PSO Buitems Law Campus

PSO Buitems Law Campus

Share

پشتو ، پشتون ، پشتونخوا .

Photos from PSO Buitems Law Campus 's post 14/12/2024

پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے پریس ریلز میں پشتونخوا آسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بیوٹمز کے علاقائی سیکرٹری عرفات خان اور سینیر معاون فردین خان کبزئ کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرنے کے پشتون دشمن اور علم دشمن اقدام کی شدید مزمت کرتے ھوے کہا گیا ھے کہ

گذشتہ روز کے واقع کے من گھڑت اور جھوٹی آیف آئی آر میں آج صبح معزز عدالت نے عرفات خان اور فردین کبزی کو ضمانت دی لیکن پشتون دشمن ڈی سی کوئٹہ کے حکم پر SHO ائیرپورٹ تھانہ نے انکو ایک پرائیوٹ گاڈی میں اغوا کیا اور پھر بدنام زمانہ قانون 3MPO کے تحت انکی گرفتاری ظاہر کی ۔
بیان میں کہا گیا ھے کہ
پشتونخوا نیپ حکومت کی اس فاشزم اور فسطائیت پر مبنی پالیسی اور اقدام کی پزور مزمت کرتے ھوے مطالبہ کرتی ھے کہ فی الفور دونوں طلبا کو رھا کیا جاے اور پارٹی طلباء سیاست کی مخالفت ، پشتون دشمنی پر مبنی اس عمل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اس غیر قانونی اور غیر آئئنی عمل پر پارٹی سخت ردعمل دیگی اور ایسے غیر قانونی اقدام کی ہر طریقہ سے مخالفت اور مزاحمت کریں گی۔اوراگر طلبا کو رھا نہ کیا گیا تو تمام جنوبی پشتونخوا میں احتجاجی تحریک چلانے پر غور کریگی

12/12/2024

**تاریخ: 12 دسمبر 2024**
**کوئٹہ (پ ر)**:
پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے بيوٹمز لا کیمپس کی علاقائی ایگزیکٹيوز نے اپنے بیان میں آئی ٹی یونیورسٹی کے ایڈمن آفیسر سلیمان کاسی اور سیکورٹی آفیسر حمداللہ کی جانب سے طلباء پر بلاجواز حملے اور اسسٹنٹ کمشنر صدر کی طرف سے اساتذہ پر لاٹھی چارج کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ آفیسرز تعصبات پر مبنی رویہ اختیار کرکے طلباء تنظیموں کے کارکنوں اور عام طلباء کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں ملوث ہیں اور یونیورسٹی کے ماحول کو خراب کر رہے ہیں۔ آج کے واقعے میں طلباء عرفات خان اور احسان سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے، جن کی ذمہ داری ایڈمن آفیسر اور سیکورٹی آفیسر پر عائد ہوتی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے مذکورہ آفیسرز کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔ اس کے علاوہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر کے ذریعے اساتذہ پر لاٹھی چارج کو انتظامی علم دشمنی قرار دیتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Quetta?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Pso Buitems Law Campus
Quetta