22/09/2026
امامیہ قراء کوئٹہ کی جانب سے القرآن اکیڈمی حیدری میں ہفتہ وار جلسۂ قرآنی کی ایک بابرکت محفل منعقد ہوئی۔
اس روح پرور محفل میں شہرِ کوئٹہ کے مشہور و معروف قراء نے تلاوتِ قرآنِ کریم کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر استاد قاری میثم علی، قاری تقی عباس، قاری سید حمید اور قاری سید شاکر حسین نے اپنی دلنشین اور خوبصورت تلاوت سے محفل کو منور کیا۔
ہفتہ وار جلسۂ قرآنی کا یہ بابرکت سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، اور ہر ہفتے شہرِ کوئٹہ کے مختلف قرآنی اداروں میں اس نورانی محفل کا انعقاد کیا جائے گا، تاکہ تلاوتِ قرآنِ کریم، تعلیماتِ قرآن اور قرآنی ثقافت کو مزید فروغ دیا جا سکے۔