04/08/2026
اہم اطلاع | وفاقی حکومت کا ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2023 اور 2024 سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری
وفاقی حکومت نے ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2023 اور 2024 کو منجمد (Freeze) کرنے اور یکم جولائی 2026 سے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے ان الاؤنسز کی ادائیگی کے طریقہ کار سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اہم نکات درج ذیل ہیں:
✅ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2023 • موجودہ ملازمین کے لیے یہ الاؤنس پہلے سے مقررہ سطح پر برقرار اور منجمد رہے گا۔ • یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین کو BPS-2022 کے کم از کم بنیادی سکیل کی بنیاد پر:
گریڈ 1 تا 16: 35 فیصد
گریڈ 17 تا 22: 30 فیصد فرضی بنیادوں (Notional Basis) پر دیا جائے گا، جو آئندہ بھی اسی سطح پر منجمد رہے گا۔
✅ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2024 • موجودہ ملازمین کے لیے یہ الاؤنس بھی مقررہ سطح پر منجمد رہے گا۔ • یکم جولائی 2026 سے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو BPS-2022 کے کم از کم بنیادی سکیل کی بنیاد پر:
گریڈ 1 تا 16: 25 فیصد
گریڈ 17 تا 22: 20 فیصد فرضی بنیادوں پر دیا جائے گا، جو منجمد تصور ہوگا۔
نوٹ: یہ نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کے ملازمین سے متعلق ہے۔ صوبائی حکومتیں اپنے ملازمین کے لیے الگ احکامات جاری کر سکتی ہیں۔
#نوٹیفکیشن #تنخواہیں #پاکستان
03/08/2026
محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان کے سیکرٹری کا PMU-BESP کے منصوبوں کا جائزہ
محکمہ اسکول ایجوکیشن حکومتِ بلوچستان کے سیکرٹری لال جان جعفر نے جمعہ کے روز پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ – بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (PMU-BESP) کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صوبے بھر میں جاری اہم تعلیمی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر حافظ محمد قاسم نے سیکرٹری کو PMU-BESP کے تحت جاری مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان منصوبوں کا مقصد بلوچستان میں معیاری تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانا، تعلیمی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنا اور طلبہ کے تعلیمی نتائج کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
اجلاس میں چیف پلاننگ آفیسر PPIU عبدالخالق سمیت محکمہ خزانہ اور محکمہ سماجی بہبود کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، جس سے حکومت کی تعلیمی اصلاحات کے لیے باہمی تعاون کی پالیسی کی عکاسی ہوتی ہے۔
اجلاس کے دوران متعدد اہم منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جن میں اسکول ٹرانسپورٹیشن پروگرام، ٹیچر ڈویلپمنٹ پروگرام، دور دراز علاقوں میں جدید تعلیمی ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹل لرننگ، اور ٹیچر ایکسیلنس پروگرام شامل تھے، جن کا مقصد تدریس کے معیار کو بہتر بنانا اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
مزید برآں ASPIRE منصوبے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں خصوصی طور پر اسکول سے باہر بچوں کی نشاندہی، داخلہ اور تعلیم میں مستقل شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک مؤثر اور پائیدار نظام قائم کرنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی اداروں کے ساتھ مزید مؤثر رابطہ اور تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ تعلیمی اصلاحات کے نتائج مزید بہتر بنائے جا سکیں۔
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن لال جان جعفر نے PMU-BESP کی پوری ٹیم کی محنت، کارکردگی اور لگن کو سراہا۔ انہوں نے خصوصاً بلوچستان کی انٹرمیڈیٹ پاس طالبات کے لیے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کے کامیاب پروگرام کو ایک تاریخی اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا، جو صوبے کی نوجوان طالبات کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے ٹیم پر زور دیا کہ وہ اسی جذبے، عزم اور پیشہ ورانہ انداز کے ساتھ تعلیمی اصلاحات کے مشن کو آگے بڑھاتی رہے۔
#اسکالرشپ #طالبات #تعلیم #بلوچستان
03/08/2026
اہم اعلان بلوچستان کے تمام اسکولوں میں ہفتے میں 6 دن کلاسز اور ڈیوٹی
حکومتِ بلوچستان، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور محکمہ تعلیم کے انتظامی دفاتر میں فوری طور پر ہفتے میں 6 دن (پیر تا ہفتہ) ورکنگ ویک نافذ کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گا۔ تمام اساتذہ کرام، طلبہ، والدین اور اسکول انتظامیہ سے گزارش ہے کہ نئے سرکاری شیڈول کے مطابق اپنی تعلیمی اور دفتری سرگرمیاں جاری رکھیں۔
#اساتذہ #بلوچستان
02/08/2026
محکمہ تعلیم بلوچستان نے گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے۔
02/08/2026
اہم وضاحت جعلی نوٹیفکیشن سے ہوشیار رہیں
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان نے واضح کیا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی اور من گھڑت ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے تعطیلات میں توسیع کا کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
لہٰذا تمام سمر اور ونٹر زون کے سرکاری و نجی اسکول پیر، 3 اگست 2026 کو پہلے سے جاری شدہ سرکاری شیڈول کے مطابق دوبارہ کھلیں گے۔
تمام اساتذہ، طلبہ، والدین اور متعلقہ افراد سے گزارش ہے کہ صرف سرکاری نوٹیفکیشن پر اعتماد کریں اور غیر مصدقہ یا جعلی اطلاعات آگے شیئر کرنے سے گریز کریں۔
31/07/2026
مختلف سرکاری و نیم اداروں کے تازہ ترین اشتہارات ملاحظہ فرمائیں
مختلف سرکاری سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کیے گئے اہم اشتہارات، نوٹیفکیشنز، بھرتیوں، امتحانات، نتائج اور دیگر تازہ معلومات آپ کی سہولت کے لیے ایک ہی جگہ فراہم کی جا رہی ہیں۔
تمام متعلقہ امیدوار، ملازمین اور دلچسپی رکھنے والے افراد اشتہارات کو غور سے ملاحظہ کریں اور مقررہ ہدایات و آخری تاریخوں کے مطابق بروقت کارروائی یقینی بنائیں۔
مزید تازہ ترین سرکاری اپڈیٹس کے لیے ہمارا پیج فالو کریں اور اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ اہم معلومات ہر متعلقہ فرد تک پہنچ سکیں۔
#بھرتیاں #نتائج