Ahmed ullah khan

Ahmed ullah khan follow my page To avoid the people about mathematics

سام سنگ  نے پاکستان میں اپنے نئے مڈ رینج اسمارٹ فونز Samsung Galaxy A37 اور Samsung Galaxy A57 لانچ کر دیے ہیں، جن میں ڈ...
29/04/2026

سام سنگ نے پاکستان میں اپنے نئے مڈ رینج اسمارٹ فونز Samsung Galaxy A37 اور Samsung Galaxy A57 لانچ کر دیے ہیں، جن میں ڈیزائن، کارکردگی، کیمرا اور سافٹ ویئر کے حوالے سے نمایاں اپگریڈز شامل ہیں۔
پاکستان میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی روم کے ساتھ Galaxy A37 کی قیمت 1 لاکھ 49 ہزار 999 روپے سے شروع ہوتی ہے جبکہ Galaxy A57 کی قیمت 1 لاکھ 66 ہزار 999 روپے ہے۔
A57 کے 12 جی بی ریم 512/256 جی بی سٹوریج ویرینٹس کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 99 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

کوئٹہ میں راکٹ حملوں کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ، مشتبہ مقامات کی چیکنگ جاری ہے ، ہیلی کاپٹروں کی پرواز،داخلی و خارجی راست...
29/04/2026

کوئٹہ میں راکٹ حملوں کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ، مشتبہ مقامات کی چیکنگ جاری ہے ، ہیلی کاپٹروں کی پرواز،داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی مزید سخت

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔تفتیشی حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران...
29/04/2026

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تفتیشی حکام نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف چالان جمع کروا دیا ہے۔ چالان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم قرار دیےگئے ہیں۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے چالان کی اسکروٹنی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔کیس کی سماعت کل کے لیے مقرر ہے جو اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

29/04/2026

میر احمد خان روڈ پر دھماکے کے بعد کے مناظر

29/04/2026

کوئٹہ: فقیر محمد روڈ میں بھی گھر کی چھت پر ایک راکٹ لگا ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف ’مختصر اور...
29/04/2026

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف ’مختصر اور طاقتور‘ حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے تاکہ مذاکرات میں جاری تعطل کو ختم کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق ان ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس کے بعد امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا۔

افغان طالبان رجیم نے ایک بار پھر جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سول آبادی پر حملہ کیا ، بلااشتعال گولہ باری سے 4 ...
29/04/2026

افغان طالبان رجیم نے ایک بار پھر جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں سول آبادی پر حملہ کیا ، بلااشتعال گولہ باری سے 4 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے، پاک فوج کی بھرپور اور مؤثرجوابی کارروائی سے افغان طالبان اہلکار پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم نے انگوراڈہ سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پاکستان کی شہری آبادی پرگولہ باری کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ انگوراڈہ کے مقامی شہریوں کریم خان اور رحمت اللہ کے گھر پر آکر لگا۔

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 کے  پہلے ایلیمینیٹر میں حیدر آباد کنگز مین نے  ملتان سلطانز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست...
29/04/2026

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 11 کے پہلے ایلیمینیٹر میں حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز نے شان مسعود کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔

شان مسعود نے 46 گیندوں پر 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 15، اسٹیو اسمتھ 13 اور محمد نواز 18 رنز بناسکے۔

29/04/2026

مستونگ: تحصیل دشت کے علاقے اسپلنجی کراس کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ

مستونگ: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، پولیس حکام

مستونگ: لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا، پولیس حکام

مستونگ: ابتدائی طور پر واقعے کے محرکات معلوم نہ ہوسکا، پولیس حکام

مستونگ: پولیس تھانہ دشت نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی، پولیس حکام

Address

Stewart Road
Quetta
FREEINBOX

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahmed ullah khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category