18/04/2026
🌙*خاموش چراغ*
پہاڑوں میں ایک پرانا لکڑی کا گھر تھا۔ اس میں صرف ایک بوڑھا اور ایک چراغ رہتے تھے۔ بوڑھا ہر رات چراغ جلاتا اور کہتا: "روشنی بانٹنے سے کم نہیں ہوتی۔"
ایک رات طوفان آیا۔ گاؤں کی بجلی گئی۔ لوگ اندھیرے میں ڈرے ہوئے تھے۔ بوڑھے نے اپنا چراغ اٹھایا اور باہر نکل گیا۔ ایک کر کے وہ ہر گھر کے دروازے پر رکا۔ لوگ اس کے چراغ سے اپنے چراغ جلاتے گئے۔
صبح تک پورا گاؤں جگمگا رہا تھا۔ جب بوڑھا واپس آیا تو اس کا اپنا چراغ اب بھی جل رہا تھا۔ کم نہیں ہوا تھا۔