم ہی کامیاب اور روشن مستقبل کی کنجی ہے۔

11/07/2026

🚨 حکومتِ وقت سے فوری اپیل! 🚨
​علاقہ نسائی اور قلعہ سیف اللہ کا تحفظ یقینی بنایا جائے
​ہماری ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اعلیٰ حکام کی توجہ اس اہم اور حساس مسئلے کی جانب مبذول کروائی جاتی ہے:
​علاقہ نسائی، قلعہ سیف اللہ اور اس کے گرد و نواح میں غیر قانونی افراد کی مسلسل آمد اور دراندازی نے مقامی شہریوں میں شدید عدم تحفظ اور تشویش پیدا کر دی ہے۔
​ہمارے مطالبات:
​فوری ایکشن: غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے افراد کی نشاندہی کر کے انہیں فوری طور پر علاقے سے نکالا جائے۔
​سخت چیکنگ: علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی اور چیکنگ بڑھائی جائے تاکہ کوئی غیر متعلقہ اور غیر قانونی شخص داخل نہ ہو سکے۔
​امن و امان کا قیام: مقامی آبادی کے حقوق، وسائل اور امن و امان کی صورتحال کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔
​ہماری حکومت سے پرزور اپیل ہے کہ حالات کی نزاکت کا فوری نوٹس لیا جائے اور غیر قانونی افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
​منجانب:
شریف اللہ محبِ وطن اہلیانِ علاقہ نسائی و قلعہ سیف اللہ

09/07/2026
03/07/2026

حاجی ولی محمد بڑیچ صاحب صرف ماہرِ فلکیات ہی نہیں بلکہ ایک معزز مذہبی شخصیت بھی ہیں۔ علماءِ کرام ان سے بے حد محبت اور احترام رکھتے ہیں۔ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں ان کی مفت خدمات انجام دینا نہایت قابلِ تعریف اور لائقِ تحسین ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، سلامتی اور مزید توفیق عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے کے ساتھ قوم اور دین کی خدمت کرتے رہیں۔

03/07/2026

پیشگوئی کے مطابق، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور بالائی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ایک سے دو اچھی بارشیں ہو چکی ہیں۔ ایک اور دو جولائی کے دوران، مونسون کی وجہ سے، کسی بھی شہر کے ایک علاقے میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ دوسرا خشک رہ سکتا ہے۔ تاہم، وسطی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے بارش سے محروم رہے ہیں۔ چار سے چھ جولائی کے دوران، چند مقامات پر بارش کے امکانات ہیں۔ سات سے نو جولائی کے دوران، پاکستان کے مختلف علاقوں میں مونسون کی پہلی بارش کے امکانات موجود ہیں۔ مغربی ہواؤں کے سسٹمز کی درستگی سردیوں میں 95 فیصد تک ہوتی ہے جبکہ مونسون سیزن میں پیشگوئی کی درستگی تقریباً 50 فیصد ہوتی ہے۔ اب بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقے گرج چمک والے بادلوں کی لپیٹ میں ہیں جس سے مختلف علاقوں میں بارش کے امکانات موجود ہیں۔

02/07/2026

ماہر فلکیات حاجی ولی محمد بڑیچ موسم کے حوالے سے وائس پیغام

01/07/2026

جون گزر گیا جولائی آگئی
پہلے پہلے جو بھی بارشیں ہو رہی تھیں وہ پری مونسون کی تھیں
اب جو بھی بارشیں ہوں گی وہ باقاعدہ مونسون کی بارشیں کہلائیں گی کچھ بادل اج بھی پاکستان بلکہ بلوچستان میں پہنچ چکے ہیں اج بھی بلوچستان کے مختلف شہروں میں کچھ کچھ بارشیں ہو جائیں گی اگر اپ چاہتے ہیں تو میں بلوچستان کے ان کچھ خاص خاص بڑے شہروں کے نام لکھ کر دے دیتا ہوں جہاں پر آج بارشوں کا امکان موجود ہے۔

جن علاقوں آج بارش کے امکانات ہیں وہ
درج ذیل ہیں۔
•قلعہ سیف اللہ
•زیارت
•دکی
•سنجاوی
•لورالائی
• ژوب
•موسی خیل
•خضدار
•وڈھ۔

باقی علاقوں جیسے نوشکی دالبندین شوراوک تربت گوادر ڈیرہ مراد جمالی میں چانس کم نہ ہونے کے برابر ہے۔

جہاں کل بھی بارشوں کا امکان ہے وہ درج ذیل ہیں۔
•کوئٹہ
•پشین میں بھی امکان ہے
•مسلم باغ
•قلعہ سیف اللہ
•چمن میں بھی امکان ہے
•زیارت
•ہرنائی
•دکی میں کل بھی پرسوبھی انشاءاللہ
•سنجاوی اور لورلائی میں کل بھی اور پرسوں بھی انشاءاللہ گرج چمک کی بارشیں ہوں جائیں گی
•کولہو بارکھان
•ژوب
•موسی خیل میں کل بھی اور پرسوں بھی انشاءاللہ
•قلات کی اطراف میں
•خضدار کل بھی پرسوں بھی
•وڈھ بھی ایسا کل بھی پرسوں بھی بارشیں ہوجائین گی ان شاءاللہ اور باقی علاقوں اب تک بادل نہیں پہنچے ہیں جب بڑے اور گہرے بادل پہنچیں گے تو پھر ان شاءاللہ وہ محروم علاقے بھی مرحوم ہو جائیں گے۔
جن علاقوں میں نے بارشوں کا کہا ہے ان میں بیشتر ایسے شہر بھی ہیں جہاں صرف بوندا باندی ہوسکتی جیسے کہ کوئٹہ کوئٹہ میں کل شائد ایک آدھ جگہ گرج چمک کی بارش ہوجائے بڑی مگر بارش کا اس بار امکان نہیں
اور میرے بتائے گئے رینی پلیسز میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں زیادہ بارشوں کا امکان ہے جیسے کہ موسی خیل وغیرہ ہر ہر شہر کی پوری تفصیل دینے کیلئے نہ میرے پاس ٹائم ہے اور نہ آپ لوگوں کے پاس پڑھنے کیلئے ٹائم ہوگا بس آج اتنا ہی کافی حافظ احسان عزیز کیلئے دعا کریں جب سے وہ بیمار ہوا ہے مزہ نہیں رہا۔
آج پاکستان میں سب سے بڑے اور گہرے بادل لاہور گوجران والا ان علاقوں میں موجود ہے اور زبردست بارشوں کا امکان ہے
=ہ===================ہ=
ماہر فلکیات حاجی ولی محمد بڑیچ
2026۔7۔1 بدھ ظہر کے 4:35 بجے

30/06/2026

لوگ بلوچستان میں اپنے پیاروں کے جنازے اٹھا رہے ہیں، جبکہ حکمران عیش و عشرت میں مصروف ہیں۔ سوال یہ ہے کہ عوام کا پیسہ آخر کہاں خرچ ہو رہا ہے،

Want your school to be the top-listed School/college in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Hazara Town
Quetta
08752